یکم جنوری سے پیٹرول سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

72

کراچی (کنزیومر واچ نیوز) پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں یکم جنوری 2025 سے اگلے پندرہ دن کے لیے 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔

صنعتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر شام کی موجودہ صورت حال اور نئی امریکی قیادت کے عالمی مسائل سے نمٹنے کے طریقہ کار کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی حالات کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوں گے۔ عوام کو اس صورتحال میں قیمتوں کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں