Blog

  • 13 سالہ طالبعلم کو ’نازیبا تصاویر  بھیجنے والی  ٹیچر گرفتار

    13 سالہ طالبعلم کو ’نازیبا تصاویر بھیجنے والی ٹیچر گرفتار

    فلوریڈا (کنزیومرواچ نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 22 سالہ پی ای ٹیچر کو مبینہ طور پر ایک 13 سالہ طالبعلم کو نامناسب ٹیکسٹ میسیجز اور تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یزمار انجیانس راموس-فیگیروآ کو اوسکیولا کاؤنٹی شیرف آفس کے ڈٹیکٹوز نے بدھ کے روز حراست میں لیا۔رپورٹس کے مطابق انہیں کم عمر کو فحش مواد بھیجنے اور نقصان دہ مواد منتقل کرنے کے الزام میں چارج کیا گیا ہے، جو دونوں سنگین نوعیت کے جرائم ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ٹیچر اس وقت سنٹرل پوائنٹ کرسچن اکیڈمی میں پی ای ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔متاثرہ طالبعلم کی والدہ نے اکتوبر میں پولیس کو اطلاع دی تھی، جس کے بعد تحقیقات کے دوران پولیس نے ٹیچر کی جانب سے بھیجے گئے میسیجز اور تصاویر حاصل کرلیں۔ شیرف آفس کے مطابق ملزمہ نے سوال و جواب کے دوران اعتراف کیا کہ انہوں نے طالبعلم کو میسیج اور تصویر بھیجی تھی۔راموس-فیگیروآ کو اوسکیولا کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے اور ہر الزام پر 5 ہزار ڈالر کے عوض مجموعی طور پر 10 ہزار ڈالر کی ضمانت مقرر کی گئی ہے۔ اگر جرم ثابت ہو جائے تو وہ ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید کی سزا پانے کی مرتکب ہو سکتی ں۔
    امریکہ میں کم عمر طلبہ کے ساتھ نامناسب رابطے کے الزامات میں اساتذہ کی گرفتاری کے واقعات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں مختلف ریاستوں میں کئی اساتذہ کو اسی طرح کے جرائم پر گرفتار یا سزا دی گئی ہے۔

  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان کی توہین عدالت کی درخواست

    عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان کی توہین عدالت کی درخواست

    اسلام آباد:(کنزو مر واچ نیوز)عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروائے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت کے 24 مارچ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے پر ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔ درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ، وفاقی سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  بڑی کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد اوگرا ان سفارشات کی بنیاد پر قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر رہا ہے۔ یہ سمری کل وزارتِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔وزارتِ خزانہ یکم دسمبر سے لاگو ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 نومبر کو کرے گی، جو آئندہ 15 روز کے لیے مؤثر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اس اعلان سے قبل وزیراعظم سے مشاورت بھی کرے گی۔

  • آکسفورڈ ڈیبیٹ میں پاکستانی طلبہ نے بھارتی پینل کو  شکست دے دی

    آکسفورڈ ڈیبیٹ میں پاکستانی طلبہ نے بھارتی پینل کو شکست دے دی

    لندن (کنزیومرواچ نیوز)آکسفورڈ یونین میں پاک بھارت مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی مؤقف کو بھاری اکثریت سے شکست دے دی۔
    مباحثہ اس قرارداد پر منعقد ہوا کہ “بھارت کی پاکستان پالیسی دراصل عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمتِ عملی ہے جسے سیکیورٹی پالیسی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔”
    بھارت نے ابتدائی طور پر اعلیٰ سطح کے مقررین جیسے جنرل نروا نے، ڈاکٹر سبرامنیم سوامی اور سچن پائلٹ کو مباحثے کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم انہوں نے شرکت سے انکار کر دیا جس کے بعد بھارت نے جے سائی دیپک، پنڈت ستیش شرما اور دیورچن بنرجی پر مشتمل ایک نسبتاً کم درجے کا پینل میدان میں اتارا۔
    اس کے برعکس پاکستان نے بڑی فراخ دلی سے اپنے اعلیٰ سطحی نمائندوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آکسفورڈ میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ—موسیٰ ہراج، اسرار خان کاکڑ اور احمد نواز خان—کو پورے اعتماد سے نمائندگی دی۔
    مباحثے کے دوران پاکستانی طلبہ نے بھارتی وفد کے بیانیے کو منطق، قانون اور اعدادوشمار کی بنیاد پر مؤثر دلائل کے ساتھ چیلنج کیا۔ ووٹنگ میں پاکستانی موقف کو دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی، حالانکہ آکسفورڈ یونین میں بھارتی ارکان کی تعداد زیادہ تھی۔
    ماہرین کے مطابق آکسفورڈ جیسے عالمی فورم پر پاکستانی نوجوانوں کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ دلیل اور حقائق کی بنیاد پر پاکستان کا بیانیہ زیادہ مضبوط اور قابلِ اعتماد ہے، جبکہ بھارتی جانب سے اعلیٰ سطحی مقررین کے انکار اور دوسرے درجے کے پینل کی شکست بھارت کے فکری مؤقف کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے۔

    facebook

  • ٹرمپ نےتمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بندکردئیے

    ٹرمپ نےتمام ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کے دروازے بندکردئیے

    واشنگٹن (کنزیورواچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام “تھرڈ ورلڈ” ممالک سے ہجرت کو ’’مستقل طور پر معطل‘‘ کر رہے ہیں، جبکہ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کی فوری آڈٹ کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔یہ اعلان اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 29 سالہ افغان نژاد رحمان اللہ لاکنوال پر دو امریکی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کا الزام ہے۔ حملے کے نتیجے میں 20 سالہ سارہ بیکسٹروم ہلاک اور دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا۔ٹرمپ نے اپنے سخت بیان میں سابق صدر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ 2021 میں افغانستان سے انخلا کے دوران بغیر مکمل جانچ پڑتال کے مہاجرین امریکا داخل ہوئے۔
    ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ مذکورہ حملہ آور کو ٹرمپ دور میں ہی ویزہ ملا تھا، تو ٹرمپ نے رپورٹر کو ’’احمق‘‘ قرار دیتے ہوئے جواب مسترد کردیا۔صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ ایسے تمام غیر شہریوں کے وفاقی فوائد ختم کریں گے، ایسے تارکینِ وطن کی شہریت منسوخ کریں گے جو امریکا کے لیے خطرہ سمجھے جائیں، اور ان تمام افراد کو ملک بدر کریں گے جو ’’مغربی تہذیب سے مطابقت نہیں رکھتے‘‘۔امریکی حکام کے مطابق 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کا مکمل سیکیورٹی آڈٹ ایک ’’سخت اور جامع عمل‘‘ ہوگا۔ متاثرہ ممالک میں افغانستان، برما، چَیڈ، کانگو، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن، سوڈان، وینزویلا اور کئی افریقی و ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔واقعے کے بعد ملک میں سیکیورٹی اور امیگریشن پالیسیوں پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ زخمی اہلکار اینڈریو وولف کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں آئندہ تین روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی میں آئندہ تین روز تیز ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران شمال مشرق سے 20 سے 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم اس دوران موسم خشک اور خنک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ تین روز کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خنک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

  • پی آئی اے کے نصف طیارے بند، پھر بھی اربوں کا منافع

    پی آئی اے کے نصف طیارے بند، پھر بھی اربوں کا منافع

    لاہور:(کنزیومرواچ نیوز)پی آئی اے کے نصف طیارے بند ہونے کے باوجود قومی ایئرلائن اربوں روپے کا منافع کما رہی ہے جب کہ کمپنی کی نجکاری دسمبر کے آخر میں متوقع ہے۔قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے اور اب دسمبر کے پہلے ہفتے کے بجائے یہ عمل آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے نے 14 سے 16 جہازوں کے ساتھ اندرون و بیرون ممالک فضائی آپریشن کے ذریعے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے کم تعداد میں جہازوں کے باوجود کینیڈا، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، امارات سمیت دیگر ممالک کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔گزشتہ برس پی آئی اے نے 26 ارب 20 کروڑ روپے منافع کمایا تھا جب کہ اس سال اب تک 11 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا منافع حاصل کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی آئی اے کے جہازوں کی کمی پوری کر دی جائے تو گزشتہ برس کی نسبت 2 سے 3 ارب روپے مزید منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔پی آئی اے کے پاس مجموعی طور پر 32 جہاز موجود ہیں جن میں سے 16 جہاز انجن اور دیگر اسپیئر پارٹس کی خرابی کے باعث آپریشن میں شامل نہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر یہ جہاز بروقت فضائی بیڑے میں شامل کر لیے جائیں تو پی آئی اے کی نجکاری کی ضرورت ہی باقی نہیں رہے گی۔دوسری جانب نجکاری کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری آئندہ ماہ کے آخر میں متوقع ہے جو پہلے دسمبر کے اوائل میں ہونا تھی۔ نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں فوجی فرٹیلائزر، حبیب رفیق، یونس برادرز اور ایئر بلیو شامل ہیں۔ دسمبر میں ہونے والی بڈنگ میں یہ دیکھا جائے گا کہ پی آئی اے کو کونسی کمپنی خریدتی ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق جو بھی کمپنی پی آئی اے کو خریدے گی اسے 300 سے 400 ارب روپے تک کی اضافی سرمایہ کاری کرنا ہوگی، جو ایک بڑا چیلنج ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں اندرون و بیرون ممالک موجود اربوں روپے مالیت کی پراپرٹیز شامل نہیں، یہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے نام منتقل کر دی گئی ہیں۔ نجکاری میں صرف اسلام آباد، کراچی، پشاور اور راولپنڈی کے 4 مین دفاتر شامل ہیں۔

  • پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی نہیں کرتے، قدسیہ علی

    پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی نہیں کرتے، قدسیہ علی

    کراچی (کنزیو مرواچ نیوز)پاکستانی اداکارہ قدسیہ علی نے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی خودمختاری اور شوبز انڈسٹری سے جڑی معاشرتی سوچ پر کھل کر بات کی۔ایک نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے قدسیہ علی نے کہا کہ خودمختار خواتین کو آج بھی معاشرے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر اداکاراؤں کو ایک مخصوص نظر سے دیکھا جاتا ہے۔اُنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2025 میں بھی معاشرتی روایات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں انہیں ذاتی زندگی میں بھی ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔قدسیہ علی کے مطابق وہ کسی سے ملی تھیں اور دونوں میں دوستی قائم ہوئی، مگر اس شخص نے واضح کیا کہ کسی بھی سنجیدہ رشتے کے لیے انہیں اپنا پیشہ چھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگ خواتین اداکاراؤں کو سراہتے ضرور ہیں، مگر انہیں کبھی اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر آمادہ نہیں ہوتے۔واضح رہے کہ اپنی باصلاحیت اور قدرتی اداکاری کے باعث ناظرین میں پہچان رکھنے والی قدسیہ علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ اولاد سے کیا تھا جس میں انہوں نے خصوصی ضروریات رکھنے والی بچی کا کردار انتہائی خوبی سے نبھایا تھا۔اس کے بعد وہ کچھ ان کہی اور ایک جھوٹی کہانی جیسے معروف ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔

  • بھارت کی شکست پر گمبھیر ہائے ہائے کے نعرے

    بھارت کی شکست پر گمبھیر ہائے ہائے کے نعرے

    ممبئی (کنزیومرواچ نیوز)جنوبی افریقہ کے خلاف 25 سال بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہو گئے۔گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارتی ٹیم کو 408 رنز کے تاریخی مارجن سے بدترین شکست دی۔اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی شائقین کے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 0-3 کی عبرتناک شکست کے زخم بھی تازہ ہوگئے۔ٹیم کی شکست پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین سخت غصے میں تھے، انہوں نے بھارتی ہیڈ کوچ کو نشانہ بناتے ہوئے ‘گوتھم گمبھیر ہائے ہائے’ کے نعرے لگائے۔ذلت آمیز شکست نے ایک بار پھر گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

  • مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کیخلاف پولیس ایکشن

    مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کیخلاف پولیس ایکشن

    اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کیخلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی جب کہ تھا نہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں 5چھاپے مار کر 21 لڑکیوں، اور 19مردوں کو گرفتار کرلیا۔
    پانچ میں سے 3 قحبہ خانے ابوظہبی ٹاور میں سے پکڑے گئے، روز پیلس اور نیچرل راکس نام مساج سنٹروں پر جسم فروشی کا دھندہ چلتا پایا گیا۔
    گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈانس پارٹیوں اور مساج سنٹروں کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا، گرفتار لڑکیوں نے الزام لگایا کہ علی ملک نامی لڑکا لڑکیوں کو 4 ہزار روپے دے کر دھندہ کرواتا ہے۔
    رہائشی فلیٹس میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والا ملزم علی ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ہونیوالی لڑکیوں اور لڑکوں کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
    ذرائع نے کہا کہ مساج سینٹروں، قحبہ خانوں سے گرفتار لڑکیوں کو چھڑوانے کے لیے سفارشیوں کی فون کالز کا رات بھر تانتا بندھا رہا، بڑے بڑے معززین، اور شرفا قحبہ خانوں سے گرفتار لڑکیوں کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر دباو ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔