Blog

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں مرمتی کام کے باعث پانی کی فراہمی بند رہے گی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں مرمتی کام کے باعث پانی کی فراہمی بند رہے گی

    کراچی (ویب ڈیسک )ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ آج دوپہر سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کو واٹرنیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے9 میں سے 7 پمپ 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے، 27 اپریل کو 7 پمپس سے پانی بحال کردیا جائے گا جبکہ 2 پمپس مزید 5 روز کے لیے بند رہیں گے۔کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اس دوران نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلستانِ جوہر میں پانی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔اس کے علاوہ گلشن اقبال، صدر، لانڈھی، کورنگی، چنیسر ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں پانی فراہمی معطل رہے گی، نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو یومیہ تقریباً 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایران جنگ نے امریکا کے اہم اور مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر کم کردیے،نیویارک ٹائمز

    ایران جنگ نے امریکا کے اہم اور مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر کم کردیے،نیویارک ٹائمز

    نیویارک (ویب ڈیسک ) ایران جنگ نے امریکا کے اہم اور مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر کم کردیے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکا نے اپنے انتہائی مہنگے اور اہم دفاعی ہتھیاروں کے بڑے ذخائر استعمال کر لیے ہیں جس سے اس کی مجموعی دفاعی تیاری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔امریکی جریدے نے ایران جنگ میں شامل فوجیوں کو کم مقدار میں کھانا فراہم کیے جانے کی تصاویر جاری کردیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی بڑی مقدار استعمال ہوئی اس دوران ایشیا ویورپ کے ذخائر بھی متاثر ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایران سے جنگ کی لاگت 28 سے 35 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر کے برابر بنتی ہے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

    وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔محسن نقوی نے کہا وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز آنرزکی درخواست پروزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں فینزکواسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے۔خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے تیل بحران کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • مذاکرات کی تاریخ طے ہونے کا انتظار، پاکستان کی کوششیں بدستور جاری

    مذاکرات کی تاریخ طے ہونے کا انتظار، پاکستان کی کوششیں بدستور جاری

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک )امریکا اور ایران کے درمیان متوقع دوسرے دور کے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، کیونکہ اب تک کسی تاریخ کی تصدیق ہوئی ہے اور نہ تہران نے کوئی جواب دیا ہے۔ جب یہ پوچھا گیا کہ آیا آئندہ مذاکراتی دور کے بارے میں کوئی پیش رفت یا اشارہ سامنے آیا ہے، تو ذریعے نے کہا، ’’انتظار کر رہے ہیں،‘‘ یہ جواب سفارتی حلقوں میں محتاط ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے رضامندی کے انتظار کے باوجود، اسلام آباد میں محتاط انداز سے پر امیدی کا تاثر برقرار ہے۔ مذاکرات سے متعلق امیدوں کے بارے میں سوال کے جواب میں ذریعے نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ سہولت کار کا کردار ادا کرنے والا ملک پاکستان دونوں فریقین کو اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد واشنگٹن اور تہران دونوں کے ساتھ فعال رابطے میں ہے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ مجوزہ مذاکرات پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی علاقائی اور عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن چکی ہے۔اگرچہ اب تک کسی پیش رفت کا اعلان نہیں ہوا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پسِ پردہ رابطے اور کوششیں جاری ہیں، جو آئندہ دنوں میں پیش رفت کے امکان کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ فی الحال دنیا ایک اشارے کی منتظر ہے، چاہے وہ کسی تاریخ کی تصدیق ہو یا تہران کی جانب سے جواب، جس سے اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان سفارتی رابطے کے دوسرے دور کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیدیا، بھارتی تلملا اٹھے

    ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیدیا، بھارتی تلملا اٹھے

    وا شنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت سے متعلق پوسٹ میں بھارت کو جہنم کا گڑھا اور بھارتیوں کو لیپ ٹاپ گینگسٹر قرار دے دیا جس پر بھارتی تلملا اٹھے۔انتہا پسند بی جے پی حکومت کی جانب سے منمناتا سار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ رپورٹس دیکھی ہیں اور بس وہ اتنا ہی کہیں گے ۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ توقع نہیں نریندر مودی ٹرمپ کو جواب دینے کی جرات کریں گے، مودی ایک کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں ، خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور من چلوں نے ٹرمپ کے ریمارکس کو زبوں حالی پر درست تبصرہ کہنا شروع کردیا ۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال

    ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کر کے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
    ایرانی خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

  • پاکستان نے امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے

    پاکستان نے امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے

    کراچی:(ویب ڈیسک )پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے یو اے ای کی جانب سے فراہم کردہ تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کر دیے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق تازہ ترین ادائیگی کے طور پر ایک ارب ڈالر گزشتہ روز منتقل کیے گئے، جس کے بعد مجموعی بقایا رقم مکمل ادا ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل (گزشتہ ہفتے کے دوران) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر کی رقم واپس کی تھی اور یوں مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام واجبات طے شدہ طریقہ کار کے تحت ادا کیے گئے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے، جسے ملکی مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • آبنائے ہرمز میں تناؤ، دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    آبنائے ہرمز میں تناؤ، دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    لندن (ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ اس اضافے کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بتائی جا رہی ہے۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تجارتی جہازوں کی پکڑ دھکڑ اور جوابی اقدامات کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 5 فیصد اضافے کے ساتھ 106.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی بار 100 ڈالر سے اوپر گئی ہے۔ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو امریکی بحریہ کی اجازت درکار ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی کشتیاں بارودی سرنگیں بچھاتی ہوئیں پائی گئیں تو انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے بھی دو غیر ملکی تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی تیل اور گیس کی تقریباً پانچواں حصہ ترسیل کرنے والا اہم راستہ ہے، اور یہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی تعداد میں بھی واضح کمی آئی ہے، جو عالمی سپلائی چین کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔اسی دوران امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھنے میں آئی، جہاں انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ توانائی کی بڑھتی قیمتیں اور غیر یقینی صورتحال بتائی جا رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے عالمی مہنگائی میں اضافہ اور اقتصادی دباؤ میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:(ویب ڈیسک )ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اپریل 2026 کو خیبر ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز کی مہارت سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے گرفتاری کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ترجمان پاک فوج نے بیان میں مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے بھارتی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد عناصر علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
    سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • امریکی صدر کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

    امریکی صدر کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کو 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دیا گیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کا منتظر ہوں، اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کی جو بہت اچھی رہی ۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ وہ خود کوحزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔