Blog

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

    کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن سے ہی شدید مندی کا رجحان رہا۔ بازار حصص میں ایک موقع پر 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ نے ایک ہی دن میں 8 حدیں گنوا بیٹھی۔ اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزار سے ایک لاکھ 10 ہزار 555 پوائنٹس پر آگئی۔قبل ازیں اسٹاک مارکیٹ میں 6 ہزار 287 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد مارکیٹ بند کردی گئی۔ مارکیٹ رول کے مطابق ٹریڈنگ 45 منٹ تک معطل رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی مندی کے بعد ریکور ہونا شروع ہوگئی۔ مارکیٹ میں 8 ہزار 700 پوائنٹس نیچے آنے کے بعد 4 ہزار پوائنٹس ریکور ہوگئے۔ اس وقت اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 138 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنری اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ حبکو، اے آر ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل میں شدید مندی رہی۔

  • عمران خان کی رہائی کب اور کیسے ممکن ہوگی،شبلی فراز نے بتادیا

    عمران خان کی رہائی کب اور کیسے ممکن ہوگی،شبلی فراز نے بتادیا

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیس کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جب کہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، ہم نے اس ملک کو ترقی دینی ہے، ہم نے اس ملک کو اکٹھا رکھنا ہے۔

  • میرے علم میں لائے بغیر ریپ سین شوٹ کیا گیا،بھارتی اداکارہ آئشہ جھلکا

    میرے علم میں لائے بغیر ریپ سین شوٹ کیا گیا،بھارتی اداکارہ آئشہ جھلکا

    ممبئی(کنزیومر واچ نیوز)ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ آئشہ جھلکا نے اپنے کیریئر کے ایک تکلیف دہ واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح فلم ’’دلال‘‘ میں ان کے علم کے بغیر ایک ریپ سین شوٹ کیا گیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ متھن چکرورتی کے ساتھ بننے والی اس فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا اور ڈائریکٹر پرتھو گھوش پر انہوں نے قانونی چارہ جوئی بھی کی تھی۔عائشہ جھلکا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ’’مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ فلم میں میری ڈپلیکیٹ کے ساتھ یہ سین شوٹ کیا گیا ہے۔ میں ٹرائل شو میں بھی نہیں گئی تھی۔ ایک صحافی نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ ’کیا آپ کو اس سین کے بارے میں معلوم ہے؟ ہمیں حیرت ہے کہ آپ نے یہ کیسے منظور کیا؟‘ سب جانتے تھے کہ وہ میری ڈپلیکیٹ تھی۔‘‘جب اداکارہ نے فلم کے پروڈیوسر پرکاش مہرا سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے انکار کردیا۔ آئشہ نے بتایا، ’’میں نے پرکاش جی کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ فلم میں ایسا کوئی سین نہیں ہے۔ لیکن جب میں نے پریس شو میں یہ سین خود دیکھا تو مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے خود کو دھوکا کھایا ہوا محسوس کیا۔ اگلے ہی دن میں نے IMPPA میں کیس دائر کر دیا۔‘‘

  • میڈیکل پینل نے  کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دیدیا

    میڈیکل پینل نے کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دیدیا

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔
    پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔

  • فلم ڈاٸریکٹر اکثر نا جا ٸز ڈیمانڈ کر تے ہیں،شریا گپتا

    فلم ڈاٸریکٹر اکثر نا جا ٸز ڈیمانڈ کر تے ہیں،شریا گپتا

    ممبٸ (کنزیو مر واچ نیوز)بھارتی اداکارہ شریا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں کردار کیلئے ہدایت کار نے نامناسب ڈیمانڈ کی تھی۔اداکارہ شریا کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور وہ کئی فلموں اور سیریز میں کام کرچکی ہیں۔ اداکارہ تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت، سوریا اور سلمان خان
    کے ساتھ فلم سکندر میں بھی نظر آچکی ہیں۔
    شریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایاکہ چنئی میں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہوئی ہوں، 2014 میں ایک فلم کے آڈیشن کیلئے نامور ڈائریکٹر کے دفتر گئی اور ساتھ والدہ بھی تھیں، جب ڈائریکٹر کے کیبن میں گئی تو انہوں نے کہا کہ میری گود میں بیٹھو اور سین دکھاؤ۔ان کا کہنا تھاکہ میں بالکل نوجوان تھی اور ڈر گئی تھی، میں نے بہانہ کیا اور کہا کہ میں سین تیار کروں گی اور کل واپس آؤں گی لیکن اس کے بعد میں کبھی نہیں گئی، اسی طرح کے واقعات کے باعث انڈسٹری سے تھوڑا دور ہوگئی تھی اور میرے ممبئی منتقل ہونے کی ایک وجہ بھی یہی ہے۔انٹرویو میں اداکارہ نے ڈائریکٹر کا نام نہیں بتایا۔

  • عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں

    عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

    یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں لیکن تاحال کسی کوشش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

    پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، بیک چینل مذاکرات کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ مسلسل اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرے گی اور یہ سیاسی جماعتوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں سیاست اور اس سے جڑے امُور پر بات چیت کریں تاہم پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے بیک چینل مذاکرات کے حوالے سے بات کی ہے۔

  • دراندازی کی کوشش ناکام،8خارجی دہشت گرد ہلاک

    دراندازی کی کوشش ناکام،8خارجی دہشت گرد ہلاک

    پشاور(کنزیومر واچ نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجہ دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی پے درپے شکستوں پر شائقین برہم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی پے درپے شکستوں پر شائقین برہم

    کرائس چرچ (کنزیومرواچ نیوز)ماونٹ مانگانائی میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انتہائی دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث گراونڈ میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ برہم دکھائی دیئے اور اس موقع پر ایک ناخوشگوار واقع بھی پیش آگیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے انتہائی خراب کارکردگی پر تین کرکٹ فینز کافی ناراض دکھائی دیئے اور انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بر بھلا کہنا شروع کر دیا ۔ کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب خوش دل شاہ نے آگے بڑھ کر روکنا چاہا اور فینز کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی ۔ سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوشدل شاہ کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک اہلکار انہیں روکنے کی مسلسل کوشش کر رہاہے ۔

  • پاکستانی  اداکارفواد خان کی فلم پر بھارت میں ہنگامہ

    پاکستانی اداکارفواد خان کی فلم پر بھارت میں ہنگامہ

    ممبئی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستانی اداکار فواد خان تقریباً نو برس بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ میں انڈین اداکارہ وانی کپور کے ساتھ سنیما گھروں کی پردہ سکرینوں پر جلوہ گر ہوں گے۔فواد خان کی نئی بالی وڈ فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے اور اداکارہ وانی کپور اور فواد خان کے اکاونٹس پر نظر آنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’عبیر گُلال‘ رواں برس 9 مئی کو ریلیز ہو گی۔ اس میں فلم میں لیزا ہیڈن، رِدھی ڈوگرا، فریدہ جلال اور پرمیت شیٹھی سمیت متعدد انڈین اداکار کام کر رہے ہیں۔فلم کا ٹیزر جاری ہوتے ہی بھارت میں ہنگامہ، انتہا پسند تنظیموں اور فلم ایسوسی ایشنز نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

  • صدر زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج،طبیعت  بہتر ہورہی ہے

    صدر زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج،طبیعت بہتر ہورہی ہے

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کے کراچی کے اسپتال میں علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انکی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انکی صحت سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق صدر کے اہلخانہ کو علاج سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل رابطے میں ہے۔ کچھ دن قبل صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ملاقاتوں پر پابندی فی الحال برقرار ہے۔۔