Blog

  • کراچی صارفین کیلیے بجلی مزید 3 روپے دو پیسے سستی ہو گئی

    کراچی صارفین کیلیے بجلی مزید 3 روپے دو پیسے سستی ہو گئی

    کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)کراچی صارفین کیلیے بجلی مزید 3 روپے دو پیسے سستی ہو گئی نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ کم کی گئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کیے، جس کے مطابق صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں سے ملنا شروع ہوگا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے کے لیے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے فروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔

  • اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 22فلسطینی شہید

    اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 22فلسطینی شہید

    غزہ ( کنزیو مر واچ نیوزز)اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کر دیا، جس میں 22 معصوم فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بےدخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے جب اسرائیلی فضائی حملے نے انہیں نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں مجموعی طور پر 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

    پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

    لاہور(کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، عالیہ حمزہ ، نیاز اللہ نیازی اور مبشر مقصود ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم ان رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔بعدازاں، تمام رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

  • کپڑے تبدیل کر رہی تھی ڈائریکٹر اندر گھس آیا،بھارتی اداکارہ شالنی پانڈے کا انکشاف

    کپڑے تبدیل کر رہی تھی ڈائریکٹر اندر گھس آیا،بھارتی اداکارہ شالنی پانڈے کا انکشاف

    ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)جنوبی ہند کی معروف اداکارہ شالینی پانڈے نے فلمی دنیا کے تاریک پہلوؤں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ شیئر کیا ہے۔2017 میں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ فلم ’ارجن ریڈی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ایک ساؤتھ ہندی فلم کے ڈائریکٹر نے ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی کی۔شالینی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا، ’’میں ابھی فلم انڈسٹری میں بالکل نئی تھی اور میرے پیچھے کوئی فلمی پس منظر نہیں تھا۔ ایک دن جب میں اپنے وینٹی وین میں کپڑے تبدیل کر رہی تھی تو ڈائریکٹر بغیر دستک دیے اندر گھس آیا۔‘‘اداکارہ نے اس واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید بتایا کہ ’’میں صرف 22 سال کی تھی اور میرے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا۔ لوگ ہمیشہ کہتے تھے کہ ’میٹھا بولو، کسی کو برا مت لگنے دو، ورنہ فلمیں نہیں ملیں گی‘۔ لیکن جب ڈائریکٹر نے ایسا کیا تو میرا ردعمل فطری تھا، میں چیخ پڑی۔‘‘اداکارہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد لوگوں نے انہیں ڈانٹا کہ انہیں چیخنا نہیں چاہیے تھا۔ لیکن شالینی کا کہنا تھا، ’’تمیز کا ہونا ضروری ہے۔ صرف اس لیے کہ میں نئی ہوں، آپ بغیر دستک دے اندر نہیں آ سکتے۔ بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنی حفاظت کےلیے یہ رویہ اپنایا تھا، لیکن لوگ مجھے غصے والی سمجھنے لگے۔‘‘شالینی نے اعتراف کیا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی جنسی تعصب اور بدتمیزی کا شکار ہونے کے بعد، انہوں نے اپنی حدود متعین کرنا سیکھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ایسے حالات کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنا جانتی ہیں۔

  • بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک  ہڑپنے کا منصوبہ

    بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک ہڑپنے کا منصوبہ

    نئی دہلی (کنزیو مر واچ نیوز)بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی وقف املاک کو ہڑپنے کے لیے ہندو انتہا پسند مودی حکومت نے ’وقف ترمیمی بل‘ لوک سبھا سے منظور کروا لیا۔بھارتی لوک سبھا نے متنازع ’وقف ترمیمی بل‘ منظور کر لیا جس کی کانگریس ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔مسلم مخالف متنازع بل کو آج ہی ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیا جائےگا جہاں بل کی منظوری کےلیے 236 اراکین میں سے119اراکین کی حمایت درکارہوگی۔ کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے وقف ترمیمی بل کو آئین پر حملہ قراردیتے ہوئے کہا مودی حکومت ملک کو کھائی میں گھسیٹ رہی ہے جب کہ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بل کی کاپی پھاڑ ڈالی اور کہا وہ گاندھی کی طرح وقف بل کو پھاڑتےہیں، وقف بل آرٹیکل 25، 26 کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

  • بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی

    بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی

    اسلام آ باد(کنزیو مر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگئی۔اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صنعتی اور زرعی ترقی میں بجلی کی قیمتیں بڑی رکاوٹ ہیں، ماضی کے لیے ہم سب ذمہ دار ہیں، لیکن جو ہوگیا، وہ ہوگیا، اب آگے مشکلات ضرور ہیں لیکن محنت کے ذریعے ایک سال میں جو نعمتیں اللہ نے عطا کیں، اب ہمیں تیزی سے دوڑنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ابتدائی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا تھا، میں نے خود آئی ایم ایف کی سربراہ سے بات کی، کہ ہم بجلی سستی نہیں کررہے بلکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف بجلی کی قیمت میں منتقل کر رہے ہیں، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ کھوئے اعتماد کو بحال کیا۔

  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اہم عالمی عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اہم عالمی عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا

    اسلام آ باد (کنزیومر واچ نیوز)چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔یہ عالمی فورم سیئول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورۂ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا۔ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران، جو یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے زیرِ اہتمام سیئول میں منعقد ہوگی۔اس سربراہی اجلاس میں 150 ممالک کے 500 مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز شرکت کریں گے۔چیئرمین یوسف رضا گیلانی کو ان کی وژنری قیادت کے اعتراف میں ایک خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔

  • کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع

    کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع

    اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجےبوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔پ

  • ٹک ٹا کر مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک

    ٹک ٹا کر مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک

    اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)لاکھوں فالوورز والی ٹک ٹاک سینسیشن مناہل ملک ایک بار پھر متنازعہ ویڈیو لیک کے طوفان میں گھر گئی ہیں۔رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے اور عید منانے کے بعد اب ان کی ایک اور نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے صارفین میں اشتعال کو جنم دیا ہے۔یاد رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جب مناہل کے نام سے منسوب فحش مواد نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی ہو۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایسی ہی کئی ویڈیوز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
    موجودہ واقعے پر مناہل نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ یہ تمام ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی جعلی مواد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں نے FIA میں اس سلسلے میں شکایت درج کرا دی ہے اور امید ہے کہ مجرمان جلد ہی قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔‘‘سوشل میڈیا پر اس معاملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایک طرف تو صارفین نجی زندگی کی خلاف ورزی پر سخت برہم ہیں، وہیں دوسری طرف کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ محض شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔اس واقعے نے ڈیجیٹل دور میں پرائیویسی کے تحفظ، آن لائن مواد کے غلط استعمال اور سوشل میڈیا اسکینڈلز کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات جیسے اہم مسائل کو پھر سے اجاگر کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نوجوان نسل کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔مناہل ملک کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے، خاص طور پر اس وقت جب وہ مذہبی سفر سے واپس آئی ہیں۔ دوسری طرف، سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس واقعے کو ’’ڈیجیٹل ہراسانی‘‘ کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔

  • غزہ،تازہ اسراٸیلی حملوں میں 21 فلسطینی شہید

    غزہ،تازہ اسراٸیلی حملوں میں 21 فلسطینی شہید

    غزہ (کنزیو مر واچ نیوز)وسطی اور جنوبی غزہ میں بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 21 افراد شہید ہو چکے ہیں قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’سب سے مہلک حملوں میں سے ایک میں، اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے خان یونس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہوئے۔‘رفح کے شمال مشرقی علاقے میں اسرائیلی حملے میں دو دیگر فلسطینی شہید ہوئے، جہاں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ ’بڑے علاقے‘ پر قبضہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر حملہ کر رہی ہے