’استغفراللہ ۔۔۔ مجھے کراچی بالکل پسند نہیں،صبا قمر

لاہور (کنزیومرواچ نیوز)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی اداکاری یوں تو سوشل میڈیا پر اکثر صارفین کے درمیان موضوع بحث رہتی ہے لیکن اس بار صبا قمر اپنی اداکاری یا ڈرامے کے باعث نہیں بلکہ اپنے ایک بیان کے حوالے سے ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

صبا قمر کا موضوع بحث جملہ ہے ’استغفراللہ ۔۔۔ مجھے کراچی بالکل پسند نہیں۔‘

اداکارہ صبا قمر نے کراچی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کیا جہاں اینکر نے ان سے کراچی منتقل ہونے سے متعلق سوال کیا اور صبا کے اس جواب پر بیشتر شائقین ناراض ہو گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صبا قمر کے الفاظ ’استغفراللہ کراچی‘ پر خصوصاً پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے پیار کرنے والے اور اس سے تعلق رکھنے والوں نے نہ صرف صبا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اُن سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

بہت سے صارفین نے اپنی ناراضگی کے اظہار میں انھیں یاد دلایا کہ ’کراچی وہی شہر ہے جہاں آپ نے کام کیا تو اب کیوں اپنے منہ سے اس کی برائی کر رہی ہیں۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں