لاہور (کنزیومر واچ نیوز)رمضان المبارک کی ساعتیں اوربرکتیں سمیٹنے کے لیے اہل ایمان نے لاہور اسلام آباد سمیت ملک بھر کی کی چھوٹی بڑی مساجد میں اعتکاف کرلیا۔ جامع مسجد ہجویرمیں ایک ہزارسات سے زائد جبکہ منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں مجموعی طور پر پندرہ ہزار معتکف حضرات قیام پذیرہیں۔رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے دوران معتکف حضرات طاق راتوں میں شب بیداری کریں گے جبکہ لیلۃ القدر کے حصول کے لیے بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔۔ جامع مسجد ہجویرمیں محکمہ اوقاف کے زیراہتمام ایک ہزارسات سو کے قریب معتکف حضرات قیام پذیر ہیں۔ ادارہ منہاج القرآن میں دس ہزارمرد اور پانچ ہزارخواتین نے اعتکاف کیا ہے۔
Blog
-

حسن نواز کی برق رفتار سنچری،پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح
آکلینڈ (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان نے حسن نواز کی برق رفتار سنچری کی بدولت تیسرے ٹی 20 انٹرنیشل میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا، کپتان سلمان علی آغا نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا شاندار آغاز کیا، محمد حارث اور حسن نواز نے برق رفتار کھیل کا مظاہرہ کیا،جس کی بدولت پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہوا.
-

پی ٹی آئی کے تین بڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعلق عمران خان سے نکلا
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر تین بڑے آفیشل اکاؤنٹس (عمران خان، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی آفیشل) کا تعلق پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ہے اور یہ تینوں اکاؤنٹس بیرون ملک سے عمران خان کی بہن علمیہ خان کے ذریعے بھیجے گئے عمران خان کے پیغامات کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔سرکاری سطح پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جنہیں مبینہ طور پر فوج، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید اور جارحانہ مہمات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے) کے حوالے سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرون ملک سے عمران خان کے نامزد کردہ افراد کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔سرکاری تحقیقات کی بنیاد پر کسی بھی فوجداری نوعیت کی کارروائی کی صورت میں اثرات براہِ راست عمران خان پر مرتب ہوں گے ۔
-

‘طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے
واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کر دیے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے وزیر تعلیم کوحکم دیا ہے کہ محکمہ کوبند کرنے کا عمل شروع کیاجائے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں، یہ ہمارے کسی کام کا نہیں، ہم اپنے طلبا کو دوبارہ ریاستوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے، طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔امریکی صدر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں، اب اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔
-

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 خوارج ہلاک، کیپٹن شہید
ڈی آئی خان(کنزیومرواچ نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 10 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں سے بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کا کیپٹن شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی اور آپریشن کے نتیجے میں تمام 10 خوارج واصل جہنم ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کیپٹن حسنین اختراپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہوئے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔کیپٹن حسنین ایک نڈر اور بہادر افسر تھے، اپنے جرات مندانہ اور دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور کئی کامیاب آپریشنز میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے تھے۔
-

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد
لاہور(کنزیومرواچ نیوز)پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی۔ کہا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔لاہور ہائیکورٹ نے رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست نمٹا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کی درخواست پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
-

کوئٹہ: مظاہرین سول ہسپتال سے ٹرین حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کی لاشیں لے گئے
کوئٹہ(کنزیومرواچ نیوز)کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے سول اسپتال لائی گئی لاشوں کی شناخت کی اجازت نہ ملنے پر مردہ خانے پر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کی لاشیں لے جانے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے 3 لاشیں برآمد کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ مظاہرین ان لاشوں کی شناخت اپنے پیاروں کے طور پر کر پائے ہیں یا نہیں ، اسپتال حکام نے ڈان کو بتایا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) سے وابستہ مظاہرین جبری طور پر مردہ خانے میں داخل ہوئے اور کم از کم 5 لاشیں لے گئے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد کو سول ہسپتال میں مظاہرہ کرتے دیکھا گیا، کچھ ویڈیو کلپس میں نقاب پوش افراد لاشیں نکالتے اور انہیں تدفین کے لیے کفن میں لپیٹ کر تابوت میں منتقل کرتے نظر آئے۔بی وائی سی کے کارکنوں نے تصدیق کی کہ مظاہرین مردہ خانے سے متعدد لاشیں لے گئے تھے۔
-

خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات، مصافحہ اور قہقہے
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز) پارلیمنٹ کی راہداری میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی۔خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور قہقہے بھی لگائے، اس دوران صحافی نے سوال کیا ملک کے لیے بھی اکٹھے ہوں ایسا کیوں نہیں ہورہا؟صحافی کے سوال پر خواجہ آصف نے جواب دیا کہ ضرور ہونا چاہیے، اس میں کوئی شک نہیں، ماضی کی راویات تھی، پارلیمنٹ کی اور پارلیمنٹیرینز کی روایات تھیں۔صحافی کے سوال پر رہنماؤں نے مزید کہا کہ’ آپ کہہ رہے ہیں ہم کوریڈور میں بھی نہ ملیں؟۔بعد ازاں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں دہشتگردی کے خلاف اتفاق ہونا چاہیے۔
-

پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگی جو نوکری کے آسرے میں تھے: گورنر سندھ
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے۔گورنر سندھ سحری کیلئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن پہنچے تو ان کا استقبال گل پاشی اور آتشبازی کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کے دعویداروں نے دیواریں اونچی کی تھیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ امریکی وزارت خارجہ پر ماتھا ٹیکنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اللہ سے معافی مانگے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے، لوگ کہتے ہیں امید عمران خان نے دلوائی تھی۔
-

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
جدہ(کنزیومرواچ نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے کیا تھا۔سعودی ولی عہد سے ملاقات کے میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کیاس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
