تل ابیب (ویب ڈیسک )اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا اور اسرائیل میں ایرانی میزائل حملے کے بعد غزہ میں تمام انسانی امداد کی ترسیل کو معطل کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ کی پٹی میں تمام گزرگاہوں کو فوری طور پر بند کرنے اور اگلے نوٹس تک انسانی امداد کی ترسیل کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان اقدامات میں کریم شالوم اور رفح کراسنگ کو سیل کرنا شامل ہے جو انسانی امداد کے سامان کے داخلے کے اہم مقامات ہیں۔
وزارت دفاع نے یہ پابندیاں اسرائیل پر ایرانی حملے کے جواب میں غزہ میں لگائی ہیں۔ اسرائیلی وزارت نے کہا کہ سیکورٹی کے باعث غزہ میں سامان کی آمدورفت کو مکمل طور پر روکنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیمیں بارہا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بھوک کی صورت حال کو مزید خراب کرنے کے بارے میں خبردار کر چکی ہیں۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے
Blog
-

اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
-

شاہین آفریدی کو مستقل طور پر ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں 49 کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا ہے جس میں 22 کھلاڑی ٹیسٹ اور 27 کھلاڑیوں کو ون ڈے اور ٹی 20 کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔وائٹ بال ٹیم کا کیمپ 18 ستمبر جبکہ ریڈ بال کھلاڑیوں کا کیمپ 10 جولائی تک چلے گا، ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ممکنہ طور پر کیمپ 15 جولائی سے شروع ہوگا۔’پی سی بی کے تھنک ٹینک نے شاہین کو ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں منتخب نہیں کیا’پاکستان کرکٹ بورڈ کے تھنک ٹینک نے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کے کیمپ میں منتخب نہیں کیا، ان کا نام وائٹ بال کیمپ کے 27 کھلاڑیوں میں شامل ہے اور توقع ہے کہ وہ 15 جون کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔
خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 26 سال کے شاہین آفریدی نے دسمبر 2017 میں پہلا ٹیسٹ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جب کہ آخری ٹیسٹ انہوں نے مئی 2026 میں بنگلادیش کے خلاف میرپور میں کھیلا، 34 ٹیسٹ میں انہوں نے 1114 اوورز کے دوران 3545 رنز کے عوض 126 وکٹیں اپنے نام کیں۔
شاہین نے آخری ٹیسٹ بنگلادیش کے خلاف کھیلا جہاں پاکستان کو میزبان کے ہاتھوں 104 رنز کی شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا، اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بائیں ہاتھ کے بولر نے 31.1 اوورز میں 3/113 ج بکہ دوسری اننگز میں 16 اوورز کے دوران 2/54 کی پرفارمنس پیش کی تھی، جس کے بعد سلہٹ کے دوسرے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر کو ڈراپ کر کے خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
دورۂ بنگلادیش میں شاہین آفریدی کی بولنگ رفتار پر شدید تنقید کی گئی تھی، لاہور قلندرز کے لیے 140 پلس کی رفتار سے گیند کرنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر دورۂ بنگلادیش میں بمشکل 134 کلومیڑ کی رفتار سے گیند کروا پائے تھے۔محض 17 سال کی عمر میں کے آر ایل کے لیے راولپنڈی کے خلاف پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے شاہین آفریدی کے حوالے سے بورڈ کو اس متعلق شدید تحفظات ہیں کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے اور چار دن کی کرکٹ کھیلے بغیر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بولنگ میں بہتری کے امکانات کم ہیں۔ اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کو مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ڈومینیکن ریپبلک میں طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، دونوں پائلٹ ہلاک
نیویارک(ویب ڈیسک ) بحیرہ کیریبین کے عظیم تر اینٹیلیس جزیرہ نما میں ہسپانیولا جزیرے پر واقع ملک ڈومینیکن ریپبلک کے ائیرپورٹ پر ایک پرائیویٹ طیارے میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں جہاز کے پائلٹ اور کو پائلٹ دونوں ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے کے وقت جہاز میں کوئی اور مسافر یا عملہ موجود نہیں تھا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد طیارہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ایک اور کلپ میں ہوائی اڈے پر دھوئیں کا ایک بہت بڑا شعلہ دکھایا گیا، جب کہ حادثے کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوششوں کا آغاز بھی فوری طور پر کردیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی رجسٹرڈ گلف اسٹریم جی 200 جیٹ آسٹن، ٹیکساس جا رہا تھا، جب اس نے لا رومانا سے تقریباً 16 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں شدید مکینیکل مسائل کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔پائلٹ نے جہاز کا رُخ ائیرپورٹ پر موڑا اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن یہ حادثہ اس وقت ہوا جب جہاز نیچے آیا اور آگ بھڑک اٹھی۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

شکریہ ..شکریہ گلگت بلتستان میں تیر کی بارش ہو رہی ہے ، بلاول بھٹو
گلگت (ویب دیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے اب تک کے غیر حتمی نتائج سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں تیر کی بارش ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، ہم حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ عوام کے اعتماد پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے اب تک 24 میں سے 12 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنےآگئے ہیں۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 7 آزاد امیدواروں نے 3، مسلم لیگ (ن) اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک ایک نشت حاصل کرلی۔گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 4، 5، 7، 9، 10، 11 اور 19 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی جبکہ جی بی اے 22 پر ن لیگ اورجی بی اے 8 پر ایم ڈبلیو ایم جیتی اور جی بی اے 3،23،24 پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔
-

ٹرمپ کا خاتون صحافی کیساتھ سخت رویہ، مائیک پٹخ کر انٹرویو چھوڑ گئے
واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز کے پروگرام کی میزبان کرسٹن ویلکر کو دیے گئے ایک طویل انٹرویو کے دوران ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو اچانک ختم کردی اور مائیک پھینک کر چل دیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پروگرام میٹ دی پریس کی خاتون صحافی اور کئی چینلز پر بدعنوانی کے الزامات لگائے جب کہ اس دوران ان کا میزبان سے سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔رپورٹس کے مطابق تقریباً 50 منٹ جاری رہنے والے انٹرویو کے اختتام پر کرسٹن ویلکر نے کیلیفورنیا کے پرائمری انتخابات سے متعلق ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوؤں پر سوال اٹھایا جس پر دونوں کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ تلخ ہوگیا۔ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو یک طرفہ اور بدعنوان نیٹ ورک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسے ختم کرتے ہیں، میں کافی وقت دے چکا ہوں۔جب میزبان نے یاد دلایا کہ وہ انٹرویو کے لیے طویل سفر کر کے وسکونسن پہنچی ہیں تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ وہ بارش میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزار چکے ہیں اور کافی سوالات کے جواب دے چکے ہیں۔ٹرمپ نے بعدازاں اپنا مائیکروفون اتارا، زمین پر رکھا اور انٹرویو کا مقام چھوڑ دیا تاہم جاتے ہوئے انہوں نے میزبان کے کندھے پر ہاتھ بھی رکھا اور کہا کہ اس طرح کی صحافت سے امریکا عظیم نہیں بن سکتا۔یہ انٹرویو ریاست وسکونسن کے دورے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا جہاں بارش اور تکنیکی مسائل کے باعث گفتگو میں متعدد بار وقفہ آیا۔
بعد ازاں کرسٹن ویلکر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ خراب موسم نے انٹرویو کو پیچیدہ بنا دیا تھا تاہم اس کے باوجود ایران جنگ، معیشت اور دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگلے روز ٹرمپ سے دوبارہ بات ہوئی اور دونوں نے اتفاق کیا کہ بارش نے انٹرویو پر اثر ڈالا تھا جب کہ ٹرمپ مستقبل میں دوبارہ میٹ دی پریس کو انٹرویو دینے پر بھی آمادہ ہوئے۔دوسری جانب صدر ٹرمپ نے وسکونسن میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ این بی سی کے ساتھ انٹرویو کے دوران کچھ غصے میں آگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ شدید بارش اور میڈیا کے رویے کی وجہ سے وہ خوش نہیں تھے لیکن مجموعی طور پر ملاقات اچھی رہی۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز، وزیر اعظم اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرینگے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصدا ضافہ تجویز کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی ہے، یہ مشاورت جمعہ کے روز وزیر اعظم ہا ؤس میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی، یہ غیر رسمی اجلاس تھا جس کی کوریج نہیں کی گئی۔ اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی، ٹیکسز اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ایشوز پر مشاورت کی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بجٹ کے اہم پہلو ؤں پر بریفنگ دی، ذرائع کے مطابق افراط زر کی شرح کے تناسب سے سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فی صد سے 15فی صد کے درمیان اضافے کی تجویز ہے تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ڈاکو بیلو تیغانی سمیت کچے کے 60 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
حیدرآباد(ویب ڈیسک )شکارپورکے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 60 خطرناک ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ایس یس پی شکار پور کلیم ملک کے مطابق تیغانی گینگ کے سربراہ بیلو تیغانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالے، بیلو تیغانی کی گرفتاری پر ایک کروڑ انعام مقرر کیا گیا تھا اور وہ 102 مقدمات میں مطلوب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بڈانی، سبزوئی اور دیگر بدنام گینگز کے ڈاکوؤں نے بھی ہتھیار ڈالے، ان ڈاکوؤں پر لاکھوں روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔ایس ایس پی شکارپور کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ٹرمپ حکومت کا مبینہ منصوبہ، 27 لاکھ زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کی تجویز
نیویارک (ویب ڈیسک ) امریکا میں ٹرمپ حکومت کی جانب سے 27 لاکھ زندہ افراد کو مردہ قرار دینے کی تجویز سامنے آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ کمیٹیوں میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا میں مہاجرین کو نکالنے کیلئے شہریوں کو مردہ ظاہر کرنےکا مبینہ منصوبہ سامنے آیا ہے۔یہ مبینہ منصوبہ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے تحت تیار کیا گیا تھا جس کی قیادت ایلون مسک کر رہے تھے۔دوسری جانب سوشل سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے یہ دعوے رد کردیے ہیں جب کہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے معلومات کے تبادلے کو قومی سلامتی سے جوڑ دیا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

نائیجر کے صحرائے صحارا میں پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے جاں بحق
نائیجر (ویب ڈیسک )نائیجر کے صحرائے صحارا میں گاڑی خراب ہو کر پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے تمام عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مالی سے واپس آرہے تھے صحرائے صحارا میں ان کا ٹرک خراب ہوگیا۔خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ شدید گرمی میں ٹرک میں موجود پانی کا ذخیرہ ختم ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں، دو افراد زندہ بچے جو پیدل صحرا عبور کرکے قریبی علاقے میں پہنچے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے قانون بنایا جائے، فلک شبیر کی مریم نواز سے درخواست
کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عوامی مقامات پر ڈریس کوٹ سے متعلق درخواست کردی۔فلک شبیر نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کو صوبے میں ویپنگ پر پابندی لگانے پر سراہا۔اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے لیکن 2 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں مریم نواز سےعاجزانہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازار، سڑکوں میں چھوٹے کپڑے پہننے والوں کیلئے بھی کوئی قانون بنایا جائے، نہیں تو ثقافتی طور پر ہم تباہ ہوجائیں گے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے