نیو یارک(کنزیومر وا چ نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جواب کے لیے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اپنے ملک کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی خود مختاری کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور ان حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ ایران پر حملوں کے جواب کا فیصلہ، نوعیت اور وقت کا تعین اس کی افواج کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق امریکا کے تمام الزامات جھوٹے ، غلط اور سیاسی محرکات سے بھرپور ہیں، ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں جب کہ قاسم سلیمانی ایرانی عوام کے ہیرو رہیں گے۔ایرانی مندوب نے کہا کہ جنگی مجرم نیتن یاہو امریکا کو جنگ میں دھکیلنے میں کامیاب ہوگیا، امریکا نے نیتن یاہو کی خاطر سفارتی کوششوں کو متاثر کیا۔مزید کہا کہ امریکی اقدامات سے عالمی امن خطرے میں پڑچکا ہے اور ایران پر حملوں کے ذریعے نیتن یاہو کو بچانے کی کوشش گئی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو متعدد بار متنبہ کیا تھا کہ ایران کے خلاف جارحیت کے خطرناک نتائج ہوں گے لیکن امریکا نے خود اپنی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ایرانی مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اس جارحیت پر موثر اور غیر جانبدارانہ کارروائی کرے ورنہ اس کے نتائج پوری دنیا بھگتے گی جب کہ امریکا کا سیاسی تاریخ پر ایک بار پھر سیاہ دھبہ لگ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے مطابق ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے، ایران اپنے تحفظ اور سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدہ کو ایک سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا اور این پی ٹی ٹریٹی کو سیاست زدہ کردیا گیا۔اس سے قبل، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔چینی مندوب نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو صورتحال میں انصاف کرنا چاہیے۔اجلاس میں چین، روس اور پاکستان نے ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں درج ذیل نکات شامل ہیں:سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ دو روز قبل، اسی ایوان میں، میں نے براہِ راست اپیل کی تھی کہ امن کو ایک موقع دیا جائے۔ لیکن اس اپیل پر کان نہیں دھرے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی فوجی کشیدگی کی بارہا مذمت کر چکا ہوں، اس خطے کے عوام مزید تباہی کا ایک اور دور نہیں سہہ سکتے۔
Blog
-

جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کراچی میں مختلف مذاہب اورسماجی حلقوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیامختلف مذاہب اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیرمقدم اور بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔جوکہتے تھے فوج اپنا کام نہیں کرتی، ان سے سوال کریں فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟مختلف مذاہب اورسماجی طبقات کےنمائندوں نےڈی جی آئی ایس پی آرسے ملاقات کو قابلِ قدر قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں جنہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں،قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہےڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے،نسلی یا لسانی نفرت جہالت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی برابرہیں، متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی،جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے،کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں۔
-

ایران اسرائیل جنگ، آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کردی۔حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے آئل آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اوگرا نے ہدایت کی ہےکہ حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کا ذخیرہ یقینی بنائیں۔ پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچےگا۔ پی ایس او حکام کا کہنا ہےکہ 6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لیٹرز سے لدے تیل بردار جہاز کو 26 جون کو پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14کروڑ لیٹرز تیل موجود ہوگا۔ صورتحال دیکھتےہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز جاری کیے جاسکتے ہیں۔
-

اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان شوبز کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔انہوں نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری ایک ماہ بعد دی اور اپنے مشترکہ پیغام میں خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کے نام کا بھی اعلان کیا۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کا نام “ولی حسن مرزا” رکھا گیا ہے، جس کی پیدائش 18 مئی 2025 کو ہوئی۔ دونوں فنکاروں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کے استقبال پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں، اور مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے صنم اور محب کو ننھے مہمان کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
-

کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا
لا ہور (کنزیو مر واچ نیوز)نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میں سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ،، نئے سفر کا آغاز،حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں انکے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
-

اسرائیل ، ایران کی جوہری صلاحیت ختم نہیں کر سکتا: ٹرمپ
نیو جرسی(کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں زمینی افواج اُتارنا آخری حل ہو گا، ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے لوں گا۔ٹرمپ نے کہاکہ اسرائیل سے فضائی حملے روکنے کا کہنا مشکل ہے، اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے ایٹمی صلاحیت کے لیے مواد جمع کر لیا تھا۔اسرائیل ٹھیک جا رہا ہے، ایران کم اچھا جا رہا ہے۔اگر امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا تو حملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہو گا۔ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتاہے، میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ امریکا ٹریڈڈیل پربات چیت کرسکتا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جنگ بند کرانے پر مجھے نوبیل پرائز ملنا چاہیے مگر نوبیل پرائز صر لبرلز کو ملتا ہے، یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کونوبیل امن انعام 2026 کےلیےنامزدکرنےکی سفارش کافیصلہ کرلیا۔
-

تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں مزید کمی، تجویز منظور
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں ردو بدل کی تجویز منظور کرلی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غور کیا گیا جب کہ کمیٹی نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں ردو بدل کی تجویز منظور کرلی۔قائمہ کمیٹی خزانہ نے 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔اسکے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔
-

مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے: ترک صدر
استنبول(کنزیو مر واچ نیوز)ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہےکہ نیتن یاہو ہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں۔اوآئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پرحملے کررہا ہے اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ہے، اسرائیلی کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں، خطےکو مزید تباہی سے بچانا ہوگا، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کےلیے کردار ادا کرے، اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے، اسرائیل اورایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنا ہوگا۔ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے اور اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، نیتن یاہوہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، اسرائیل اس جنگ کو پورےخطے میں پھیلانا چاہتاہے، اس مسئلےکا حل سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے، ہمارا خطہ مزید جنگ یاعدم استحکام برداشت نہیں کرسکتا۔طیب اردوان نے فلسطین کے دو ریاستی حل کا بھی مطالبہ کیا۔
-

دولت مند بننے کیلئے کن عادتوں کو اپنانا ضروری ہے؟
کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)ایک غریب یا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو کامیابی یا دولت پلیٹ میں سجی نہیں ملتی اس کیلئے سخت محنت ، آگے بڑھنے کی خواہش اور کچھ نیا کردکھانے کی لگن لازم ہے۔اگر آپ بھی جلد از جلد امیر بننا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے کامیاب اور دولت مند افراد کی زندگی کا مطالعہ شروع کریں۔عالمی سطح پرمقبول کتاب ’Rich Habits ‘ کے مصنف تھامس کورلی نے 5 سال تک امیر اور غریب افراد کی زندگیوں کا مطالعہ کیا، اس دوران تھامس نے کروڑ پتی افراد کی عادتوں کی ایک فہرست تیار کی۔تو آئیے جانتے ہیں کہ وہ دلچسپ عادتیں کون سی ہیں جو آپ کو بھی دولت مند بناسکتی ہیں۔نمبر 1 : 65 فیصد دولت مند افراد کم ازکم 3 ذرائع سے آمدنی حاصل کرتے ہیں کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ مختلف ذرائع سے آمدنی انہیں مالی استحکام دیتی ہے، آپ بھی کسی ایک ذریعے سے ملی آمدنی پر انحصار کرنے کے بجائے آمدنی کے کئی ذرائع بنائیں۔مثلاً نوکری کے ساتھ سائیڈ بزنس، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری سے حاصل کرائے یا پھر اسٹاک مارکیٹ میں کی گئی سرمایہ کاری۔نمبر 2: امیر لوگ ٹی وی نہیں دیکھتے، جی ہاں! تھامس کے مطالعے کے دوران صرف 6 فیصد کروڑ پتی لوگوں نے رئیلیٹی ٹی وی شوز دیکھنے کا اعتراف کیا ، اس کے برعکس زیادہ تر افراد اسکرین ٹائم کے بجائے تعلیمی مطالعے کو پسند کرتے نظر آئے۔نمبر 3: روزانہ کم ازکم 30 منٹ پڑھیں، 88 فیصد دولت مند افراد کے مطابق وہ روزانہ 30 منٹ یا اس سے زیادہ وقت خود کو بہتر بنانے کی تعلیم کیلئے وقف کرتے ہیں۔نمبر 4: کم ازکم 7 گھنٹے سوئیں اور کام پر جانے سے 3 گھنٹے پہلے اٹھ جائیں، دولت مند افراد رات کو بھرپور نیند لیتے اور صبح سویرے جلد اٹھ جاتے ہیں،89 فیصد کامیاب افراد کا کہنا ہے کہ وہ رات میں 7 یا اس زائد گھنٹے کی نیند لیتے ہیں اور 40 فیصد سے زائد افراد کام پر جانے سے 3 گھنٹے پہلے جاگ جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اچھی غذا لیں کیوں کہ اچھی صحت سے زندگی کی معیاد بھی بڑھتی ہے، یعنی آپ زیادہ دولت کماسکتے ہیں، بھرپور ورزش کریں کیوں کہ 76 فیصد کروڑ پتی افراد دن میں آدھے گھنٹے یا اس سے زیادہ ورزش کرتے ہیں۔نمبر 5 : خرچی کریں لیکن اپنی آمدنی سے کم، اپنے خوابوں کے حصول کیلئے اپنی آمدنی کا ایک خاص حصہ خرچ کریں اور بقیہ حصہ کامیابی کیلئے متعین کردہ اہداف کیلئے سنبھال لیں، بجٹ بنائیں اور بچت کے دانشمندانہ اصولوں کو اپنائیں۔نمبر 6: امیر لوگ لاٹری ٹکٹ نہیں خریدتے، جوئے لاٹری کے چکروں میں اپنا پیسہ میز پر سجا کر مالی خطرات مول نہ لیں بلکہ اس پیسے کو سرمایہ کاری پر خرچ کریں۔نمبر7: امیر اور کامیاب افراد کو دوست بنائیں کیوں کہ ایک انسان کی سماجی حیثیت اس کے قریبی دوستوں کی حیثیت کا عکاس ہوتی ہے، منفی اور بدحال لوگوں کے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کریں، ساتھ ہی ایسے لوگوں کی مدد کریں جو پہلے سے ہی کامیابی کی تلاش میں ہوں۔
-

ایران پر دباؤ بڑھا تو وہ ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکی اخبار
کراچی(کنزیومر واچ نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ایران پر فوجی دباؤ میں اضافہ کیا گیا، تو وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔اخبار کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایران نے ابھی تک باضابطہ طور پر ایٹمی بم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا، لیکن اس کے پاس اتنی افزودہ یورینیم موجود ہے جو ایک ایٹمی بم بنانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے حساس ایٹمی تنصیب فردو پلانٹ پر حملہ کرتا ہے یا سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تو ایران ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کے عمل کا آغاز کر سکتا ہے۔خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت صرف جوابی حکمتِ عملی کے تحت ایٹمی ہتھیار کی تیاری پر مائل ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہوگا۔
