Blog

  • مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،کمشنر کراچی

    مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،کمشنر کراچی

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن پر ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز سختی سے عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

  • پہلگام میں حملہ کرنیوالے بھارتی ہیں،  سابق بھارتی وزیر داخلہ

    پہلگام میں حملہ کرنیوالے بھارتی ہیں، سابق بھارتی وزیر داخلہ

    ممبی (کنزیومر واچ نیوز)بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے۔پی کے چدمبرم نے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں، کیا حکومت نے ان کے پاکستانی ہونے کی شناخت کی۔ سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کیوں نہیں بتا رہی کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اب تک اس معاملے میں کیا تحقیقات کی ہیں، مودی حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ پہلگام حملے کی شفاف تحقیقات کرے۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے پہلگام واقعے کی ناصرف مذمت کی تھی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ہر ممکن تعاون بھی پیشکش بھی کی تھی لیکن اس کے باوجود بھارت اب تک پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان کے خلاف الزامات سے آگے نہیں جا سکا اور نا ہی اب تک معاملے کی تحقیقات مکمل ہو سکیں۔

  • تھرپارکر: لڑکی کو قتل کرکے کنویں میں  پھینکنے کا کیس، ایک اور ملزم گرفتار

    تھرپارکر: لڑکی کو قتل کرکے کنویں میں پھینکنے کا کیس، ایک اور ملزم گرفتار

    تھرپارکر (کنزیومر واچ نیوز)تھرپارکر میں 3 ماہ قبل لڑکی کو قتل کرکے کنویں میں پھینکنے کے کیس میں ایک اور شخص کو گرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق واقعہ تحصیل نگرپارکر کے نواحی گائوں نیباڑو میں 3 ماہ قبل پیش آیا جہاں رات کو سوئی ہوئی لڑکی دھانی کپری کو غیرت کے نام پر باپ اور بھائی نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا اور لاش قریبی کنویں میں پھینک کر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دیا۔رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ماں نے اپنے بھائی اور مقتولہ کے ماموں کو ماجرا بتایا جس پر لڑکی کے ماموں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نگرپارکر اسپتال منتقل کیا جب کہ لڑکی کے باپ بادل کپری اوربھائی میر حسن کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے ماموں نے ایف آئی آر میں لڑکی کے محلے کے لڑکے سے جنسی تعلقات کےبارے میں لکھوایا۔پولیس کی جانب سے فارنزک کیمیکل اور ڈی این ای رپورٹ کے لیے اجزاء لیبارٹری کے بھیجے گئے جہاں سے 3 ماہ بعد گزشتہ روز ڈی این اے رپورٹ جاری کی گئی جس میں تصدیق کی گئی ہےکہ لڑکی 5 ماہ کی حاملہ تھی۔پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کے حمل کا ڈی این اے محلے کے ایک لڑکے قاسم سے میچ ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم قاسم نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے لڑکی سے گزشتہ 3 سال سے جنسی تعلقات تھا جس پر عدالت نے لڑکے کو جیل بھیج دیا۔

  • ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی

    ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی

    لاہور (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ان مون سون ہواؤں کے باعث آج سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔ شدید بارشوں کے باعث سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔بلوچستان میں کل رات سے 31 جولائی کے دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سندھ میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔

  • غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی لڑکی کے کیس میں نئے انکشافات

    غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی لڑکی کے کیس میں نئے انکشافات

    راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز) غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی لڑکی کے کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی سے متعلق اطلاع اسی دن مل گئی تھی کہ ایک لڑکی کی غیر فطری ) موت ہوئی ہے تاہم اہلخانہ نے پولیس کا دھیان ہٹانے کے لیے 3 دن بعد اغوا کی درخواست دی۔ سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ خاتون کو گھر میں قتل کرکے اسی رات شدید بارش کے دوران اسے دفنایا گیا اور قبرکا نشان تک بھی مٹایا گیا تھا مگر پولیس نے قتل کا پتا لگایا، جب ملزمان کو تفتیش کا شک ہوا تو اس پر سے دھیان ہٹانے کے لیے پہلی شادی اور اغوا وغیرہ کی باتیں کی گئیں مگر یہ سیدھا سیدھا قتل کا کیس ہے۔ واضح رہے کہ 17 اور 18 جولائی کی درمیانی شب راولپنڈی کے پیر ودھائی تھانے کی حدود میں شادی شدہ خاتون کو گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا تھا اور پھر راتوں رات تدفین بھی کر دی گئی تھی۔خاتون کے قتل کے معاملے میں اب تک 8 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے گزشتہ رات خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے والد محمد الیاس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والے اسے رخصتی کا بتا کر لےکر گئے اور پھر دو روز بعد اطلاع ملی کہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔

  • ایران میں مسلح افراد کا عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، 5 افراد جاں بحق

    ایران میں مسلح افراد کا عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، 5 افراد جاں بحق

    تہران (کنزیومر واچ نیوز)شمال مشرقی ایران کے شہر زاہدان میں مسلح افراد کے عدالتی کمپاؤنڈ پر اچانک حملے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ایک منظم کارروائی کے تحت کیا گیا جس میں مسلح افراد نے عدالت کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملہ آور ججز کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔خبر رساں ایجنسی مہر نیوز کے مطابق جیش العدل نامی مسلح گروہ نے زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ ادھر ملک کے مغربی حصے میں بھی ایک اور پرتشدد واقعہ پیش آیا۔ صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر سردشت کے نواحی گاؤں اغلان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ایک اڈے پر حملہ کیا گیا، جس میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ’مہر نیوز‘ کے مطابق یہ حملہ ایک دہشت گرد گروہ کی جانب سے کیا گیا، جو گاؤں میں قائم فوجی اڈے کو نشانہ بنا رہا تھا۔پاسدارانِ انقلاب کے مغربی آذربائیجان شہدا بیس کے ترجمان کرنل شاکر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، تاہم حملے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ حکام نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ اس واقعے میں کرد علیحدگی پسند گروہ ملوث ہو سکتا ہے، جو ماضی میں بھی خطے میں ایسی کارروائیوں میں شامل رہا ہے۔ان دونوں حملوں نے ایران میں سلامتی کی صورتحال پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔ زاہدان اور سردشت میں ہونے والی ان پرتشدد کارروائیوں کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی حکام ابھی تک ان کے پیچھے کارفرما عناصر کی نشاندہی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عوامی سطح پر بھی ان حملوں کے بعد تشویش اور بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے، جبکہ حکومت پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

  • پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔
    پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ فیصلہ پی ایس بی بورڈ کی 34ویں اجلاس میں کیا گیا جو 23 جولائی 2025 کو منعقد ہوا۔ سرکلر میں تمام نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کو سختی سے اس ہدایت کی پابندی کرنے کا کہا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

  • بارشوں کاطاقتور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

    بارشوں کاطاقتور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

    لاہور (کنزیو مر واچ نیوز)پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل 28 جولائی سے شروع ہو گا، 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالا اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔نئے اسپیل کے تحت نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں کے باعث کچے مکانات اور مخدوش عمارتوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ پنجاب بارشوں کے گزشتہ اسپیل کے دوران مختلف حادثات میں 252 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ بڑی تعداد میں گھروں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

  • سیلفی کا جنون، 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

    سیلفی کا جنون، 2 نوجوان ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

    چکوال (کنزیومر واچ نیوز) لکھوال ڈیم میں سیلفیاں لیتے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطا بق لکھوال ڈیم میں نوجوان سیلفیاں لے رہے تھے، اسی دوران دونوں نوجوان پاؤں پھسلنے سے ڈیم میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر ڈی ایچ کیو منتقل کردیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع دکی میں انبار ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے 4 بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

  • جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان جانے سے روک دیا

    جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان جانے سے روک دیا

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)تحریک انصاف کے بانی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کوان کی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا سے واپس لندن بلالیا ہے اور انہیں بانی کی بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے لاحق ہونے والے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان جانے سے ایک مرتبہ پھر روک دیا ہے۔ پاکستان میں تحریک انصاف کی قیادت کو امریکا میں قیام کے دوران دونوں کے ساتھ روا رکھی گئی سرد مہری سے سخت مایوسی ہوئی ہے جس میں امریکا تحریک انصاف، امریکی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے روایتی طرفدار لابی نے بھی انہیں اہمیت نہیں دی۔امریکا میں تحریک انصاف کے گروپوں میں دورے کی ناکامی کے لئے ایک دوسرے پر سخت الزام عائد کرنے کا سلسلہ شر وع ہوگیا ہے۔ حد درجہ لائق اعتماد تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے جمائما گولڈ اسمتھ کو تحریک انصاف کے ان لوگوں نے جن سے اس خاتون کی شناسائی ہے پیغامات ارسال کئے تھے کہ قاسم اور سلیمان کو پاکستانی انتظامیہ اور سلامتی کے اداروں سے کہیں زیادہ بانی کی بہنوں سے خطرات ہوسکتے ہیں جنہوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی بھاوج کے طور پر کبھی قبول نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کبھی اس کے بچوں کے ساتھ لگاؤ ظاہر کرتے دیکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی نے اپنی رہائی کے لئے جس تحریک کو پانچ اگست تک نقطہ عروج پر لے جانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شروع ہونے کے امکان سے بھی محروم ہورہی ہے، ان لوگوں نے قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد سے بے پناہ توقعات وابستہ کر رکھی تھیں اب وہ سخت بددلی کا شکار ہوگئے ہیں۔ْتحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور دوسرے مرکزی عہدیداروں کے بیانات سے صاف طور پر ظاہر ہونے لگا ہے کہ وہ سخت دلبرداشتہ ہیں انہیں اس خوف نے ہراساں کردیا ہے کہ ان کے وفاقی ا ور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی بڑی تعداد ہفتے عشرے میں گرفتار کرلی جائے گی۔