وائپر نے پاکستان کی کمرشل پی سی مارکیٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، آئی ڈی سی رپورٹ

اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز) آئی ڈی سی کی تیسری سہ ماہی 2025 کی رپورٹ کے مطابق وائپر نے پاکستان کی کمرشل ڈیسک ٹاپ مارکیٹ میں نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ آزادانہ آئی ڈی سی اِن سائیٹس کے مطابق وائپر ملک کی تجارتی کمپیوٹنگ مارکیٹ میں سرفہرست ہے، جبکہ ’میڈ اِن پاکستان‘ ہارڈ ویئر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس کامیابی کو مزید تقویت دے رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائپر کے کمرشل ڈیسک ٹاپس کارکردگی، پائیداری اور مقامی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کی وجہ سے صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق لوکل مینوفیکچرنگ کے فروغ اور ٹیکنالوجی سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت بڑھ رہی ہے، جس کا سب سے بڑا فائدہ مقامی برانڈز کو ہو رہا ہے۔ وائپر کی اس پیش رفت کو پاکستان میں ٹیک انڈسٹری کے لیے ایک مثبت سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں