Blog

  • جلالپور پیروالا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

    جلالپور پیروالا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

    ملتان:(کنزیومر واچ نیوز) جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو شدید نقصان ہوا، این ایچ اے نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر تیزبہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا۔ حکام کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے والے بند پر پانی کا دباؤ مسلسل کم ہو رہا ہے جب کہ دریائےچناب کے پانی میں کمی ہونے کے بعد شجاع آباد کے زیرِ آب علاقوں میں بھی پانی اترنے لگا ہے۔ دوسری جانب اوچ شریف روڈ کے شگاف سے درجنوں بستیاں متاثر ہوئیں جب کہ لوگوں کو اور املاک کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا

    سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا

    لاہور(کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ رضائے الٰٰہی سے انتقال کرگئے۔عمر شاہ کو اپنے بڑے بھائی احمد کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا جاتا تھا اور عمر کے کئی کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے تھے۔پیر کی صبح احمد شاہ کے مصدقہ فیس بک اکاؤنٹ پر عمر کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کی گئی۔پوسٹ میں انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی البتہ چاہنے والوں نے اس خبر پر احمد سے تعزیت کی۔

  • عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنائی جارہی ہے: علیمہ خان

    عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنائی جارہی ہے: علیمہ خان

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے یہ لوگ عمران خان کوایک اور مقدمے میں سزا سنانے جا رہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا میں آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیونکہ کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے اور گرفتاریاں ہوں گی، دو سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا ہے کسی نے بد تمیزی نہیں کی، اب پلانٹڈ لوگوں کو ماحول خراب کرنے کے لئے بھیجا جا رہا ہے، میرے خلاف اور کارکنان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جلدی میں کی جارہی ہے، یہ لوگ عمران خان کوایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔

  • پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا

    پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب نے سندھ کا رخ کرلیا

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پنجاب میں تباہی مچانے کےبعد سندھ میں داخل ہونا شروع ہوچکا، کندھکوٹ کےکچے کےتمام علاقے زیرآب آگئے، سیلاب کےباعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرآب آگئیں جب کہ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا جب کہ گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی آبی جارحیت کے بعد آنے والا سیلاب گڈو بیراج کے راستے سندھ میں داخل ہونا شروع ہوچکا ہے، گڈوبیراج پر درمیانے درجے کےسیلاب کے بعد کندھکوٹ کےکچے کے تمام علاقے زیرآب آگئے اور ان کا شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
    اس کے علاوہ سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیرآب آگئی ہیں، اور پانی بڑھنے کےباعث حفاظتی بندوں پر بھی دباؤ بڑھنے لگا ہے، اور حساس قرار دیئے گئے کے کے بند اور اولڈ توڑی بند کومضبوط بنانے کاکام بھی جاری ہے۔
    دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
    دوسری جانب محکمہ اطلاعات سندھ کی طرف دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
    محکمہ اطلاعات کے مطابق پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے بتایا کہ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاو میں کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ان فلو اور آئوٹ فلو اس وقت 575195 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، گڈو بیراج پر اس وقت ان فلو 544,658 کیوسک اور آئوٹ فلو 514,051 کیوسک ہے۔محکمہ اطلاعات سندھ نے کہا کہ سکھر بیراج پر ان فلو 470,580 کیوسک اور آؤٹ فلو 422,400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کوٹری بیراج پر ان فلو 262,509 کیوسک جبکہ آئوٹ فلو 254,354 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر جلالپور ملتان میں بھی پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم تعینات ہے جب کہ کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکارپور میں پہلے سے موجود ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں ہوورکرافٹ، ریسکیو بوٹس اور ماہر غوطہ خور ٹیموں سے لیس ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 478 سیلاب زدہ افراد کو مختلف متاثرہ علاقوں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔پاک بحریہ کی جانب سے اب تک ریسکیو کیے گئے افراد کی مجموعی تعداد 6,860 ہو گئی ہے، متاثرہ آبادی کو مفت طبی سہولیات اور ضروری ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔ پاک بحریہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 65 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 65 فلسطینی شہید

    غزہ (کنزیومرواچ نیوز)غزہ میں کل صبح سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 65 فلسطینی جامِ شہادت نوش کرگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے غزہ میں 2 مکانات کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جبکہ شاتی پناہ گزین کیمپ میں قائم ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا، جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔تازہ حملوں کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 756 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 59 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے فلسطینوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے اور 1500 سے زائد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تلکریم اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر کی گئی ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ گرفتاریاں اجتماعی سزا اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض فوج کی اس نوعیت کی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسرائیل مقبوضہ علاقوں پر اپنا کنٹرول کھونے کی کیفیت میں مبتلا ہے۔

  • خواجہ آصف اور سعد رفیق اشرافیہ کی مراعات پر پھٹ پڑے

    خواجہ آصف اور سعد رفیق اشرافیہ کی مراعات پر پھٹ پڑے

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دو روز قبل رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جو ججز انتقال کر چکے ہیں ان کی بیواؤں کو بھی 3 پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی مہیا کی جائے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے، سکیورٹی پر مامور اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہوں گے اور ان کی نگرانی بھی وہی کریں گے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کی خبر سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر خط کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا اگر یہ خط درست ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ حُکم انصاف، مساوات اور عام آدمی کے تحفظ کے تقاضوں کے منافی ہے۔سعد رفیق نے اپنی پوسٹ میں لکھا سب کو اچھی طرح معلوم ہو جانا چاہیے کہ سیاستدانوں، جرنیلوں اور ججوں کی لامتناہی خواپشات و مراعات کی تکمیل کا بارِ گراں اٹھاتے اٹھاتے پاکستانیوں کی کمر خمیدہ ہو چُکی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ غریب ریاست اس ملک کی اشرافیہ کے مزید ناز و ادا اٹھانے کے قابل نہیں رہی، یہ سلسلسہ اب کہیں رُکنا چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعد رفیق کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہم سیاستدانوں کے ماڑے دن بھی آتے ہیں لیکن ججوں کے میٹر چالو رہتے ہیں اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ’نویں دکان کھو ل لیندے نے‘ (نئی دکانیں کھول لیتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم پارلیمنٹ لاجز کے دو کمروں میں عمر گزار لیتے ہیں اور دو کمروں کی سرکاری خرچے پر مرمت ہوئے بھی 25 سال ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا تنخواہ دو مہینے پہلے تک پونے 3 لاکھ تھی اب ساڑھے 5 لاکھ ہوگئی ہے، میڈیا بھی ہمارا حساب کرتا ہے، باقی سب کے ساتھ میڈیا کا unholy alliance ہے۔
    خواجہ آصف کا کہنا تھا ہماری سکیورٹی زیرو جبکہ ججوں کی سکیورٹی کے لیے ٹینک بھی لے دیں تو وہ بھی ایک سے زیادہ مانگیں گے۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔دو روز قبل رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جو ججز انتقال کر چکے ہیں ان کی بیواؤں کو بھی 3 پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی مہیا کی جائے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے، سکیورٹی پر مامور اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہوں گے اور ان کی نگرانی بھی وہی کریں گے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط کی خبر سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر خط کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا اگر یہ خط درست ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ حُکم انصاف، مساوات اور عام آدمی کے تحفظ کے تقاضوں کے منافی ہے۔سعد رفیق نے اپنی پوسٹ میں لکھا سب کو اچھی طرح معلوم ہو جانا چاہیے کہ سیاستدانوں، جرنیلوں اور ججوں کی لامتناہی خواپشات و مراعات کی تکمیل کا بارِ گراں اٹھاتے اٹھاتے پاکستانیوں کی کمر خمیدہ ہو چُکی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ غریب ریاست اس ملک کی اشرافیہ کے مزید ناز و ادا اٹھانے کے قابل نہیں رہی، یہ سلسلسہ اب کہیں رُکنا چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعد رفیق کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہم سیاستدانوں کے ماڑے دن بھی آتے ہیں لیکن ججوں کے میٹر چالو رہتے ہیں اور وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ’نویں دکان کھو ل لیندے نے‘ (نئی دکانیں کھول لیتے ہیں)۔خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم پارلیمنٹ لاجز کے دو کمروں میں عمر گزار لیتے ہیں اور دو کمروں کی سرکاری خرچے پر مرمت ہوئے بھی 25 سال ہو گئے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا تنخواہ دو مہینے پہلے تک پونے 3 لاکھ تھی اب ساڑھے 5 لاکھ ہوگئی ہے، میڈیا بھی ہمارا حساب کرتا ہے، باقی سب کے ساتھ میڈیا کا unholy alliance ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا ہماری سکیورٹی زیرو جبکہ ججوں کی سکیورٹی کے لیے ٹینک بھی لے دیں تو وہ بھی ایک سے زیادہ مانگیں گے۔

  • پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت پر کراچی کنگز کا کرارا جواب

    پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت پر کراچی کنگز کا کرارا جواب

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی متنازع پوسٹ پر تخلیقی پوسٹ جاری کرتے ہوئے بھرپور جواب دے دیا۔
    پنجاب کنگز کی متنازع پوسٹ ، معمہ کیا ہے؟
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب الیون نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو ہی ہٹا دیا تھا۔
    پنجاب کنگز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے لوگو کی جگہ ایک سفید ڈبہ لگا یا جب کہ پوسٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا لوگو واضح طور پر نظر آرہا ہے۔
    پنجاب کنگز کے غیر اخلاقی اقدام پر مداحوں کا شدید ردعمل
    پنجاب کنگز کے اس غیر اخلاقی اقدام پر بھارتی کرکٹ فینز سمیت دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے اسے احمقانہ اور اوچھی حرکت قرار دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا تھا جس کے بعد پنجاب کنگز نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سیکشن ہی بند کر نا تھا۔
    کراچی کنگز کی تخلیقی پوسٹ
    مداحوں کی تنقید اور دباؤ کے بعد اب پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی جانب سے بھی ایک تخلیقی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پنجاب کنگز کو بھرپور جواب دیا ہے۔
    کراچی کنگز کی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا جب کہ بھارتی کپتان کی تصویر مکمل طور پر سائے میں لپٹی ہوئی تھی۔اسی تصویر میں ٹیبل پر رکھی گھڑی بھی نظر آرہی ہے جس میں پورے6:00 بجتا ہوا نظر آرہا ہے جو غالباََ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔
    ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے
    پاک بھارت میچ سے قبل پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت، بھارتی صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیاواضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان گروپ میچ کل بروز اتوار 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں تو ان کا دوسرا ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا۔اس کے علاوہ اگر پاکستان اور بھارت فائنل تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں تو 28 ستمبر کو ایشیا کپ میں دونوں حریفوں کا تیسرا بڑا معرکہ بھی ممکن ہے۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاسیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کاسیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ

    راولپنڈی(کنزیومرواچ نیوز) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری اور بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریاست ہرسال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلالپور پیر والا ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب کی موجودہ صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور سول انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے، آرمی چیف کو زمینی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں سول اور فوجی اداروں کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اچھی طرزِ حکمرانی اور عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا عوام کو بار بار آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے درکار تمام ضروری اقدامات، انفرا اسٹرکچر کی ترقی کو تیز کیا جانا چاہیے۔اس موقع پر آرمی چیف نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے تمام اقدامات کی حمایت کے حوالے سے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔آرمی چیف سید عاصم منیر نے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور متاثرین کو دوبارہ آبادکاری اور بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔فیلڈ مارشل نے ریلیف آپریشنز میں مصروف فوجی جوانوں، ریسکیو 1122کے اہلکاروں اور پولیس افسروں سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے، تیاری اور انتہائی مشکل حالات میں قوم کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

  • کرنسی نوٹوں سے ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کی عبارت ہٹادی گئی؟

    کرنسی نوٹوں سے ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کی عبارت ہٹادی گئی؟

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ تاثر تیزی سے پھیلایا گیا کہ پاکستانی کرنسی نوٹوں سے ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کی عبارت ختم کر دی گئی ہے۔مختلف صارفین نے فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر اس دعوے کو دہرایا اور کہا کہ پہلے یہ الفاظ نوٹوں کی پشت پر درج ہوتے تھے لیکن اب انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔اس مبینہ اقدام پر ناقدین نے شدید اعتراض بھی کیا اور یہ سوال اٹھایا کہ اگر اس عبارت کو ختم کر دیا گیا ہے تو پھر حلال اور حرام آمدنی کے فرق کو کون نمایاں کرے گا۔تاہم یہ دعویٰ درست نہیں نکلا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک عہدیدار، بینک کی سرکاری ویب سائٹ اور آزادانہ طور پر کی گئی جانچ پڑتال کے بعد واضح ہوا ہے کہ یہ عبارت اب بھی تمام پاکستانی کرنسی نوٹوں پر موجود ہے۔ایک سرکاری عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر درج ہر کرنسی نوٹ کے ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز کی تفصیل میں یہ جملہ شامل ہے۔ دس روپے سے لے کر پانچ ہزار روپے تک تمام نوٹوں کی پشت پر ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کے الفاظ واضح طور پر درج ہیں۔ عہدیدار نے اس مقصد کے لیے ویب سائٹ کا متعلقہ صفحہ بھی فراہم کیا جس میں نوٹوں کے ڈیزائن کی مکمل وضاحت دی گئی ہے۔مزید برآں، فیکٹ چیک کی ٹیم نے خود بھی نیا 500 روپے کا نوٹ دیکھ کر اس کی تصدیق کی۔ جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ نوٹ کی پشت پر وہی عبارت بدستور موجود ہے جسے سوشل میڈیا پر ہٹائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا تھا۔
    اس تفصیلی جانچ کے بعد نتیجہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کی عبارت اب بھی تمام پاکستانی کرنسی نوٹوں کا حصہ ہے اور اسے ہٹانے کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

  • پاکستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کردی

    پاکستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کردی

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے گلگت بلتستان کی 5400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔پاکستان کے مشہور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ الپائن کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام بہادر خواتین کوہ پیماؤں کے ہمراہ چوٹی سر کی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے ایک اچھا قدم ہے اور اس مہم کی قیادت کرنے پر خوشی ہے۔واضح رہے کہ خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل یہ تاریخی مہم الپائن کلب آف پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقد کی گئی۔مہم میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے خواتین کوہ پیما شامل تھیں۔