کولمبو (ویب ڈیسک )
دمبولا میں سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے۔
بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کو دھکا دیا جس کے جواب میں سری لنکن کھلاڑی نے بھی سوریاونشی کو خود سے دور ہٹایا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔
اس سے قبل دوران میچ بھارتی کپتان تلک ورما بھی امپائرز سے الجھتے رہے۔
یاد رہے کہ ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم سپر اوور میں 17 رنز نہ بنا سکی اور میچ ہار گئی
Blog
-

سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم آپے سے باہر ہوگئی
-

ہمدرد فاونڈیشن پاکستان کی انچارج کا تحفہ
ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اور کمشنر کراچی افس کے تعاون منعقدہ مفت طبی کیمپ کی انچارج آفرین اعجاز یو سی کونسلر سولجر بازار معصومہ اسماعیل کو تحفہ دے رہی ہیں ۔اس موقع پر کمشنر کراچی افس کے اسپورٹس ڈائریکٹر غلام محمد خان اور مختیار کار ایسٹ مظفر تالپور بھی موجود ہیں۔
-

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کراچی:(پاکستان واچ نیوز)ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی
ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام اور کمشنر کراچی آفس، کراچی اور دیگر سماجی اداروں کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ویسٹ جناب بلال علوی تھے، تاہم سرکاری مصروفیات کے باعث وہ شرکت نہ کر سکے۔ ان کی نمائندگی مختیار کار ایسٹ مظفر تالپور نے کی۔ تقریب کے آغاز میں مظفر تالپور نے بانی ہمدرد حکیم محمد سعید کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت جبکہ صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد کی صحت، تندرستی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ مظفر تالپور نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی فلاحی اور طبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسے فری میڈیکل کیمپس عوام کے لیے بڑی نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان جس جذبے کے ساتھ عوامی خدمت انجام دے رہی ہے وہ قابلِ تقلید ہے اور اس طرح کے طبی کیمپس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔
ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر، سید محمد ارسلان نے کہا کہ محترمہ سعدیہ راشد کی خصوصی ہدایات پر جون، جولائی اور شدید گرمی کے دیگر مہینوں میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو بروقت طبی امداد، ضروری ادویات اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان طبی کیمپس کے انتظامات کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ طبی کیمپ کے دوران ہمدرد کے معروف مشروبات روح افزا اور شربت بزوری کے خصوصی اسٹالز بھی قائم کیے گئے تھے، جہاں شرکاء اور مریضوں کو مفت ٹھنڈے مشروبات فراہم کیے گئے۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں ان مشروبات نے شہریوں کو تازگی اور فوری راحت پہنچائی۔ شرکاء نے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ گرمی سے بچاؤ کے لیے ایسے انتظامات عوامی خدمت کی بہترین مثال ہیں۔
اس موقع پر یو سی کونسلر جناب معصومہ اسماعیل، کمشنر کراچی آفس کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، کیمپ کوآرڈینیٹر دلاور عباس خان، فیصل امجد علی، کراچی باسکٹ بال آرگنائزیشن کےصدر غلام عباس چوہدری،خزانچی فواد علی خان، شاہدہ پروین کیانی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر انچارج طبی کیمپ محترمہ افرین اعجاز کی جانب سے تمام مہمانوں، معزز شرکاء، معاون اداروں، رضاکاروں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جن کے تعاون سے یہ فلاحی سرگرمی کامیابی سے منعقد ہوئی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت اور صحت عامہ کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔ -

ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی، : وزیرداخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ کا مسئلہ جلد حل ہو گا اور صلح ہوگی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
لاہورمیں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھاکہ ایران امریکا معاہدہ سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران جنگ کا مسئلہ جلد حل ہو گا اور صلح ہو گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ تیل کی قیمتوں کو پلاننگ کے ساتھ مستحکم رکھا گیا ہے، ایسا نہ کرتے تو پیٹرول قیمت ڈھائی سوروپے ایک ہی وقت میں بڑھ جاتی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے بہت زیادہ قریب ہیں، اگلے 24 گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے اور پاکستان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے، مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں ، یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کیلیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ -

ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاست اپنی رٹ کو قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی۔
فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھاکہ قطعاً یہ نہیں کہوں گا کہ آزاد کشمیر کی اس وقت صورتحال اچھی ہے، ریاست اس وقت ایک امتحان میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے دوران جن کی جانیں گئیں، ان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی، ماضی میں جب ہم مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھے تو 14 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں، میری باتوں کو اس وقت ایکشن کمیٹی نے نہ غور سے سمجھا اور نہ سنا۔
ان کا کہنا تھاکہ حکومت آزاد کشمیر کے کرادر کو انہوں نے اس مفاہمتی عمل میں لینے سے خود انکار کیا اور کالعدم کمیٹی نے دو ٹوک کہا ریاست آزاد کشمیر کا کردار نہیں چاہیے، وفاق سے بات کریں گے، آج ساری تنقید ریاست آزاد کشمیر کی حکومت پر کی جا رہی ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ کل بلاول بھٹونے بھی کہاحکومت آزاد کشمیر کیساتھ جوبھی معاہدہ ہواتھا وہ سارے کام کردیے ہیں، جو وفاق کی طرف سے چیزیں باقی تھی وہ کل بجٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ کو قائم کرے گی، آپ اپنی کال آف کریں، آپ کے ساتھ ہر طرح سے بات کی جائے گی، اس طرح سے اب مذاکرات ممکن اب نہیں رہے، سب سے پہلے کال آف کریں۔
خواتین اور بچوں کو تحریک کا حصہ بنانے سے متعلق سوال پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھاکہ جو لوگ بھی کسی تاریخ کا حصہ بنتے ہیں وہ بے قصور ہوتے ہیں، انہیں خواب دکھائے جاتے ہیں، ان کی من پسند باتیں بتائی جاتی ہیں۔ -

امریکہ اور ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد ۔۔ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے بہت زیادہ قریب ہیں ، اگلے 24 گھنٹے میں معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے، پاکستان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا بیان میں وزیراعظم نےکہا کہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے، مسلسل عزم اور مذاکرات کے دوران تعمیری کردار پر امریکا اور ایران کے شکر گزار ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یقین ہے یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرےگا ۔
وزیراعظم نے پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیووٹکوف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

معیشت درست سمت میں گامزن، ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے: وزیر خزانہ
اسلام آباد:(ویب ڈیسک )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے۔
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ کم تنخواہ دار طبقے کو زیادہ ریلیف ملے، تنخواہ پر 5 فیصد ٹیکس کو ایک فیصد کیا اور 15 فیصد کو 13 فیصد کیا جب کہ بڑی تنخواہوں اور سرچارج اقدامات پر ہمیں اچھا فیڈ بیک ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ٹیکسوں کو کم کیا ہے، زراعت پر ایگریکلچر کریڈٹ 15 فیصد بڑھی ہے، حجم 2 ٹریلین سے زیادہ ہے، زرخیزی اسکیم بہتر انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، چھوٹے کسانوں کو اپنے گھر گروی رکھنے کے لیے نہیں کہا جائے گا، نوجوان قرض اسکیم کا حجم 262 ارب روپے ہے جس میں 125 ارب زراعت کے لیے ہے، زرعی شعبے کی مشینری باہر سے منگوانے پر کسٹم ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی صفرکر دی ہے۔وزیر خزانہ کاکہنا تھا کہ ہم معاشی ترقی کی طرف چل پڑے ہیں، اس سال معاشی لحاظ سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ہم معاشی استحکام سے گروتھ کی جانب بڑھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ہم نے ٹیکس اور ایکسپورٹ کے نظام کےلیے کام کیا، 70 ارب روپے کی ایڈیشنل سبسڈی دی گئی ہے، بجٹ میں کوشش کی ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے قابل عمل اقدامات کیے جائیں، زرعی مشینری کے لیے کسٹم ڈیوٹیزکو ختم کردیاگیاہے، زرعی شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی کا حجم 20ارب سے تجاوز کرگیا ہے، انرجی انفرا اسٹرکچر پر دباؤ ہے اور کچھ عرصہ آئندہ مالی سال بھی رہے گاْ
محمدا ورنگزیب نے کہا کہ صوبوں کی طرف سے مرکز کی امداد پر شکر گزار ہوں، یہ سہولت آئندہ تین مالی سال جاری رہے گیDisclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ٹرمپ کے ایران پر حملے روکنے کے اعلان سے عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی
واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مجوزہ فوجی حملے روکنے اور تہران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کا عندیہ دینے کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وال اسٹریٹ کے اہم انڈیکس ایس اینڈ پی 500 میں تقریباً 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے بعد ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی طرح ٹیکنالوجی کمپنیوں پر مشتمل نیسڈیک انڈیکس 2.5 فیصد جبکہ ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج تقریباً 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔امریکی مارکیٹوں میں مثبت رجحان کے بعد ایشیا پیسیفک خطے کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ اور آسٹریلیا کے شیئر بازاروں میں سرمایہ کاروں نے بھرپور خریداری کی۔جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس صبح کے کاروبار کے دوران 8 فیصد سے زائد بڑھ گیا جبکہ جاپان کا نکی 225 انڈیکس 4 فیصد تک اوپر چلا گیا۔ تائیوان کے ٹی اے آئی ای ایکس انڈیکس میں 2.4 فیصد جبکہ آسٹریلیا کے اے ایس ایکس 200 انڈیکس میں تقریباً 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس بھی ایک فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ایک فیصد کم ہو کر 89.50 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم ہونے اور تیل کی ترسیل معمول پر آنے کی امید ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق ایک اہم معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس پر جلد دستخط متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دستاویزات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو معاہدہ اسی ہفتے کے آخر میں طے پا سکتا ہے۔اگرچہ ایران نے تاحال امریکی دعوؤں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت زیر غور ہے اور اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ کامیابی سے طے پا جاتا ہے اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر بحال ہو جاتی ہے تو عالمی مالیاتی منڈیوں میں مزید استحکام اور تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں، : ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی کے بعد ایران پر طے شدہ حملے روکنے اور معاہدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع ہیں۔صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہفتے کے اختتام پر ہوسکتے ہیں، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جے ڈی وینس شریک ہوں گے، دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمزکھول دی جائے گی،سب اس پرخوش ہیں، پور امشرق وسطیٰ بھی اس پرخوش ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ایرانی سپریم لیڈر معاہدے پر راضی ہیں، مجھے یقین ہے ایرانی سپریم لیڈرامریکا ایران معاہدے کی منظوری دے چکے ہیں۔ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا پائے گا۔اس کے علاوہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امن معاہدے میں پاکستان بہترین کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیت ہیں ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر اسرائیل سے بھی بات کی ہے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ چکی ہے اور اس کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، جس کے بعد انہوں نے بطور صدر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

پاکستان کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ سے متجاوز، مردوں کی تعداد زیادہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی اقتصادی سروے کے تحت پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق نامہ جاری کردیا گیا۔ قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک کی کل آبادی 25 کروڑ 20 لاکھ 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔کل آبادی میں مردوں کی تعداد 12 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار اور ملک میں خواتین کی تعداد 12 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔قومی اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح مرد اور خواتین کا صنفی فرق محض 71 لاکھ تک محدود رہ گیا ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے