لاہور(ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ نے میرا مشہور گانا ‘نچ پنجابن’ جعلی دستاویزات بنا کر چورا کیا۔
حال ہی میں ابرارالحق نے جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان مبشر ہاشمی کی جانب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
میزبان نے گلوکار سے ان کا مشہور گانے کے حقوق غیر قانونی طور پر استعمال ہونے کے حوالے سے سوال پوچھا جس پر گلوکار نے کہا کہ میں نے اپنا مشہور گانا’ نچ پنجابن’ بالی وڈ کو نہیں بیچا، جب میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے مجھے دلچسپ جواب دیا۔
ابرار الحق نے یہ بھی کہا کہ مجھے بولا گیا کہ آپ کا ایک دوست ہارون ہے آپ اس سے پوچھیں، ہم نے یہ گانا ہارون سے لیا تھا جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں نے گانا ہارون کو نہیں دیا یہ میری ملکیت ہے۔
ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ میرے جعلی دستخط کے ساتھ جعلی دستاویزات بنا کر رکھے ہوئے ہیں، صرف میرے ساتھ نہیں بالی وڈ نے بہت سارے آرٹسٹ کے ساتھ یہ ہی کیا ہوا ہے، انہیں معلوم ہے کہ کیسے بات کو توڑ موڑ کرکے پیش کرنا ہے۔
میزبان نے پھر سوال کیا کہ کیا کرن جوہر کی فلم میں ‘ نچ پنجابن’ گانے کی اجازت آپ سے لی گئی؟ اس پر ابرار الحق نے مزید کہا کہ مجھے سے اجازت نہیں لی اور پوری فلم ایک گانے پر رکھ کر بیچی ہے اور یہ زیادتی کی ہے، میں نے اس پر کیس کیا ہوا ہے
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے
Blog
-
بالی وڈ نے میرا مشہور گانا نچ پنجابن جعلی دستاویزات بنا کر چوری کیا: ابرار الحق کا انکشاف
-

موٹروے پولیس نے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچا دیے
اسلام آباد(ویب ڈیسک )
موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 22 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات مالک تک پہنچادیے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گوادرکےقریب دوران پیٹرولنگ موٹروے پولیس افسران کو ایک بیگ سڑک سے ملا، بیگ میں 22 لاکھ روپے مالیت کے بیش قیمتی زیورات اور دیگر سامان موجود تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع سے مالک کو تلاش کیا اور پھر قانونی و تصدیقی مراحل کے بعد قیمتی سامان مالک کے سپرد کردیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سفر کے دوران بیگ سڑک پر گرگیا تھا جس کا مالک کو علم بھی نہ ہو سکاDisclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات
اسلام آباد(ویب ڈیسک )
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے حوالے سے آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سابقہ بجٹوں سے مختلف اور ریلیف پر مبنی ہے۔ کچھ لوگوں کو محض تنقید کی عادت ہے اور وہ تنقید برائے تنقید پر یقین رکھتے ہیں، تاہم مخالفین بھی اس بجٹ کی تعریف کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایسا بجٹ تیار کیا گیا ہے جس میں مختلف طبقات کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے رہنما مسلسل ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کر رہے تھے جبکہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر تھے، درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل موجود نہیں تھے، شرح تبادلہ شدید اتار چڑھاؤ کا شکار تھی، برآمد کنندگان کے لیے ایل سیز کھلوانا دشوار تھا اور مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود 22 فیصد سے زائد تھی اور ترسیلات زر میں بھی نمایاں کمی آ چکی تھی، جبکہ بعض سرکاری شخصیات نے اس خدشے کے باعث چھٹیاں لے لی تھیں کہ ان کے دور میں ملک دیوالیہ نہ ہو جائے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایسے مشکل حالات میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے معیشت کو سنبھالا۔ نواز شریف کے وژن کے تحت وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی معاملات کو آگے بڑھایا اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پیرس میں آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ پاتے تو خدشہ تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جاتا، تاہم حکومت نے معاشی استحکام حاصل کیا اور 2 سال کی مسلسل محنت کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے مالی گنجائش پیدا کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر میں وسیع اصلاحات متعارف کروائیں، سفارش کلچر ختم کیا، ٹیکس وصولی کے نظام کو مربوط بنایا اور کسٹمز سے لے کر انکم ٹیکس تک مکمل میرٹ کا نظام نافذ کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بندرگاہوں پر ’’فیس لیس اپریزل‘‘ سسٹم نافذ کیا گیا جس کے تحت درآمد کنندہ یا برآمد کنندہ کا کسٹمز افسر سے براہ راست رابطہ ختم ہو گیا اور تمام عمل آن لائن انجام پانے لگا۔ اس سے تاخیر اور ناجائز مطالبات کی گنجائش ختم ہوئی اور جو کام پہلے ہفتوں میں ہوتے تھے اب دنوں میں مکمل ہو جاتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ شوگر، مشروبات، سیمنٹ اور تمباکو جیسی بڑی صنعتوں میں نگرانی کے جدید نظام متعارف کرائے گئے۔ شوگر ملوں میں کیمرے نصب کیے گئے، بارکوڈ اور کیو آر کوڈ سسٹم نافذ کیا گیا جس کے نتیجے میں صرف شوگر انڈسٹری سے 60 ارب روپے اضافی ٹیکس وصول ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو کی صنعت میں تقریباً 200 ارب روپے کی لیکیج موجود تھی جسے غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائیوں کے ذریعے کم کیا گیا۔ صرف ایک سال میں انفورسمنٹ کے ذریعے تقریباً 800 ارب روپے کی اضافی وصولیاں ممکن ہوئیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے نئے ٹریبونلز قائم کیے اور زیر التوا مقدمات کے فیصلوں کے ذریعے کئی سو ارب روپے کی وصولیاں ممکن بنائیں۔ ملنڈا بل گیٹس فاؤنڈیشن بھی ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں شامل رہی جبکہ دنیا کے بہترین اداروں سے تعلیم یافتہ ماہرین آئی ٹی سسٹم چلا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بجٹ میں دیے گئے ریلیف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا جبکہ 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر صرف ایک فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر آمدن والے طبقات کے لیے بھی ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنا حکومت کا اہم وعدہ تھا جسے پورا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے بجٹ میں اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ 5 اور 10 مرلے کے گھر یا پلاٹ خریدنے اور فروخت کرنے والوں کا ٹیکس کم کیا گیا ہے جبکہ اپنا گھر پروگرام کے لیے 90 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 11 ارب روپے جاری بھی کیے جا چکے ہیں۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے تعمیرات سمیت 12 سے زائد متعلقہ صنعتیں متحرک ہوتی ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ برآمد کنندگان کے لیے پیشگی ٹیکس اور سپر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جبکہ ایکسپورٹ ری فنانسنگ اسکیم کے تحت شرح سود صرف 4 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے برآمد کنندگان کو سرمایہ کاری بڑھانے اور ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ مصنوعات کو عالمی منڈی میں مزید مسابقتی بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ زرعی و کاروباری قرضوں سے ساڑھے 5 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔ فنی تربیت کے اداروں کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو مزید وسعت دی گئی ہے ۔ دانش اسکولز و دانش یونیورسٹی جیسے منصوبوں کو بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے ارشد ندیم سمیت متعدد کامیاب کھلاڑیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زرعی مشینری کی درآمد پر تمام ڈیوٹیز ختم کر دی گئی ہیں، زرعی گریجویٹس کے لیے خصوصی پروگرام جاری ہیں ۔ اسی طرح ایگریکلچرل انوویشن اسکیم بھی برقرار رہے گی۔ ذرخیزی اسکیم کے تحت زرعی فنانس پر شرح سود میں نمایاں کمی کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئی ٹی شعبے پر ٹیکس رعایت برقرار رکھی گئی ہے، فری لانسرز پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا اور آئی ٹی کمپنیوں کو بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تقریباً 36 لاکھ ریٹیلرز ٹیکس نیٹ سے باہر تھے، اس لیے تاجر تنظیموں سے مشاورت کے بعد فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔
اس اسکیم کے تحت ریٹیلرز کم از کم 25 ہزار روپے سالانہ ٹیکس ادا کریں گے اور انہیں ایف بی آر کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی تاجر تنظیمیں اس اقدام پر آن بورڈ ہیں، جبکہ صرافہ برادری کی تجاویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے اور ان کے لیے الگ پالیسی مرتب کی جائے گی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے، صنعت، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے سب کو اس بجٹ میں فائدہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی تنخواہ دار طبقے، برآمد کنندگان اور کاروباری شعبے کو ریلیف ملنے کی تصدیق کی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایس آئی ایف سی اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں جن میں محمد نواز شریف کا وژن شامل ہے ۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے۔ گزشتہ 2 سال کے دوران زیادہ سے زیادہ ریلیف پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا گیاDisclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا
لندن (ویب ڈیسک )
ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنیوا کے بجائے اب برجن اسٹاک میں 19 جون کو ہوں گے۔
سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق تاریخی امن معاہدے کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں ہوگی ۔ تقریب کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو روانہ ہوں گے ، نائب وزیراعظم اور وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں ایران کی جانب سے پارلیمانی اسپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف شرکت کریں گے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تقریب میں شرکت کا اشارہ دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے وہ بھی تقریب میں جائیں ، ویسے نائب صدر جے ڈی وینس دستخط کی تقریب کے لیے جائیں گے۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں ثالثی کا حصہ بن کر مذاکراتی عمل میں شامل رہے ۔ امریکا ایران ڈیل پر دستخط کی تقریب میں قطر کی نمائندگی موجود ہوگی ، پاکستانی ثالث، فریقین اور علاقائی ممالک تقریب میں شریک ہوں گےDisclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیا
کراچی(ویب ڈیسک )میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا نے الجزائر کو 0-3 سے ہرا دیافٹبال ولڈکپ کے اہم میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
فٹ بال ورلڈ کپ میں الجزائر کے ساتھ میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار پلیئر لیونل میسی کا جادو چل گیااور انہوں نے الجزائر کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔
لیونل میسی نے کھیل کے 17ویں، 60 اور 76ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی اور اس طرح وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ وہ 38 سال، 357 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دینے والے ورلڈ کپ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کے 3گول کے مقابلے میں الجزائر کوئی گول اسکور نا کرسکاDisclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

جی سیون اجلاس: ٹرمپ کی بے رخی، مودی منہ تکتے رہ گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک )جی سیون سربراہی اجلاس میں گروپ فوٹو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر بھارتی میڈیا میں بھی موضوع بحث بن گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان 16ماہ بعد ہونے والی ملاقات ٹرمپ کی بے نیازی کی حد تک بے رخی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی۔
یہ ملاقات فرانس میں جی سیون ممالک کی سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی لیکن 489 دنوں کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں وہ گرم جوشی نظر نہیں آئی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے میٹنگ ہال میں داخل ہونے کے بعد ہاتھ ملایا اور مختصر بات چیت کی لیکن ایک دوسرے کو گلے نہیں لگایا۔
بعد ازاں جب تمام لیڈر گروپ فوٹو کے لیے میٹنگ ہال سے نکلے اس دوران بھی وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایک فاصلہ نظر آرہا تھاDisclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

بجٹ پر حکومت اور پی پی میں اختلافات دور نہ ہوسکے، بلاول نے احتجاجاً اسمبلی میں تقریرملتوی کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات دور نہ ہوسکے جس پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر جاری بحث میں اپنی تقریر احتجاجاً ملتوی کردی۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے بجٹ سے متعلق پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو تفصیلی بریفنگ دی۔
اس بریفنگ میں میں نوید قمر نے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت کے دوران جو بجٹ تجاویز اور اعداد و شمار شیئر کیے گئے تھے ان میں اور قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں نمایاں فرق موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں پائے جانے والے ان اختلافات پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے تشویش کا اظہار کیا اورپیپلزپارٹی حکومت سے فوری وضاحت طلب کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اس مقصد کے لیے پارٹی کی ایک اعلیٰ سطح کی ٹیم جلد حکومتی نمائندوں سے رابطہ کرے گی۔
بجٹ کے معاملے پر بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر بھی ملتوی کردیDisclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت کا بجٹ میں ٹیکس رعایتوں کے اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار
حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ مذاکرات
حکومت نے مالی سال 27-2026 کے فنانس بل میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس رعایتوں کے درست اعداد و شمار عوام کے سامنے لانے سے انکار کردیا۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ بجٹ اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اس لیے تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔
تنخواہ دار طبقے کو دی گئی ٹیکس رعایت، سپر ٹیکس کے خاتمے اور مرحلہ وار کمی، برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس شرح میں کمی اور رئیل اسٹیٹ لین دین پر ٹیکسوں میں نرمی کے نتیجے میں آئندہ مالی سال کے دوران قومی خزانے پر تقریباً 360 ارب روپے کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

انمول عرف پنکی کے موبائل سے 100 جی بی سے زائد غیر معمولی ڈیٹا مل گیا
کراچی(ویب ڈیسک )منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے غیر معمولی ڈیٹا مل گیا۔
این سی سی آئی اے سے کرائی گئی پنکی کے فون کی فارنزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے جب کہ فون سے 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز بھی ریکور کیے گئے ہیں۔
ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شارٹس شامل ہیں۔
پنکی کے فون سے 13 ہزار سے زائد لوگوں کے کنٹیکٹ بھی ری کور کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنکی کےفون سے 42 ہزار کال لاگ بھی سامنے آئے ہیں، ملزمہ نے ایک ہی موبائل فون میں 2 واٹس ایپ رکھے ہوئے تھےDisclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے -

اگر نوکری نہیں ہوگی تو بسیں بنانے کا کیا فائدہ؟ ثانیہ سعید کی سندھ حکومت پر سخت تنقید
کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان کی نامور سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے سندھ حکومت اور اس کے فیصلوں پر سخت تنقید کی ہے۔
اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ‘گرین بس میں بیٹھ کر انسان کہاں جائے گا؟ نوکری ہے نہیں، حکومت نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ اس شہر میں اتنا بندہ آکر رہے گا’۔
ثانیہ سعید نے کہا ‘کیا نوکری دو گے؟ وہ کیسے اکنامی میں رہیں گے؟ اکنامی کو واپس کیا کریں گے؟ اتنا نوجوان یہاں بے روزگار پھر رہا ہے، بسیں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، یہ جو لائنیں ڈالی جارہی ہیں، ریڈ بس، اورنج بس، گرین بس اس سے کچھ نہیں ہوگا’۔
انہوں نے کہا ‘گرین بس میں بیٹھ کر میں کہاں جاؤں گی؟ بسوں سے شہر تھوڑی بنتا ہے، اگر آپ نے شہر کے لوگوں کو اجنبی کردیا ہے تو وہ شہر کیا بچا؟’۔
ثانیہ سعید کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں جب کہ متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سینئر اداکارہ کے بیان کی تائید کی گئی ہے
۔Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے