Blog

  • اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں: پاکستان

    اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں: پاکستان

    اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان نے یہودیوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صیہونی اقدامات کو اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت قرار دیدیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے مسجدالاقصیٰ کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات اشتعال انگیز اور ناقابل برداشت ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزرا کی مسجد الاقصیٰ میں موجودگی مذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش ہے، عالمی برادری اسرائیل کی ان حرکات کا نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو فوری جوابدہ بنائے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی اقدامات اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی ادارے فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

  • یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

    اسلام آ باد (کنزیو مر واچ نیوز)یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جس میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیا گیا نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔

  • خطرہ: کراچی کے ہوٹلوں میں امریکیوں کی سرگرمیاں محدود

    خطرہ: کراچی کے ہوٹلوں میں امریکیوں کی سرگرمیاں محدود

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے خطرے کی اطلاع موصول ہونے پر امریکی سرکاری اہلکاروں کے دوروں کو عارضی طور پر محدود کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی قونصل خانہ کراچی کو شہر کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کے خلاف ایک ممکنہ خطرے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔الرٹ کے تحت امریکی قونصل خانہ کراچی نے ان ہوٹلوں میں سرکاری امریکی اہلکاروں کی سرگرمیوں ( دوروں اور محفلوں) کو عارضی طور پر محدود کر دیا ہے۔محکمہ خارجہ کا بتانا ہے کہ بعض اوقات خطرے کی اطلاعات موصول ہونے پر غیر ممالک میں بھی سیاحتی مقامات، ہوٹل، بازار، شاپنگ مال اور ریسٹورینٹس کو امریکی سرکاری اہلکاروں کے لیے ممنوع قرار دے دیا جاتا ہے۔

  • عمران خان کی تصادم کی حکمت عملی پارٹی رہنماؤں کیلئے وبال جان بن گئی

    عمران خان کی تصادم کی حکمت عملی پارٹی رہنماؤں کیلئے وبال جان بن گئی

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات سے مسلسل انکار کو اب خود ان کی پارٹی کے اندر سے کئی لوگ سنگین بحران کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ ایک ایسا بحران جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنما اور کارکنان جیلوں میں ہیں، جبکہ کئی مزید کیخلاف سزا اور نااہلی کی کارروائیاں قریب ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالتوں کی جانب سے 9 مئی سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو سزائیں سنانے کا عمل تیز ہوتا جا رہا ہے، جس سے پارٹی کی پوزیشن مزید کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ حال ہی میں، پی ٹی آئی کے کئی اعلیٰ رہنماؤں، جن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، اور پارٹی کے اہم رہنما شامل ہیں، ان کو 9 مئی کے کیسز میں 10، 10 سال کی سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ آئندہ دنوں میں مزید پی ٹی آئی ارکان اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنوں کی سزائیں سنائے جانے کا امکان ہے۔ یہ سزائیں ایسے وقت میں سنائی جا رہی ہیں جب پارٹی کے اندر سے، سزا یافتہ اور آزاد دونوں قسم کے رہنما، عمران خان کی جارحانہ سیاسی حکمتِ عملی پر تحفظات ظاہر کر رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، سینئر رہنماؤں نے بارہا عمران خان پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دیں تاکہ گرفتاریوں اور نااہلیوں سے بچا جا سکے۔ تاہم، عمران خان نے ہر تجویز مسترد کر دی اور واضح کیا کہ حکومت یا حکومتی اتحادیوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔شاہ محمود قریشی اور چار دیگر سینئر رہنما، جو دو سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں، نے بھی ایک کھلا خط لکھا جس میں مذاکرات کو واحد قابلِ عمل راستہ قرار دیا گیا، لیکن عمران خان نے ان کی اپیل بھی نظر انداز کر دی اور احتجاجی تحریک پر اصرار کیا۔ حالیہ ہفتوں میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کئی ارکان نے پارٹی کی حکمت عملی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ کچھ کو خدشہ ہے کہ عسکری قیادت پر عمران خان کی تنقید اور تصادم کی پالیسی ریاستی ردِعمل کو مزید سخت کر سکتی ہے۔ اندرونی اجلاسوں میں سینئر ارکان نے عمران خان کو خبردار کیا کہ سیاسی عمل سے دوری کی صورت میں پارٹی کو اجتماعی گرفتاریوں اور طویل المیعاد نااہلیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان تمام وارننگز کے باوجود، عمران خان اپنے مؤقف پر قائم رہے، حکومت کے ساتھ کسی بھی سطح پر بات چیت کی اجازت نہ دی، اور صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی، لیکن عسکری قیادت کی جانب سے اس پر کوئی جواب نہیں آیا۔ جس وقت کوئی سیاسی سطح پر کوئی مکالمہ نہیں ہو رہا، اور قانونی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت پی ٹی آئی کی قیادت ایک کے بعد ایک سزا کا سامنا کر رہی ہے۔ سینئر قیادت کی سزائیں، دیگر کیخلاف وارنٹ، اور ارکان پارلیمنٹ کی نااہلیوں کے سبب پی ٹی آئی شدید سیاسی بحران سے دوچار ہے۔ عمران خان کی تصادم پر مبنی حکمتِ عملی اور مذاکرات سے انکار نے پارٹی کو پہلے ہی بھاری نقصان پہنچایا ہے، اور آنے والے ہفتوں میں مزید عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں پارٹی کو مزید دھچکے لگ سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اندر کئی افراد کو خدشہ ہے کہ پارٹی سیاسی تنہائی کا شکار ہو سکتی ہے، جبکہ اس کی قیادت جیلوں میں ہوگی، نااہل قرار دی جائے گی یا پھر چھپنے پر مجبور ہوگی۔ عمران خان اپنے موقف پر نظرثانی کریں گے یا نہیں ، یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن ان کے کئی ساتھی پہلے ہی ان کے فیصلوں کی قیمت چکا رہے ہیں۔

  • پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟

    پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟

    ملتان (کنزیومر واچ نیوز)پاک فوج کے بیڑے میں شامل ہونے والا جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر متعدد جنگی خصوصیات کا حامل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
    جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی خصوصیات
    چین کے تیار کردہ جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ قرار دیا جا رہا ہے۔پاک آرمی ایوی ایشن کے ٹرائل کے نتیجے میں چین نے زی 10 ہیلی کاپٹر پر ستمبر 2018 میں کچھ اپ گریڈز کے بعد Z-10ME ہیلی کاپٹر ایکسپورٹ ورژن کے طور پر متعارف کرایا۔اس ہیلی کاپٹر میں نئے ملی میٹر ویو ریڈار، نئے ویپنز اور پروڈکشن کے علاوہ الیکٹرانک تبدیلیاں کی گئیں۔
    Z-10ME کی کینن ماؤنٹک لوکیشن اور کیلیبر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ کینن کی بم وے کو پائلٹ کی ریئر سائیڈ پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے ہیلی کاپٹر کی سینٹر آف گریویٹی کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملی۔Z-10ME کے 6 ایکسٹرنل ہاٹ پوائنٹس پر مختلف اقسام کے ائیر ٹو گراؤنڈ اور ائیر ٹو ائیر ویپن لگائے گئے ہیں، اس ہیلی کاپٹر پر 3 ٹن تک ویپن یا وار ہیڈ لے جایا جا سکتا ہے۔
    Z-10ME کو کیا چیز دوسروں سے ممتاز بناتی ہے؟
    Z-10ME کو جو تین چیزیں دیگر مد مقابل ہیلی کاپٹرز سے ممتاز کرتی ہیں ان میں چھوٹے کروز میزائل، CM501XA سب سے اہم ہے، اس میزائل کو ناصرف جاسوسی بلکہ اسٹرائیک مشن کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ ویپن افواج کو آپریشنل لچک فراہم کرتا ہے، اس کروز میزائل پر ایکس شیپ ریڈار موجود ہے جو کہ اس کی نقل و حرکت کی قابلیت کو بہتر بناتی ہے۔
    اس میزائل کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ جنگ کے دوران حساس نوعیت کے ایسے اہداف جن کو جلد نشانہ بنانا ضروری ہو ان کو ٹارگٹ کرنے یا پھر ریموٹ جیسا کہ میزائل لانچ وہیکلز اور ٹیکس کی معلومات ڈیٹا لنکس کے ذریعے پہنچا سکتا ہے، اس میزائل کا Z-10ME پر استعمال ہیلی کاپٹر کی فضائی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔
    ایس ڈبلیو 6 میزائل
    ایس ڈبلیو 6 چھوٹے سائز کے جاسوسی اور بغیر پائلٹ وہیکل ہے جسے ہیلی کاپٹر پر بھی لانچ کیا جا سکتا ہے، ہیلی کاپٹر سے لانچ کے بعد یہ یو اے وی آپریشن مشن انفرادی طور پر انجام دے سکتی ہے۔امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟
    ایس ڈبلیو 6 یو اے وی ایک اعشاریہ 6 میٹر لمبی اور اس کا ونگ اسپین 2 اعشاریہ 4 میٹر ہے،
    ایس ڈبلیو 20 کلو گرام وزن کے ساتھ 5 کلو گرام اسپیئر لوڈ اٹھا سکتی ہے، اس کی کروزنگ اسپیڈ 80 سے لیکر 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ ایک گھنٹے تک مسلسل اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
    CM501XA اور SW6 کی وجہ سے Z-10ME جیسے ہیلی کاپٹر کامبیٹ مشن کو بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں، یہی اشتراک Z-10ME کو مزید خطرناک بناتا ہے۔
    اینٹی سب میرین وار فیئر تارپیڈو
    امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟
    اسکرین گریب
    Z-10ME کا ایک اور اہم ہتھیار اس کا اینٹی سب میرین وار فیئر ET60 لائٹ ویٹ تارپیڈو ہے، Z-10ME اس لائٹ ویٹ تار پیڈو کو اٹھا کر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فش فائٹ کے نام سے جانے والے ET60 کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ اور رینج 25 کلو میٹر ہے۔
    دیگر میزائل لیجانے کی صلاحیت
    اس کے علاوہ Z-10ME پر دیگر ہتھیار جیسے کہ ٹی وائے 90 ائیر ٹو ائیر میزائلز کو بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، سی ایم 502 اے جی ائیر ٹو گراؤنڈ میزائل بھی اس پر نصب کیا جا سکتا ہے۔
    امریکی ساختہ ہیل فائر یعنی اے جی ایل 114 ایل کے ہم پلہ کے وی ایکس فائر اینڈ ارگیٹ میزائل بھی اس ہیلی کاپٹر کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے۔
    اس کے علاوہ گائیڈڈ اور ان گائیڈڈ میزال بھی اس اٹیک Z-10ME کے پیکج میں شامل ہیں۔
    بیس ویرینٹ کے مقابل 30 فیصد طاقتور انجن
    Z-10ME کو طاقتور انجن ڈبلیو زی نائن سے بہتر کیا گیا ہے، یہ انجن ہیلی کاپٹر کو 1200 سے 1300 کلو واٹ کی طاقت فراہم کرتا ہے، اس لیے Z-10ME اپنے بیس ویرینٹ سے کم از کم 30 فیصد زیادہ طاقت رکھتا ہے۔
    اس انجن اپ گریڈیشن کی بدولت ناصرف Z-10ME کی فلائٹ پرفارمنس بہتر ہوئی ہے بلکہ اس کی ہتھیار لوڈ کرنے کی صلاحیت اور مضبوط پاور ٹو ویٹ ریشو کی بدولت اس کی ہائی ٹمپریچر اور بلند پہاڑی علاقوں میں جنگی صلاحیت بھی بہتر ہوئی ہے۔
    Z-10ME کے انجن ان ٹیک اور ایگزاسسٹ سسٹم میں بھی بہتری لائی گئی ہے، انجن ان ٹیک میں نئے ڈیزائن سینٹری فیوگل سیپریشن سینڈ فلٹرز کو انسٹال کیا گیا ہے جبکہ لارجر ائیر ان ٹیک اور کسی بھی بیرونی آبجیکٹ سے زیادہ بہتر بچاؤ اس ہیلی کاپٹر کو ریگستان اور مٹی کے طوفان والے علاقوں میں بھی بہتر آپریٹ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔
    جدید لڑاکا ہیلی کاپٹر کی انجن ایگزاسسٹ پوڈ کو بھی اپ ورڈ فیس ان کردیا گیا ہے تاکہ اس کے انفراریڈ سگجیچر کو کم سے کم کیا جا چکے۔ اس تبدیلی سے بیس ویرینٹ کے مقابلے میں Z-10ME کو دشمن کے انفراریڈ گائیڈڈ میزائل سے ہٹ ہونے کے امکانات کو کم سے کم ہونے میں مدد ملی ہے۔موجودہ دور میں شولڈر شارٹ رینج انفرا ریڈ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کو ہیلی کاپٹر کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا جاتا ہے۔یہ وہ چیدہ چیدہ خصوصیات ہیں جو Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو دیگر ہم پلہ ہیلی کاپٹرز کے مقابلے میں منفرد بناتا ہے۔
    نوٹ: Z-10ME سے متعلق بیان کردہ تمام معلومات مختلف ویب سائٹس سے حاصل کی گئی ہیں۔

  • فیلڈ مارشل  عاصم منیرکا قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور

    فیلڈ مارشل عاصم منیرکا قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور

    ملتان (کنزیومر واچ نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جس دوران انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا، اور فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور فوٹو/ آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کے ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے بیڑے میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔

  • سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل

    سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالے نے مونس علوی کو حکم دیا کہ وہ جرمانےکی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کرائیں۔اس کے علاوہ عدالت نےصوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس بھی جاری کردیے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟اس سے قبل گزشتہ روز صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔محتسب کا کہنا تھا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔محتسب اعلیٰ سندھ کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی۔ مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔بعدازاں مونس علوی نے اپنے مؤقف میں کہا تھا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ تعلقات میں ہمیشہ دیانتداری اور وقار کی اقدار کو برقرار رکھا ہے، حالیہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔واضح رہے کہ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ہراسانی کا مرتکب قرار دینے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • کراچی؛ قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی

    کراچی؛ قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق اور ان کا بیٹا دانیال زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ شمس الاسلام معروف تاجر مزمل پراچہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈیفنس کی مسجد قران اکیڈمی پہنچے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی اور چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔ حملہ آور موقع پر موجود تھا اور جیسے ہی خواجہ شمس الاسلام مسجد سے باہر نکلے، اس نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے وکیل شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کا بیٹا دانیال بھی فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ جائے وقوع سے شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام پر اس سے قبل بھی نومبر 2024 میں ڈیفنس میں حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

  • میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟

    نیویارک(کنزیومر واچ نیوز)میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں اور ان کے خیال میں مستقبل میں اسمارٹ فونز کی جگہ اسمارٹ گلاسز لے لیں گے۔اب ایسا ہوتا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہوگا۔مگرسوال یہ ہے کہ وہ کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ، کیا وہ ایپل کا کوئی آئی فون ہے یا انہیں کوئی اینڈرائیڈ فون پسند ہے؟ تو اس کا جواب کافی دلچسپ ہے اور بظاہر مارک زکربرگ اینڈرائیڈ فون کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ستمبر 2024 میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران مارک زکربرگ کے ہاتھ میں جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا فون نظر آیا تھا۔

  • پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک چین شراکت داری مشترکہ اسٹرٹیجیک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کا کردار اہم ہے۔