کراچی:(کنزیومرواچ نیوز)گڈز ٹرانسپورٹرز نے بروز پیر سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔اس اعلان کا اظہار سابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔ملک شہزاد اعوان کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس میں گاڑیوں کے خلاف درج ایف آئی آرز واپس لینے، گاڑیوں کو ناجائز روکنے کا سلسلہ ختم کرنے اور ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اعتراضات شامل تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے ڈرائیورز کو لاک اپ میں رکھا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں، جس پر احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے حکومت کو تین روز کی مہلت دی تھی۔ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ 72 گھنٹوں کے دوران اگرچہ پنجاب حکومت کے نمائندوں نے رابطہ کیا لیکن مطالبات کے حل کے لیے کوئی عملی پیش رفت نہیں کی گئی۔انہوں نے اعلان کیا کہ پیر سے کراچی سمیت ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کوئی لوڈنگ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک وفاقی، پنجاب اور سندھ حکومتیں تمام مطالبات تسلیم نہیں کرتیں، پہیہ جام ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔ملک شہزاد اعوان نے اس تمام تر صورتحال کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیا۔راولپنڈی اسلام آباد میں اسکول کالج کے لیے چلنے والی پک اینڈ ڈراپ سروس بھی ہڑتال میں شامل ہیں۔ پک اینڈ ڈراپ وینز گھروں پر نہ پہنچیں جس کے بعد والدین از خود بچوں کو تعلیمی ادروں میں چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔شاہراؤں پر صبع سویرے پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بھی نہ ہونے کے برابر۔ مال بردار اور گڈز ٹرانسپورٹرز بھی ہڑتال میں شامل ہیں۔ اتوار کو اضلاع کی سطح پر انتظامیہ کے ٹرانسپورٹرز سے مزاکرات جاری تھے۔ رات گیے تک لاہور میں صوبائی سطح پر بھی مذکرات ہوئے لیکن آرڈینس کے معاملہ پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔راجہ خاقان جمیل نے کہا کہ حکومت پنجاب ہمارے مطالبات کو منظور کرنے سے انکاری ہے۔ مطالبات کی منظوری تک کوئی ٹرانسپورٹر اپنی گاڑی کو روڈ کے اوپر نہ لے کر آئے۔ سوزوکی یونین کی جانب سے پک اینڈ ڈراپ اور دیگر ٹرانسپورٹ سے مسافروں کو اتار دیا گیا۔اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹرز نے کنٹینرز، ٹرالرز اور ٹینکرز بھی روک دیے۔ تمام سامان بردار گاڑیوں کو پہیہ جام کر دیا گیا۔ کراچی بندرگاہ سے کوئی نئے سامان کی ترسیل کے لیے لوڈنگ روک دی گئی۔ تمام گاڑیاں ان لوڈ ہو کر ٹرک اسٹینڈ پر رک رہی ہیں۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا غیر معینہ مدت کیلیے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






