Blog

  • ایف آئی اے سائبر ونگ کو ختم، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال

    ایف آئی اے سائبر ونگ کو ختم، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر ونگ کو ختم کرنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سائبر ونگ کا تمام اسٹاف این سی سی آئی اے کے ماتحت کام کرے گا۔ سائبر ونگ کے تمام مقدمات بھی این سی یس آئی اے کو منتقل کر دیے گئے، سائبر ونگ کے افسران موجودہ عہدوں کے ساتھ کام کریں گے۔

  • پی آئی اے کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان

    پی آئی اے کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان

    لاہور:(کنزیومر واچ نیوز)قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے۔پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے دوران واپس آنے والے عازمین حج کو وطن پہنچانے کے لیے فلائٹس کا مربوط نظام ترتیب دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے مکمل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور عازمین حج کو کسی بھی زحمت سے بچانے کے پیش نظر ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

  • تیسرے ون ڈے میں  بھی نیوزی لینڈ کی فتح، سیریز میں کلین سوئپ کر لیا

    تیسرے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ کی فتح، سیریز میں کلین سوئپ کر لیا

    کرائس چرچ (کنزیومر واچ نیوز)ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کو میچ میں 43 رنز سے کامیابی ملی۔پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو 73 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 50 رنز اسکور نہ کر سکا۔ کپتان محمد رضوان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبد اللہ شفیق اور طیب طاہر نے 33، 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5 اور جیکب ڈفی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک ایک وکٹ مائیکل بریسویل، محمد عباس اور ڈیرل مچل کے حصے میں آئی۔

  • شادی نہیں کی، جھوٹی خبریں پھیلا ئی جارہی ہیں،اداکارہ انمول بلوچ

    شادی نہیں کی، جھوٹی خبریں پھیلا ئی جارہی ہیں،اداکارہ انمول بلوچ

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی اور یہ کہ ان کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی خبریں درست نہیں۔انمول بلوچ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ آن لائن پھیلنے والی تمام معلومات پر یقین نہ کریں۔اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر اور کسی کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی، ان کے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تو انڈسٹری کے تمام افراد کو خود آگاہ کریں گی جب کہ وہ مداحوں کو بھی پہلے بتائیں گی لیکن ابھی ان کی شادی سے متعلق پھیلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔

  • اسرائیلی فوج کا نیا حملہ،30فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کا نیا حملہ،30فلسطینی شہید

    غزہ (کنزیومر واچ نیوز)صہیونی فوج نے غزہ شہر میں نیا زمینی حملہ کرتے ہوئے کم از کم مزید 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا، خان یونس میں ایک ہی اسرائیلی حملے میں 25 فلسطینی شہید ہوئے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق غزہ کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ آج صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔جنوبی غزہ کے نصر ہسپتال کے طبی ذرائع نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ غزہ میں آج صبح سے جاری حملوں میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں صرف ایک ہی حملے میں 25 افراد شہید ہوگئے۔دوسری جانب صہیونی فوج نے فلسطنی سرزمین میں قائم سیکیورٹی زون کو توسیع دینے کے لیے غزہ شہر میں نیا زمین حملہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی ہےیا مستقل؟

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی ہےیا مستقل؟

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاورڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی نہیں مستقل ہوسکتا ہے تاہم فی الحال سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ معاشی حالات بہتر رہے تو ریلیف چلتا رہے گا۔ جون سے کمی کو بنیادی ٹیرف کا حصہ بنایاجاسکتا ہے۔نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ حکومت نے تین ماہ کے لیے بجلی بلز میں فی یونٹ ایک روپے 71 پیسے کی سبسڈی کی درخواست دی تھی۔پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی نرخوں میں کمی ملک کے معاشی حالات سے مشروط ہے۔ جب تک معاشی صورتحال بہتر رہی یہ ریلیف ملتا رہے گا۔

  • دنانیر مبین اور  احد رضا میر کی شادی، اصل حقیقت کیا ہے

    دنانیر مبین اور احد رضا میر کی شادی، اصل حقیقت کیا ہے

    کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)اداکارہ اور ٹک ٹاکر دنانیر مبین اور اداکار احد رضا میر کی شادی اصل حقیقت کیا ہے۔دانیر مبین اور احد رضا میر ان دنوں اپنے کامیاب ڈرامے ’میم سے محبت‘ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں تاہم اس ڈرامے کے آتے ہی آن اسکرین جوڑی کو لوگوں نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے سے جوڑنا شروع کردیا ہے۔حال ہی میں دنانیر نے گریجویشن مکمل کیا جس پر احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے انہیں میٹھائی کا ٹوکرا بطور تحفہ پیش کیا جبکہ احد نے انہیں ڈرامے کے سیٹ پر نوٹوں کا ہار پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین اسے ان کا رشتہ پکا ہونے کا جشن سمجھ بیٹھے۔

  • حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں  کو زندہ جلا دیا

    حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں کو زندہ جلا دیا

    میرپور خاص ( کنزیومر واچ نیوز)میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • صدر زرداری سےمتعلق   نازیبا سوشل میڈیاپوسٹ پر پولیس افسر  کی گرفتاری و رہائی

    صدر زرداری سےمتعلق نازیبا سوشل میڈیاپوسٹ پر پولیس افسر کی گرفتاری و رہائی

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)صدر مملکت آ صف زرداری سے متعلق نازیبا سوشل میڈیا پوسٹ پر پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے حکم پر رہائی عمل میں آ ئی۔اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ کے خلاف سکھن تھانے میں اے ایس آئی یعقوب کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس افسر ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

  • بجلی کے نرخوں میں کمی،ایف پی سی سی آئی کا خیرمقدم

    بجلی کے نرخوں میں کمی،ایف پی سی سی آئی کا خیرمقدم

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے معاشی ریلیف اور صنعتی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔آج اسلام آباد میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے اس بڑے ریلیف پیکج پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں صنعت کاری کو تحریک ملے گی۔ایف پی سی سی آئی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہوتی رہے گی۔