Blog

  • نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے،وزیراعظم

    نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے،وزیراعظم

    اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے۔ نوجوانوں کو آگے بڑھا کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔زرعی شعبے میں تربیت کے لیے ایک ہزار گریجویٹس میں سے 300 طلبہ کے پہلے بیج کو چین بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے انسٹیٹیوٹس میں سیاست ہوتی رہی ہے، اب ہمیں انہیں دوبارہ زندہ کرنا ہوگا، جہاں نوجوان جاکر ملک کی ترقی کے لیے اپنا حصہ ڈال سکیں۔

  • آئی پی ایل؛ بلےبازوں کی دھوکے بازی کے باعث انوکھا قانون متعارف

    آئی پی ایل؛ بلےبازوں کی دھوکے بازی کے باعث انوکھا قانون متعارف

    ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں بیٹرز کی دھوکے بازی کے باعث امپائرز اب میچ کے دوران بلا وجہ بھی بلے کی پیمائش کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2025 سیزن کے دوران ایک انوکھا اصول متعارف کروایا ہے، جس کے تحت امپائرز اور میچ آفیشلز کو کسی بھی کھلاڑی کے بلے کا جائزہ لینے کا اختیار ہوگا۔بلے کو چیک کرنے کیلئے ہوم شیپڈ بیٹ گیج (پیمائش کا آلہ) استعمال کیا جاتا ہے، ہر بلےباز کو بیٹنگ سے پہلے اس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا، اگر بلے کی پیمائش زیادہ ہوئی تو جرمانہ یا پابندی ہوسکتی ہے۔

  • آرمی  چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ،سینیٹرفیصل واوڈا

    آرمی چیف ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ،سینیٹرفیصل واوڈا

    اسلام آ با د(کنزیومر واچ نیوز)سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لیے آج جو نعرے لگائے ،وہ ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہے ہیں،آرمی چیف بہت کمانڈ اینڈ کنٹرول میں نظرآئے،وہ جذباتی بھی تھے،وہ ملک کو معمول کی سطح پر لے آئے ہیں،ہمارے سیاسی نظام میں ایسالیڈرہوناچاہیے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مئی 2025ء بہت اہم ہے اچھی خبریں آئیں گی،وفاقی وزیرخزانہ اچھا کام کررہے ہیں،پاکستان کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر4.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں،اب پی ٹی آئی کہاں ہے؟، عالمی طور پر ریورسل ہونے والا ہے۔

  • پریتی زنٹا کی ٹیم نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

    پریتی زنٹا کی ٹیم نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

    ملانپور(کنزیومر واچ نیوز)بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی کرکٹ ٹیم پنجاب کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2025 میں نئی تاریخ رقم کردی جس کے سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر میں چرچے ہورہے ہیں۔پنجاب کنگز نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا۔ ملانپور میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16ویں اوور میں صرف 111 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔دلچسپ بات یہ تھی کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے 112 رنز کا ہدف بظاہر کافی آسان لگ رہا تھا لیکن پنجاب کنگز کے بولرز نے اسے ناممکن بنا دیا۔

  • شاہین آ فریدی کی اسٹیڈیم میں بیٹے کے ہمراہ تصاویر وائرل

    شاہین آ فریدی کی اسٹیڈیم میں بیٹے کے ہمراہ تصاویر وائرل

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر میچ کے بعد اسٹیڈیم کے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں شاہین کی گود میں ان کا بیٹا عالیار آفریدی موجود ہے۔وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی بیٹے کے ہمراہ ایسی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں

  • 43 سالہ شعیب ملک کے پی ایس ایل کھیلنے پر سوال اُٹھادیا۔

    43 سالہ شعیب ملک کے پی ایس ایل کھیلنے پر سوال اُٹھادیا۔

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 43 سالہ آل راؤنڈر شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اُٹھادیا۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھایا۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عمر رسیدہ کرکٹرز کو کھلانے اور انہیں سلیکٹ کرنے کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔شعیب ملک رواں ایڈیشن میں بطور پلئیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ابتدائی دو میچز میں محض 14 رنز بنائے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

  • کورنگی کریک ، گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی

    کورنگی کریک ، گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی

    کراچی(کنزیو مر واچ نیوز)چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کورنگی کریک پر لگی آگ بجھنے کی تفصیلات جاری کردیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں خان نے بتایا کہ کورنگی میں لگنے والی آگ کی جگہ گیس پاکٹ موجود تھا اور اس قسم کے واقعات سوئی میں بھی پیش آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آگ آج خود ہی بجھ گئی اور آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موجود ہے اور متاثرہ علاقے کے اطراف میں گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔اسی حوالے سے ڈی سی کورنگی مسعود بھٹو نے بتایا کہ بظاہر اب گیس لیکج نہیں ہے، گیس لیکج کے بارے میں حتمی طور پر ماہرین بتائیں گے تاہم آگ کے مقام پر ہائیڈروجن سلفائیڈ کی موجودگی ہے لہٰذا علاقے میں موجود پرائیویٹ یونیورسٹی آج سے بند کر رہے ہیں۔دوسری جانب سی او او پی پی ایل سکندر میمن نے کہا کہ فضا میں بو موجود ہے، آگ کو دوبارہ بھڑکایا جائے گا، قریب جانے سے گریز کیا جائے، یہ گیس زیادہ خطرناک ہے۔

  • فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری

    فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری

    ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری کردیا گیا۔فواد خان کا شمار ان پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتے تاہم 2016 میں ہندو انتہاپسندوں کی وجہ سے پاکستانی اداکاروں کے بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان نے فلم ‘عبیر گلال’ سے بالی وڈ میں واپسی کی ہے لیکن ان کی فلم ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہے۔تاہم ہندو انتہا پسندوں کی مخالفت کے باوجود فلم کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

  • کرک ،ٹریلر اور وین میں خوفناک ٹکر ، 10 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

    کرک ،ٹریلر اور وین میں خوفناک ٹکر ، 10 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

    پشاور(کنزیومر واچ نیوز)کرک میں انڈس ہائی وئے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئےنجی ٹی وی کے مطابق حادثہ کرک انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا جس کے باعث کئی مسافر پھنس گئے جب کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد سمیت ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 10 لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • مستونگ ، پولیس  ٹرک پر دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید

    مستونگ ، پولیس ٹرک پر دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید

    کو ئٹہ (کنزیومر واچ نیوز)مستونگ میں پولیس کے ٹرک پر دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں شمس آباد کے قریب پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کے مطابق دھماکا مستونگ کےعلاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکاکیاگیا۔