اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی) سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے ملٹری کورٹ سے ملنے والی سزا کیخلاف اپیل دائر کردی۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق نے تصدیق کی ہے کہ فوجی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف 27 دسمبر کو اپیل دائر کر دی گئی ہے، تاہم انہوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔یاد رہے کہ فیڈرل کورٹ مارشل نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات کے غلط استعمال اور پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 برس قید کی سزا سنائی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 11 دسمبر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ملٹری کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کے بارے میں بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 اگست 2024 کو فیض حمید کے خلاف ملٹری ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا اور پھر 15 ماہ کی تفتیش کے بعد انہیں سزا سنائی گئی۔پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعہ 133بی کے تحت سزا اور فیصلہ سنائے جانے کے بعد انہیں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے 40 دن کی مہلت حاصل تھی۔قوانین کے مطابق فوجی عدالت کی سزا کے خلاف دائر اپیل کا آرمی چیف کی جانب سے بنائی گئی کورٹ آف اپیلز جائزہ لے گی اور پھر جائزے کے بعد آرمی چیف کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ اس اپیل کو منظور کر لیں، مسترد کردیں، معطل کر دیں یا پھر اس میں ردو بدل کے احکامات جاری کریں۔ذرائع کے مطابق اپیل میں کہا گیا ہے کہ فیض حمید کو سزا خلاف قانون اور غلط بنیاد پر دی گئی، پراسیکیوشن نے بھی اپنا مقدمہ ثابت نہیں کیا اور مقدمے کے شفاف ٹرائل کو بھی نظر انداز کیا گیا۔
Blog
-

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی
-

ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی توگالیاں دیتی ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں وزیراعظم نے تین سے چاربار مذاکرات کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی مذاکرات سے انکاری ہے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سب سے زیادہ عارضی چیز ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی تو ہمیں گالیاں دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ادارے نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا، اپنے ادارے سے احتساب کی ابتدا کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔
-

پراپرٹی فائلوں میں فراڈ کیخلاف حکومت کا سخت ایکشن
اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)ملک میں پراپرٹی فائلوں اور پلاٹس سے متعلق فراڈ کے خلاف حکومت سخت ایکشن لینے جا رہی ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پراپرٹی فائلوں، پلاٹس، ولاز اور اپارٹمنٹس کی خرید و فروخت کی قانونی حیثیت کا جامع جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جو فراڈ، ٹیکس چوری اور سرمایہ کاروں کے تحفظ سے متعلق بڑھتے خدشات کے پیش نظر قائم کی گئی ہے۔ اس کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون و انصاف کریں گے جب کہ چیئرمین ایف بی آر، تمام صوبوں کے سینئر ممبرز بورڈ آف ریونیو، نیب کا گریڈ 21 یا اس سے اوپر کا ایک نمائندہ، چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کا نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوگا۔ ایف بی آر کمیٹی کو سیکریٹریل معاونت فراہم کرے گا۔کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ رئیل اسٹیٹ میں فائل سسٹم کے عملی طریقہ کار اور قانونی اسٹیٹس کا جائزہ لے جب کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اس کاروبار کے حکومتی ریونیو پر پڑنے والے اثرات کا بھی تجزیہ کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ فائل ہولڈرز اور خریداروں کے حقوق، خاص طور پر ڈویلپرز کی جانب سے مبینہ فراڈ، جعلی یا دہری فائلوں کے اجرا اور ایک ہی جائیداد کی بار بار فروخت جیسے معاملات کو بھی جانچا جائے گا۔ٹی او آرز کے تحت کمیٹی متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کی سفارش بھی کرے گی تاکہ پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کو ایک واضح اور باضابطہ قانونی فریم ورک کے تحت لایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکسوں کی درست وصولی کو یقینی بنانا اور سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔کمیٹی کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ اپنے مینڈیٹ سے جڑے دیگر امور کا بھی جائزہ لے سکے۔کمیٹی کو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی ایک بڑے ہاؤسنگ اسکینڈل کے انکشاف کے بعد قائم کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ اسکیموں نے مبینہ طور پر بغیر زمین کے 90 ہزار سے زائد پلاٹس فروخت کیے اور سیکڑوں ارب روپے وصول کیے۔
-

بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
میلبرن (اسپورٹس ڈیسک )بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے۔گزشتہ روز بی بی ایل کے 14ویں میچ میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف حارث رؤف نے 29 رنز کے عوض کے 3 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔اس میچ کی پہلی اننگز کے دوران آخری اوور کی چوتھی گیند پر ریس ٹوپلی نے ہٹ لگائی تو گیند ہوا میں بلند ہوگئی۔کیچ کے لیے شارٹ تھرڈ پوزیشن پر موجود حارث رؤف اور ڈیپ پوائنٹ پر موجود ہلٹن کارٹرائٹ دوڑے اور دونوں فل لینتھ ڈائیو لگائی۔دونوں ٹکرائے مگر محفوظ رہے
-

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد چل بسیں
ڈھاکہ (فارن ڈیسک )بنگلا دیش کی سابق خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
خالدہ ضیا بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور ملک کی سیاست میں ایک اہم اور نمایاں کردار کی حامل رہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی حالت میں نمایاں بگاڑ آ جاتا تھا۔
ڈاکٹر ضیاء الحق کے مطابق زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ تمام بیماریوں کا مؤثر علاج ممکن نہیں رہا، جس کے باعث ان کی صحت مسلسل بگڑتی چلی گئی۔ خالدہ ضیا کے انتقال پر بنگلا دیش کی سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء گزشتہ ماہ 23 نومبر کو دل اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت پر اسپتال منتقل کی گئی تھیں، جہاں ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کے نظامِ تنفس اور دیگر اہم اعضاء کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
خالدہ ضیا بنگلا دیش کی معروف سیاستدان تھیں، جنہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔خالدہ ضیا بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ سیاسی کیریئر کے دوران ان پر کرپشن کے الزامات لگے۔ انہیں 2018 میں 5 برس کیلیے جیل بھی کاٹنا پڑی تھی۔
شہباز شریف کا سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیا کی بنگلا دیش کے لیے عمر بھر کی خدمات اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار ایک دیرپا ورثہ چھوڑ گیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بیگم خالدہ ضیا پاکستان کی ایک مخلص دوست تھیں۔ ہماری دعائیں بیگم خالدہ ضیا کے اہلِ خانہ، دوستوں اور بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ ہیں۔ شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا تعزیتی پیغام
نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے مرحومہ کے انتقال کو ایک افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔اسحاق ڈار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم خالدہ ضیا کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے حوصلے کی دعا بھی کی۔ -

کم سن لڑکی کو بی ایل اے دہشت گردوں کے خودکش منصوبے سے بچا لیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کی ایک انتہائی سنگین اور انسانیت سوز سازش ناکام بنا دی، جس کے تحت ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملہ آور کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اس کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں کراچی ایک بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے ہمراہ تہلکہ خیز پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ دہشت گرد تنظیمیں اب بچوں، خصوصاً کم عمر بچیوں کو اپنا نیا نشانہ بنا رہی ہیں اور سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے معصوم ذہنوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچی کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جا رہی ہے اور ریاست اس کی عزت، تحفظ اور مستقبل کی ضامن ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق 25 دسمبر کی شب ایک انتہائی حساس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کم عمر بچی کو بحفاظت تحویل میں لیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، پاکستان مخالف اور غیر ملکی پشت پناہی یافتہ مواد کے ذریعے بچی کی بتدریج ذہن سازی کی گئی۔ دہشت گرد ہینڈلرز نے ہمدردی اور مدد کے بہانے رابطہ قائم کیا اور بعد ازاں خودکش حملے پر اکسانا شروع کر دیا۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ بچی والدہ سے چھپ کر موبائل فون استعمال کرتی رہی، جس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہینڈلرز نے واٹس ایپ گروپس، ویڈیوز اور تقاریر کے ذریعے بی ایل اے کی کارروائیوں کو بہادری کے طور پر پیش کیا۔ بعد ازاں بچی کو کراچی بھیجا گیا اور گھر والوں کو جھوٹ بول کر روانگی اختیار کی گئی، تاہم پولیس ناکوں پر سخت چیکنگ کے باعث ہینڈلر مطلوبہ مقام تک نہ پہنچ سکا اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ڈی بریفنگ کے دوران متاثرہ بچی نے دہشت گرد نیٹ ورک اور طریقہ واردات کی مکمل تفصیلات فراہم کیں۔ کم عمری کے باعث فوری طور پر خاندان کو طلب کیا گیا، جس کے بعد والدہ اور بہن بھائی کراچی پہنچے۔ بچی کو مکمل تحفظ اور عزت کے ساتھ خاندان کے حوالے کر دیا گیا جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔متاثرہ بچی اور والدہ کی گفتگو بھی شناخت مخفی رکھ کر میڈیا کے سامنے جاری کی گئی۔ بچی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بار بار دکھائے جانے والے نفرت انگیز مواد نے اس کے ذہن کو متاثر کیا، یہاں تک کہ جان دینے کو بڑا مقصد بنا کر پیش کیا جانے لگا۔ اس نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلوچ روایات عورت کی عزت سکھاتی ہیں اور عورتوں و بچیوں کو قربان کرنا بلوچیت نہیں۔والدہ نے کہا کہ عوامی مفاد میں انہوں نے بیان دینے کا فیصلہ کیا تاکہ کوئی اور بچی اس جال میں نہ پھنسے، اور ریاست نے ماں کی طرح ان کی بچی کی جان اور عزت دونوں کو محفوظ رکھا۔وزیرداخلہ سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا کہ نفرت انگیز اور دہشت گرد مواد کے خلاف سخت چیکس لگائے جائیں، اکاؤنٹس بند کیے جائیں اور الگورتھمز درست کیے جائیں۔ انہوں نے والدین کو بھی خبردار کیا کہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ ایک موبائل پورے خاندان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر واضح کیا گیا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سہولت کاروں اور دہشت گرد نیٹ ورکس کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف ریاستی عزم غیر متزلزل ہے۔
-

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر
کراچی:(کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔بازار حصص میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 1408 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 73 ہزار 808 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس مجموعی طور پر بتدریج 1678 اور پھر 1805 پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 205 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار نئے ریکارڈ کے ساتھ بند ہوا تھا اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں مارکیٹ میں بھرپور خریداری دیکھی گئی تھی۔
-

واشنگٹن میں پاکستان کی برتری بھارت شکست خوردہ، برطانوی اخبار
لندن:(فارن ڈیسک)برطانوی اخبار نے دی ٹیلیگراف نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ واشنگٹن میں لابنگ کے لیے بھارت کی جانب سے ملین ڈالرز خرچ کرنے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کی مدد حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کو سفارتی میدان میں واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔دی ٹیلیگراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں تعلقات کشیدہ رہے تھے اور پاکستانی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ امریکی رقوم لیتے ہوئے ‘جھوٹ اور فریب’ سے کام لیتی رہی اور ساتھ ہی طالبان گروہوں کو ‘محفوظ پناہ گاہیں’ فراہم کرتی رہی جو امریکا کے خلاف لڑ رہے تھے لیکن اس مرتبہ پاکستان نے ان کی حمایت حاصل کرلی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوکہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سرحد پر کشیدگی کے بعد امریکا میں لابنگ کے لیے کئی ملین ڈالر خرچ کیے اور ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کی مدد حاصل کی لیکن اسلام آباد نے واشنگٹن میں روایتی حریف پر واضح برتری حاصل کی۔اخبار نے بتایا کہ پاکستان نے دیگر کئی ممالک کے مقابلے میں بہتر ٹیرف حاصل کیے اور فوج کے سربراہ اور وزیراعظم کو اوول آفس میں ملاقات کا موقع بھی مل گیا۔ٹرمپ کی حمایت کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان نے داعش خراسان کے دہشت گرد ثنااللہ عرف جعفر کو گرفتار کرنے میں امریکا کی مدد کی، جو کابل ایئرپورٹ کے مرکزی ایبے گیٹ پر امریکی فوج کے انخلا کے دوران حملے میں ملوث تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں 26 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے پڑوسی ملک پر حملہ کیا، جس کے بعد کشیدگی بڑھی اور پاکستان نے فضائی اور زمینی حملوں کا بھرپور جواب دیا تاہم اس کا اختتام ٹرمپ کی مداخلت پر ہوا۔مزید بتایا گیا کہ حریف ممالک کے جواب نے واشنگٹن میں اپنی پوزیشن بنائی جبکہ بھارتی حکام نے امریکی ثالثی کی تردید کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرام مسری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے واضح کیا کہ بھارت نے ماضی میں کوئی ثالثی قبول نہیں کی ہے اور آئندہ بھی کبھی نہیں کریں گے۔اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے دوسرے صدارتی دور کے ابتدائی مہینوں کی سب سے بڑی تقریر میں پاکستان کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اس میں ثنااللہ عرف جعفر کی گرفتاری کا حوالہ دیا۔
-

گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا
عکرہ(فارن ڈیسک )افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے شخص کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے اس کشتی کو آگ لگا دی جسے مبینہ طور پر عالمی طوفان سے نجات کا ذریعہ قرار دیا جا رہا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق خود کو نبی قرار دینے والے شخص، جسے “ایبو نوح” کہا جا رہا ہے، اس نے دعویٰ کیا تھا کہ 25 دسمبر 2025 کو پوری دنیا میں ایک بڑا طوفان آئے گا اور صرف وہی لوگ محفوظ رہیں گے جو اس کی تیار کردہ کشتیوں میں موجود ہوں گے۔ اس دعوے پر یقین کرتے ہوئے کئی افراد نے اپنی جائیدادیں فروخت کر کے کشتیوں میں جگہیں حاصل کیں۔تاہم حالیہ واقعے میں ایک نامعلوم شخص نے اس منصوبے کی علامت سمجھی جانے والی کشتی کو آگ لگا دی۔ بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ جلنے والی کشتی دراصل کسی اور کی تھی، جسے واقعے کو محض ایک علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایبو نوح کو ایک نئی مرسڈیز گاڑی میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 89 ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔ مبینہ طور پر یہ گاڑی پیروکاروں سے جمع کی گئی رقم سے خریدی گئی تھی، جس پر عوامی ردعمل شدید ہو گیا۔گھانا کی سکیورٹی فورسز نے ایبو نوح کو جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔بعد ازاں ایبو نوح نے ایک نئی ویڈیو میں دنیا کے خاتمے کی تاریخ مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسے مزید وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ زیادہ لوگوں کو “نجات” کا موقع فراہم کر سکے۔ اس نے مزید کشتیوں کی تیاری کا دعویٰ بھی کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
-

اُمید ہے ایک دن اپنے بچوں کیساتھ پاکستان آسکوں، شاہ رُخ خان
ممبی (انٹر ٹینمنٹ ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آئیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے رہی ہیں۔ایک تقریب کے دوران حنا ربانی کھر نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جس پر اداکار نے جواب دیا کہ میرے خاندان کا تعلق پشاور سے رہا ہے اور وہ اب بھی وہیں (قصہ خوانی) میں مقیم ہیں۔یاد رہے کہ پشاور کا تاریخی قصہ خوانی بازار روایتی اور قدیمی قہوہ خانہ، تکہ کباب اور چپلی کباب سمیت خشک میوہ جات کے علاوہ اپنے قصوں کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پھر تو آپ کے پاس پشاور آنے کا ایک بہترین جواز موجود ہے۔جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ ’انشاءللہ میں ضرور آؤں گا، دراصل میں اپنے بچوں کو وہاں لانا چاہتا ہوں اور انہیں اپنا آبائی علاقہ دکھانا چاہتا ہوں جب کہ میں خود وہاں جاچکا ہوں۔ اداکار نے مزید بتایا کہ میرے والد مجھے پشاور اس وقت لے گئے تھے جب میں 15 سال کا تھا اور پھر اگلے سال بھی گیا، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنے والد کے ساتھ جو سب سے خوبصورت وقت گزارا وہ پشاوراور سوات میں گزارا تھا جب کہ میں لاہوراور کراچی سمیت ہر جگہ گیا تھا اور میری یہی امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے جاسکوں۔