ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)بھارت میں شادی کے گھر میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ہونے والی ساس اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ غائب ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ عجیب و غریب واقعہ علی گڑھ میں پیش آیا جہاں ماں بیٹی کی شادی کے لیے رکھے 3 لاکھ نقد اور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی لے گئی۔پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ شوانی کی شادی 16 اپریل کو ہونا تھی لیکن اس کی ماں اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہن کی ماں انیتا اور ہونے والے داماد راہول کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔دلہن شوانی نے پولیس کو بتایا کہ ماں انیتا میرے منگیترراہول کے ساتھ پچھلے چند ماہ سے اکثر راتوں کو فون پر بات کیا کرتی تھی۔شوانی نے مزید بتایا کہ شروع میں ہم نے نظرانداز کیا اور سمجھا کہ شاید شادی کی تیاریوں سے متعلق گفتگو ہو رہی ہے۔ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوجائے گا۔شوانی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی بیوی کا 20 سال سے ستایا ہوا شوہر ہوں لیکن میں نے اب تک صرف بچوں کے لیے برداشت کیا تھا۔
Blog
-

پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیشی کے متعدد نوٹس بھیجے تھے تاہم وہ پیش نہ ہوئے، تمام رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر نوٹسسز کی تعمیل کروائی گئی۔جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری ہوں گے ان میں وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم نقوی، تیمور سلیم، جبران الیاس کے نام شامل ہیں جب کہ خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور دیگر کے بھی وارنٹ جاری ہوں گے۔
-

اینکر رابعہ انعم نے دردناک راز سے پردہ اٹھادیا
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان ٹی وی کی اینکر رابعہ انعم نے شوبز انڈسٹری کے ایک ایسے دردناک راز سے پردہ اٹھایا ہے جس پر عام طور پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔ اپنے تازہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی معروف شوبز شخصیات اپنی بیویوں پر گھریلو تشدد کرتے ہیں، مگر سماجی دباؤ کے باعث یہ واقعات عام نہیں ہوپاتے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں رابعہ نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر کئی ایسے جوڑوں کو جانتی ہیں جہاں یہ المناک صورتحال موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’میرا موقف ہمیشہ سے واضح رہا ہے۔ میں کسی ایسے شخص کے ساتھ کھڑی نہیں ہوسکتی جس پر گھریلو تشدد کا الزام ہو، چاہے وہ کتنا ہی بڑا اسٹار کیوں نہ ہو۔‘‘
-

چینی مصنوعات پر 104 فی صد امریکی ٹیکس نافذ
واشنگٹن:(کنزیومر واچ نیوز)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے چند چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا چند چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس لاگو ہو جائے گا۔یہ اقدام چین کی جانب سے جوابی ٹیکس واپس نہ لینے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ چین معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ لیویٹ نے بتایا کہ تقریباً 70 ممالک نے امریکہ سے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے۔
-

خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا اعلیٰ شخصیت کا بیٹا گرفتار نہ ہوسکا
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)اسلام آباد کی سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا اعلیٰ شخصیت کا بیٹا تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے، متاثرہ شہری کی درخواست پر اب تک مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ایف ایٹ کی حدود میں کم عمر ڈرائیور نے سڑکوں پر سرعام خطرناک ڈرائیونگ کی۔عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ گاڑی وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر زاہد چن زیب کا کم عمر بیٹا چلاتا ہے، زاہد چن زیب کے کم عمر بیٹے نے چند روز قبل خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کیا تھا۔وفاقی پولیس سیف سٹی کیمروں کے باوجود تاحال ملزم کو گرفتار نا کر سکی۔
-

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا ،عمران خان
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کے ساتھ بات چیت میں عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطے کی یہ کوشش ان کے قانونی مقدمات سے متعلق نہیں بلکہ یہ صرف اور صرف پاکستان کی خاطر تھیں۔باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والوں کو بتایا کہ انہوں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ بند نہیں کیا تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی نے موجودہ حکومت کے ساتھ بات چیت ختم کر دی ہے کیونکہ اس کے پاس اصل اختیارات نہیں۔
-

پی ٹی آئی میں تین پریشر گروپ ہیں،شیرافضل مروت
پشاور(کنزیومر واچ نیوز) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں 3 پریشر گروپس ہیں جن میں اہم کردار پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا ہے جو اپنا بیانیہ پیش کرتا ہے۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں اس وقت 3 پریشر گروپس ہیں جس میں ایک میڈیا ہے، پی ٹی آئی کا میڈیا خصوصاً یوٹیوبرز ڈالرز بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے لیے جو بیانیہ بناتے ہیں، اس کی قیمت پاکستان میں پی ٹی آئی اور خان صاحب کو چکانا پڑتی ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنے میں اس میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔
-

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے
کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیئر سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئےاہلخانہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ 9 اپریل کو بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائےگی۔تاج حیدر 83 برس کے تھے، وہ 8 مارچ 1942 کو کوٹہ راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول رنچھوڑ لائن کراچی سے حاصل کی۔تاج حیدر فنونِ لطیفہ کے میدان میں آئے اور ٹیلی وژن کے لیے بھی لکھا، تاج حیدر نے اپنے ڈرامہ سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔ تاج حیدر نے مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھے۔تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی،1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تاج حیدر کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا تھا۔تاج حیدر کو 2012 میں ستارہ امتیاز برائے سائنسی خدمات دیا گیا۔ 2006 میں انہیں تیرھواں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈرامہ سیریل بھی دیا گیا
-

عمران خان سےملااقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج
راولپنڈی (کنزیومر واچ نیوز)راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ کیا گیا، پولیس نے گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر کو تحویل میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن عمران خان کی بہنیں، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران مہرالنسا، مبشرہ شیخ، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، ظہیر عباس اڈیالہ پہنچ گئے۔پی ٹی آئی وکلاء بیرسٹر علی ظفر،علی عمران شہزاد،حسنین سنبل ،راجہ متین اور خان عاقل خان بھی اڈیالہ پہنچے۔عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل سے پہلے روک لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اورقاسم خان نیازی کو نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے قریب روکا گیا۔گورکھپور ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کیا، پولیس کی جانب سے دو بہنوں اور کزن قاسم نیازی کی بانی سے ملاقات کرانے کی آفر کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں، باقی تینوں فیملی ممبران کی ملاقات کروا دیتے ہیں۔احتجاج کرنے پر گورکھپور ناکہ کے قریب گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔اسی طرح تحویل میں لیے گئے افراد میں پی ٹی آئی ایم این اے شفقت اعوان، صاحبزادہ حامد رضا بھی شامل ہیں۔
-

مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں،آرمی چیف
اسلام آباد( کنزیومر واچ نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر، ہاتھوں میں مہارت اور شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوئے مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں، مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں۔آرمی چیف نے کہا کہ عالمی ادارے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں شراکت داری کریں، پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئرز، جیالوجسٹ، آپریٹرز اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبہ کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیجا جارہا ہے، اس وقت بلوچستان کے 27 طلبہ زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
