ریاض (کنزیومر واچ نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی طرف سے ریاض کے سرکاری دورے پر دل کی گہرائیوں کو چھونے والے استقبال سے بہت متاثر ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ‘رائل سعودی ایئرفورس کے جیٹ طیاروں کی طرف سے میرے طیارے کو فراہم کردہ بے مثال حصار اور سعودی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کے گارڈز کا شاندار استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانے والی محبت اور باہمی احترام کا اظہار کرتا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی ولی عہد کے ساتھ میری آج کی اہم ترین بات چیت میں علاقائی چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے وسیع سلسلے کا احاطہ کیا گیا‘۔شہباز شریف نے کہا کہ ’میں سعودی ولی عہد کے وژن اور مسلم دنیا کو فراہم کردہ ان کی قیادت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں‘۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’میں دو طرفہ محاذ پر مسلسل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان سعودی سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری تعلقات کو وسعت دینے میں ولی عہد کی گہری دلچسپی کی قدر کرتا ہوں‘۔شہباز شریف نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی فروغ پاتی رہے اور عظمت کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔ انشاءاللہ!
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچے جہاں سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کی خودمختاری و سالمیت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔معاہدے کے تحت پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں ایک اسٹریٹیجک پارٹنر بن گیا ہے
اس معاہدہ کی تیاری اور تکمیل میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار نمایاں ہےیہ معاہدہ دونوں ممالک کے کئی دہائیوں پر محیط فوجی تعاون، مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعلقات کو ایک باقاعدہ اسٹریٹیجک شراکت داری میں ڈھالتا ہےاس معاہدہ سے نہ صرف خطے میں امن اور عالمی سلامتی کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی، سفارتی اور عسکری میدانوں میں بھی وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
معاہدے کے اہم نکات
معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ ملکر حرمین شریفین کا تحفظ کرے گا، پاکستان یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ملک ہے جو مقدس مقامات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے دفاع میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہوگا۔یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے ، جس کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سیکورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں، یہ معاہدہ امن کے فروغ اور علاقائی و عالمی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مشترکہ مقاصد کی بھی عکاسی ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں کے لیے سیکورٹی، معیشت اور سفارت کاری میں انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔
Blog
-

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن
-

خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (کنزیومرواچ نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں افواج پاکستان نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطلاعات تھیں کہ بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے دہشتگرد خضدار کے علاقے میں موجود ہیں۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور قوم کے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ انہوں نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
-

کراچی: سرجانی میں 11 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
کراچی(کنزیومر واچ نیوز)سرجانی ٹاؤن میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سرجانی میں پیش آنے والے واقعے میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی پھندا لگی لاش اس کے گھر کی چھت سے ملی تھی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔پولیس نے سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
-

’یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں‘، دوست شیراز
لاہور(کنزیومر واچ نیوز)چائلڈ اسٹار عمر شاہ کی موت پر ان کا ننھا دوست محمد شیراز بھی جذباتی ہوگیا۔محمد شیراز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن مسکان کے ساتھ موجود ہے۔ویڈیو میں شیراز نے عمر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘مجھے بہت دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے بہت پیارے دوست عمر شاہ اللہ کو پیارے ہوگئے، میں جب اسکول سے واپس گھر آیا تو عمر کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔’محمد شیراز نے مزید کہا کہ ‘مجھے ابھی تک یہ یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں ہے۔’
-

بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)بچوں کے ساتھ ساتھ بسکٹ کھانا بڑے بھی پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بسکٹ کہیں ناشتے تو کہیں شام کی چائے کا حصہ ہوتے ہیں۔لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ مختلف ذائقوں کے ساتھ بنائے جانے والے ان بسکٹس پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ بالخصوص کریم والے اور ڈبے والے بسکٹ میں؟ زیادہ تر لوگ بسکٹ پر موجود ان سوراخوں کو سجاوٹ کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں لیکن درحقیقت یہی سوراخ بسکٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق بسکٹ پر موجود سوراخوں کو ’ ڈوکر ہولز‘ کہا جاتا ہے، بسکٹ پر یہ سوراخ خاص طور پر اس لیے رکھے جاتے ہیں تاکہ بیکنگ کے دوران درجہ حرارت زیادہ ہونے کی صورت گرم بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے۔بیکنگ کے دوران اگر یہ گرم بھاپ بسکٹ سے باہر نہ نکالی جائے تو بسکٹ ٹوٹنے یا ان میں دراڑ پڑجانے کا خدشہ ہوتا ہے ۔
بیکنگ کے عمل کے دوران بھاپ کے باہر نکلنے اور درجہ حرارت کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ان سوراخوں کے سائز اور پوزیشن کی محتاط انداز سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سوراخوں کی پوزیشننگ اور سائز آٹے کی ساخت پر منحصر ہوتی ہے۔ نرم آٹے کے لیے سانچوں کا استعمال کرتے ہوئے جب کہ سخت آٹے کے لیے خصوصی ’ڈوکرنگ رولرز‘ کا استعمال کرتے ہوئے سوراخ بنائے جاتے ہیں۔ -

پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اس کے خلاف مہم جوئی کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فوج میں اس بارے میں “بالکل کوئی تشویش نہیں ہے کہ پاکستان اگلا ہدف بن سکتا ہے بالکل کوئی تشویش نہیں۔”
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ان دو ممالک کے درمیان “زمین آسمان کا فرق” ہے۔
انہوں نے کہا: “ہم ایک مستند اور اعلان شدہ ایٹمی طاقت ہیں، اور دنیا کا اس بات کا کوئی تجربہ نہیں کہ کسی مستند ایٹمی طاقت کے خلاف مہم جوئی کرے یا کرنے کی کوشش کرے۔ اگر ایسی کوئی مہم جوئی کی گئی یا اس کی کوشش بھی کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے جنہیں دنیا برداشت نہیں کر پائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا: “لہٰذا جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب پھر واضح طور پر کہتا ہوں — ایک مستند ایٹمی طاقت کے ساتھ عسکری یا جنگی گنجائش تلاش کرنا محض خام خیالی، سراسر بیوقوفی اور ناقابلِ تصور ہے۔”
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
#PakistanZindabad
#pakarmy_zindabad_challenge -

5کورکراچی نے معذور بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے جو اقدامات کیےوہ قابل ستائش ہیں، سعدیہ راشد
کراچی (پ ر ) ذہنی معذور بچے بھی ملک و قوم کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔ اُن کی تعلیم اور صحت کے لیے طویل مدتی بنیادوں پر اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔5کور کراچی نے معذور بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے جو اقدامات لیے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں۔ اللہ پاک ان بچوں کو دیگر کئی خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ سعدیہ راشد نے کیا جو گزشتہ روز ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں کراچی گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) احمد فرخ ’ستارہ امتیاز۔ملٹری‘، میجرریٹائرڈ عبدالجبار اور ’کے جی ای ایس‘ کی ماتحت درس گاہ ’ اسپیشل ایجوکیشن اسکول‘ کی پرنسپل مس سبین سے معذور بچوں کے لیےمساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کررہی تھیں۔
محترمہ سعدیہ راشد نے کہاکہ ہمدرد فائونڈیشن پاکستان اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے ساتھ اپنی شراکت داری اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ذہنی معذور بچے کی تعلیم اور فنی تربیت نہ صرف اُس کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے بلکہ معاشرے کی اجتماعی بھلائی کا بھی ذریعہ ہے۔ تعلیم ان بچوںکو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور اعتماد کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جبکہ فنی تربیت اُن کے لیے روزگار کے دروازے کھولتی ہے تاکہ وہ دوسروں کا محتاج بننے کے بجائے خود کفیل ہو سکیں۔ ایسے بچوں کی فکری اور عملی تربیت اُنہیں معاشرتی دھارے میں شامل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، کیوں کہ جب یہ بچے کسی ہنر یا پیشے میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں تو نہ صرف اپنا مقام بناتے ہیں بلکہ اپنی محنت اور قابلیت سے دوسروں کے لیے مثال بھی قائم کرتے ہیں۔
بریگیڈیئر (ر) احمد فرخ نے بتایا کہ کراچی گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے تحت ۲۰۱۹ء میں قائم ہونے والے اسپیشل ایجوکیشن اسکول‘ کا مقصد معذور بچوں کو علم سے آراستہ کرنا اور ہنرکی تربیت دے کر خود مختار بناناہے، جس کے لیے ان کی انفرادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی تعلیمی پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں اور اُنہیں فنی تربیت دی جاتی ہے۔ ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی رفاہی اداروں کو معاونت نہ صرف معذور بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہے بلکہ انہیں فنی تربیت اور عملی زندگی کے لیے تیار کرنے میں بھی اہم کردار اداکررہی ہے۔ ادارے کی یہ کاوش دراصل محترمہ سعدیہ راشد کی انسانیت نوازی اور قوم کی خدمت کے جذبے کا روشن مظہر ہے۔
معزز مہمانوں نے ملاقات کے دوران ہمدرد پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل ندیم اور ڈائریکٹرپروگرامز اینڈ سی ایس آر، ہمدرد فائونڈیشن پاکستان سید محمد ارسلان کے ساتھ معذور بچوں کی تعلیم اور کفالت سے جڑے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر غور و خوض ہوا۔ -

آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا
دوحا (کنزیومر واچ نیوز)آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری سے متعلق مطالبے کو مسترد کیے جانے سے بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت متوقع ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔ ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا اور اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔اس سے قبل بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔پاکستان نے ہینڈ شیک کےمعاملے میں آئی سی سی کومیچ ریفری پائیکرافٹ کوایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھاپی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں کپتان سمیت ٹیم نے کس کے کہنے پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا؟ بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا -

ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں،اسحاق ڈار
دوحہ(کنزیومرواچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔
-

میچ ریفری کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ممبئی (کنزیو مر واچ نیوز)بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کےمعاملے میں آئی سی سی کومیچ ریفری پائیکرافٹ کوایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کایہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نےبھارتی ٹیم کےکہنے پرایسا کیا۔ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔