کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
کراچی سے نجی ائیرلائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور مبارکباد دی۔
اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایرپورٹ پر ہی کریں گے۔
ادھر سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل پاکستان سمیت ممالک کی تعداد 10 ہوگئی ہے، راوں برس 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے مکہ روٹ انیشیٹیو پرعمل کیا جائے گا، مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلادیش، ترکیہ، جمہوریہ آئیوری کوسٹ اور مالدیپ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل ہیں۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔
Blog
-

حج آپریشن شروع، کراچی سے پہلی پرواز 160عازمین کو لیکر روانہ
-

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
کراچی(پاکستان واچ نیوز)ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو صحتِ عامہ کے فروغ اور فعال طرزِ زندگی کو عام کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
اسی سلسلے میں ہمدرد پاکستان نے پی ایس ایل 2026 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے، جو ہمدرد کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس رفاقت کی خوشی میں ہمدرد پاکستان کی جانب سے کراچی کنگز کی ٹیم کے ہمراہ ایک خصوصی ملاقات اور تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں اداروں کے مابین باضابطہ دستخطی معاہدہ طے پایا۔ یہ پروقار تقریب ایک مقامی ہوٹل کراچی میں مورخہ 17 اپریل 2026 کو منعقد ہوئی۔
ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان یہ شراکت داری کھیل اور صحت کے شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے گی اور ایک صحت مند و مضبوط معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس تقریب میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ، اراکین اور ہمدرد پاکستان کی سینئر قیادت سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ سعدیہ راشد، مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او محترمہ فاطمہ منیر احمد، گروپ ڈائریکٹر ایچ آر جناب ابو طالب بھٹو، جبکہ کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی کے صدر و سی ای او جناب سلمان اقبال بھی موجود تھے۔
یہ شراکت داری ہمدرد پاکستان کے دیرینہ عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت صحت، توانائی اور فلاح و بہبود کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔
ہمدرد پاکستان کراچی کنگز جیسی مقبول فرنچائز کے ساتھ اشتراک پر فخر محسوس کرتا ہے اور اس وابستگی کے ذریعے صحتِ عامہ کے پیغام کو مزید وسعت دینے اور صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہمدرد پاکستان کے سی ای او، جناب فیصل ندیم منگروریا نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بے پناہ مقبولیت کے پیش نظر یہ معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے۔
ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے مابین یہ شراکت داری قومی سطح پر ایک فعال اور متحرک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی کے پیغام کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جا سکے گا۔ -

اسٹیٹ بینک نے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی
کراچی(ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک نے پاکستانی بینکوں میں کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔کرپٹو اکاؤنٹس کھولنے سے متعلق اسٹیٹ بینک نے سرکولر جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2018 میں جاری کیا گیا وہ نوٹیفکیشن جس کے تحت کرپٹو اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی عائد تھی، اب واپس لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق نئے اقدام کا مقصد مالیاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔مزید کہا گیا کہ ورچوئل ایسٹس ایکٹ 2026 کے تحت پاکستان میں ایک ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، جو کرپٹو کرنسی اور دیگر ورچوئل اثاثوں کی نگرانی کرے گی۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری اور جدت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت جلد ایران میں فتح ملنےکا دعویٰ کردیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت جلد ایران میں فتح ملنےکا دعویٰ کردیا۔امریکی صدر نے ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بہت پیارا ملک ہے، ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن جوہری پروگرام کی وجہ سے یہ کرنا پڑی۔امریکی صدر نے کہا ایران جنگ بہت جلد ختم ہونی چاہیے اور یہ جنگ اچھے طریقے سے ختم ہونے جارہی ہے، ایران سے جنگ دو ماہ میں ختم ہونے جارہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہمیں ایران میں بہت جلد فتح ملنے جارہی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کئےگئے، ہماری فوج نے تمام 111راکٹوں کو تباہ کرکے حملہ ناکام بنایا، بہترین فوج کی وجہ سے ایران جنگ میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا، امریکا کے پاس دنیاکی بہترین فوج ہے اور اسے مزید بہتر کر رہے ہیں، امریکی فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور اسے مزید بہتر کریں گے۔امریکی صدر نے تسلیم کیاکہ معیشت میں رکاوٹ ایران کی وجہ سے آئی، بولے ویتنام اور افغانستان میں طویل عرصے تک جنگیں جاری رہیں، کہا جارہا تھاکہ خام تیل کی قیمتیں 300ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گے لیکن آج دیکھیں کیا قیمتیں ہیں۔امریکی صدر نے خطاب کے دوران ایران کو ذہین ملک اور وہاں کے لوگوں کو فائٹر قرار دیا۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں، اسپیکرمحمد باقر قالیباف
تہران (ویب ڈیسک )ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے اور اپنے پیغام میں حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایکس پر جاری اپنے پیغام میں باقر قالیباف نے کہا کہ جنگ بندی صرف حزب اللہ کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ ہم اس جنگ بندی پر احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے اور مکمل کامیابی کے حصول تک ایک ساتھ رہیں گے اور اس پیش رفت کو مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائےگا۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

لبنان اسرائیل جنگ بندی، بیروت اور تہران میں جشن
بیروت (ویب ڈیسک )لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی بیروت میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، جہاں جشن منایا گیا اور بعض مقامات پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ شہریوں نے اس موقع پر امن کی بحالی کی امید کا اظہار کیا۔
دارالحکومت تہران میں بھی اس پیش رفت پر ردعمل سامنے آیا، جہاں فضا حزب اللہ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔
ایران کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان اور خطے کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اس جنگ میں کامیابی حزب اللہ کی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت اور ایران کی حمایت کا نتیجہ ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ یہ جنگ بندی وقتی ہے، تاہم اس سے خطے میں کشیدگی میں کمی آسکتی ہے اور مستقبل میں مستقل امن کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ دونوں فریق اس معاہدے کی مکمل پاسداری کریں۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع
اسلام آباد: (ویب ڈیسک )سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جو مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جب کہ درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کی جائےگی۔سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی اور مارچ کے لیے فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے99 پیسے مقرر تھا۔درخواست کے مطابق مارچ میں فی یونٹ فیول لاگت 8 روپے 26 پیسے رہی، پانی سے 23.55 اور مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ درآمدی کوئلے سے 13.80، درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 1.02فیصد، مقامی گیس سے 11.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ مارچ میں جوہری ایندھن سے21.95 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق ہوا سے3.46 فیصد اور سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
-

سکیورٹی فورسز نےفتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر گرفتارکرلیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک )سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر کو گرفتار کرلیا جس نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔خارجی عامر سہیل نے اپنے بیان میں کہا کہ فتنہ الخوارج میں پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی وجہ سے شامل ہوا اور پھر افغان صوبے پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکز میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔
اعترافی بیان میں خارجی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگردتنظیموں کے ساتھ بھی قریبی روابط تھے، میری تشکیل میں 20 سے زائد دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل تھے جب کہ ہمیں افغانستان اور غیرملکی ایجنسیوں بشمول ’را‘ مالی معاونت فراہم کرتی تھیں۔
خارجی عامر سہیل نے قبول کیا کہ بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث رہا۔
عامر سہیل نے کہا کہ کہ فتنہ الخوارج کا اسلام اورجہاد سے کوئی تعلق نہیں، یہ پیسے کے لیے دہشتگردی کرتے ہیں، مجھے پشاور علاج کی غرض سے آتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا۔Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئے
کراچی: (ویب ڈیسک )پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز فنڈز کی مد میں موصول ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائے گی۔وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد امریکا ایران مذاکرات کی حتمی تاریخ طے ہوگی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) پاکستان نے ایران و امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی غیر ملکی دورے سے وطن واپسی کے بعد ہی ثالثی مذاکراتی عمل کے دوسرےمرحلے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں فریقین ( ایران اور امریکا) نے پاکستان کو بتا یا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکراتی عمل میں وہی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہوں نے پہلے مرحلےمیں اسلام آباد میں مذاکرات کیے تھے ۔توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعدسے امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں خطے کے اہم ممالک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا جس کے بعد وہ قطر اور ترکیہ جائیں گے۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔