Blog

  • افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا

    افغان طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے، برطانوی میڈیا

    لندن (کنزیومر واچ نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے چھوڑے گئے تقریباً 5 لاکھ فوجی ہتھیاروں کو دہشت گرد تنظیموں کو بیچ دیا یا اسمگل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ہتھیار طالبان کے 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے۔ طالبان نے خود بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ کم از کم نصف فوجی سامان کا حساب دینے سے قاصر ہیں۔

  • بازوں  سے محروم ہونے والے فلسطینی بچے کی تصویر فوٹو آف دی اٸیر

    بازوں سے محروم ہونے والے فلسطینی بچے کی تصویر فوٹو آف دی اٸیر

    غزہ (کنزیومر واچ نیوز)غزہ سٹی پر اسرائیلی حملے میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 قرار دیا گیا ہےیہ تصویر امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی۔ تصویر میں محمود اجّور نامی بچے کو دکھایا گیا ہے جو اسرائیلی بمباری کے بعد شدید زخمی ہوا تھاسمر ابو الؤف کے مطابق محمود کی ماں نے انہیں بتایا کہ جب محمود کو احساس ہوا کہ اس کے بازو نہیں رہے تو اس نے پہلا جملہ یہ کہا کہ ’امی، اب میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟‘

  • آزادی اور امن ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ ہے.آرمی چیف

    آزادی اور امن ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ ہے.آرمی چیف

    راولپنڈی (کنزیومر واچ نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں جب کہ آزادی اور امن ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ ہے۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے میڈلز تقسیم کیے۔

  • ندی سے بچی کی لاش ملی، بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

    ندی سے بچی کی لاش ملی، بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)شہر قائد میں 5 سالہ بچی کی ندی سے لاش برآمد ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس سرجن کےمطابق 5 سالہ سویرا کی شناخت اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ مبینہ طور پر بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سے مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

  • ہماری دنیا کے علاوہ ایک اور سیارے پر زندگی کےآثار؟؟؟

    ہماری دنیا کے علاوہ ایک اور سیارے پر زندگی کےآثار؟؟؟

    واشنگٹن (کنزیومر واچ نیوز)غیر ملکی سائنسدانوں کو ہماری دنیا کے علاوہ ایک اور دور دراز سیارے پر زندگی کے اب تک کے سب سے بڑے آثار مل گئے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ہماری زمین کے علاوہ زندگی کے بارے میں اب تک کا سب سے مضبوط اشارہ ملا ہے۔رپورٹ کے مطابق زندگی کے یہ اثا ہمارے اپنے نظام شمسی میں نہیں ہیں بلکہ ایک سیارے پر ملے ہیں جسے K2-18b کہا جاتا ہے۔

  • ایران میں قتل کیے گئے8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

    ایران میں قتل کیے گئے8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)ایران میں قتل کیے گئے8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔12 اپریل کو ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں مسلح افراد نے ورک شاپ میں پاکستانی شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔جاں بحق ہونے والے 7 پاکستانیوں کا تعلق خانقاہ شریف بہاولپور سے ہےجبکہ ایک پاکستانی کا تعلق ملتان کے علاقے شجاع آباد سے ہے۔خصوصی طیارے کے ذریعے ان 8 میتیوں کو ایران سے اسلام آباد اور پھر بہاولپور پہنچایاگیا جہاں سے ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں ان میتوں کو روانہ کر دیا گیا۔

  • پاکستان کا ٹیکس نظام “انتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ” ہے،عالمی بینک

    پاکستان کا ٹیکس نظام “انتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ” ہے،عالمی بینک

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے پاکستان کے ٹیکس نظام کو “انتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ” قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ جائیداد کو مؤثر طریقے سے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور اس کا درست اندراج و ٹیکس لگایا جائے۔عالمی بینک کے مطابق تنخواہ دار طبقے پر بڑھتا ہوا بوجھ صرف اسی صورت میں کم ہو سکتا ہے جب ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے اور تمام آمدن کو اس میں شامل کیا جائے۔عالمی بینک نے مزید کہا کہ محصولات کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے

  • آئی پی ایل  میں  میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج

    آئی پی ایل میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج

    ممبئی (کنزیو مر واچ نیوز)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر ایک کاروباری شخصیت آئی پی ایل سے متعلقہ لوگوں کو پھنسا سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں،کوچز، ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو خبردار کردیا ہے.

  • اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری

    اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لنڈی کوتل اور بالائی علاقوں کاغان ویلی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے نے موٹر بہہ گئی جبکہ بارش سے موسم خوشگوار گرمی کی شدت میں کمی ہوئی، تاہم مختلف مقامات پر بارش و سیلاب سے روڈ بلاک ٹریفک روانگی متاثر ہوئی۔

  • بجلی کی قیمتوں مٰیں کمی ،  کراچی  کےصارفین محروم رہیں گے

    بجلی کی قیمتوں مٰیں کمی ، کراچی کےصارفین محروم رہیں گے

    اسلام آباد:(کنزیو مر واچ نیوز)بجلی کی قیمتوں میں 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے کراچی کےصارفین محروم رہیں گے۔سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی۔نیپرا 29 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سماعت کرے گا۔