تہران (پاکستان واچ نیوز)ایران نے امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایران اب جوابی حملوں کی پالیسی ختم کرکے امریکا اور اسرائیل کو سزا دینے کے لیے مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے۔ ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طریقوں سے کم نہیں کیا جاسکے گا، آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل باہر نہیں جائےگا، 200 ڈالر فی بیرل کی توقع رکھی جائے، اسرائیل، امریکا اور اتحادیوں کے جہاز ہدف بنائیں گے۔ایرانی نیول چیف نے کہاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز ایران سے اجازت نامہ لیں، جہازوں کو محفوظ راستہ دینےکےکھوکھلے بیانات کوسچ نہ سمجھا جائے، 2جہازوں نے دعوے سچ مانے لیکن دھر لیے گئے۔
Blog
-

پاکستان نے ایران پر حملوں کی مذمت اور کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا
نیویارک:(پاکستان واچ نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کے بحران پر بحرین اور روس کی جانب سے پیش کی جانے والی قراردادوں کی پاکستان کی حمایت پر ان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔پاکستان برادر ملک ایران کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی ملک پر غیر ضروری حملے پورے خطے کو ایک بڑے تنازع کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے باعث شدید انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حملوں میں دو پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ خلیجی ممالک میں مقیم کئی لاکھ پاکستانی شہری اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فضائی آپریشنز میں خلل پڑنے سے ایوی ایشن سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ میزائل اور ڈرون حملوں سے شہری آبادی اور املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر سے ہٹ کر طاقت کا استعمال غیر قانونی ہے اور تمام فریقین پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے۔ اعتماد کی بحالی کے لیے تمام فریقین کو نیک نیتی کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایک ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خطے کے دیگر ممالک کو اپنی شرائط پر چلانے کی کوشش کرے۔فلسطینی علاقوں اور عرب خطے میں جاری کشیدگی بھی پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔عاصم افتخار نے تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی کوششیں کرنے والے ممالک کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت اپنے پڑوسیوں، دوست ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فریقین کو فوری طور پر کشیدگی کم کرنے، مزید حملوں سے گریز کرنے اور سفارتکاری کو موقع دینے پر آمادہ کیا جائے تاکہ خطے میں امن بحال ہو سکے۔ -

اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
اسلام آباد (پاکستان واچ نیوز)اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ مو سمیات کے مطا بق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ مو سمیات نے بتایا کہ آج اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔واضح رہے گزشتہ روز تیزبارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم اپر کوہستان سے متعدد مقامات پر بند ہوگئی تھی جبکہ شانگلہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
-

ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے دعووں کی تردید
تہران (پاکستان واچ نیوز)ایران نے رہبر معظّم سیّد مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعوؤں کی تردید کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوئے اور ان کے پیروں پر زخم آئے تھے۔تاہم ایران نے رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید کی ہے۔اس حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مکمل محفوظ اور خیریت سے ہیں، یہ بات انہیں رابطے میں رہنے والے چند دوستوں نے بتائی ہے۔واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سپریم لیڈر بنائے گئے تاہم انہوں نے ابھی تک ایرانی عوام سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
-

ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے
تل ابیب(پاکستان واچ نیوز) ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔ اسرائیل میں موجود بھارتی خاتون رپورٹر نے ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے۔ بھارتی رپورٹر گزشتہ دنوں بیت شمیش میں ایک بم شیلٹر (بنکر) پر گرنے والی ایرانی میزائل کے مقام پر پہنچی اور مناظر دکھائے جس میں ہر طرف ملبہ بکھرا پڑا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بنکر ایرانی میزائلوں سے حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاہم 500 کلوگرام وار ہیڈ کا میزائل گرنے پر بنکر تباہ ہوگیا۔ رپورٹر کے مطابق میزائل حملے میں 9 اسرائیلی مارے گئے اور 50 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے۔
-

ایران کا اسرائیلی ائیرپورٹ پر حملہ، دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام
تہران (پاکستان واچ نیوز)ایران نے اسرائیل کے اہم ترین بن گورین ائیرپورٹ پر میزائل حملوں سے نقصان پہنچایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ پر میزائل حملے کیے جسے اسرائیل کا دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا اور کئی میزائل ائیرپورٹ پر گرے جس سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا۔ادھر لبنان سے میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہوگیا جبکہ حملے میں 2 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون سار( Gideon Sa’ar) نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل اور امر یکا مناسب سمجھیں گے اور مل کر فیصلہ کریں گے، اسرائیل ایران سے لامحدود جنگ نہیں چاہتا۔
-

ٹرمپ نے حملے کی ذمہ داری اپنے داماد اور مشیروں پر ڈال دی
فلوریڈا (پاکستان واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے فیصلے سے متعلق بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اقدام کی جانب ان کے قریبی مشیروں نے مائل کیا تھا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے بتایا کہ ایران سے متعلق صورتحال تیزی سے ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گئی تھی جسے انہوں نے پوائنٹ آف نو ریٹرن قرار دیا۔ان کے مطابق مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف، مشیر جیرڈ کشنر اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ مشاورت کے بعد انہیں یقین ہو گیا تھا کہ ایران امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا پیشگی کارروائی نہ کرتا تو ایران ایک ہفتے کے اندر حملہ کر سکتا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کی 51 بحری کشتیوں کو تباہ کیا گیا جبکہ ڈرون بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایرانی ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس ایسے کم لاگت دفاعی انٹرسیپٹر موجود ہیں جو ایرانی ڈرون خطرات کا مؤثر جواب دے سکتے ہیں۔ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے عالمی تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے یا آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو امریکا سخت فوجی ردعمل دے گا۔انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ عالمی توانائی منڈی کو مستحکم رکھنے کے لیے بعض تیل سے متعلق پابندیوں میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ایک اور بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم بھی ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے تہران کو مزید کشیدگی سے باز رہنے کی تنبیہ کی۔انہوں نے ایران میں ایک لڑکیوں کے اسکول پر مبینہ حملے کی اطلاعات کی تحقیقات جاری ہونے کا بھی ذکر کیا اور ایران کی نئی قیادت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہوگا آیا وہ امن کی راہ اختیار کرتی ہے یا نہیں۔
-

سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان
کراچی (پاکستان واچ نیوز)سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےجمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا، ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ جمعتہ الوداع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام تنظیمیں اپنے روایتی روٹس پر ریلی نکالیں۔یاد رہے کہ آج یوم علی پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔ کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینر رکھ کر بند کیا گیا ہے۔
-

حضر ت علیؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں جلوس برآمد ہوں گے، سکیورٹی سخت
کراچی (پاکستان واچ نیوز)حضرت علیؓ کا یومِ شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، آج تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اورگلیوں کوکنٹینرر لگا کر بندکردیا گیا۔ مرکزی جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوگی ، جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، پشاور میں یوم علی کا جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر ختم ہو گیا، جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر اختتام پزیر ہوا۔وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں یوم علی کے جلوس کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کےغیرمعمولی انتظامات یقینی بنا نے کی ہدایت کردی۔
-

امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا
واشنگٹن (پاکستان واچ نیوز)امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا۔چک شومر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل مار کر اپنے ہی ملک کے اسکول میں 170 بچیوں کو مارڈالا، حقیقیت یہ ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل ہیں ہی نہیں۔امریکا کےڈیموکریٹک سینیٹر بلومینتھل نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی فوج ایران میں زمین پر اتارنے والی ہے۔ سینیٹر بلومینتھل نے یہ بات بند کمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا کو بتائی۔ بولے انہوں نے جو بھی سوال پوچھے ان کا جواب نہیں ملا، امریکیوں کو صورتحال سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔
