راولپنڈی (کنزیومرواچ نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان نے 4 وکٹوں پر 94 رنز بناتے ہوئے دوسری اننگز میں23 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان پر پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔دوسری اننگز میں پاکستانی ٹاپ آرڈر ناکام ہوا اور صرف 16 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں تھیں جبکہ چوتھا کھلاڑی بھی 60 کے مجموعے پر پویلین لوٹا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، امام الحق ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر ہارمر کا شکار بن گئے۔پھر عبداللہ شفیق بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل بھی 11 رنز بناسکے۔ایسے میں بابر اعظم اور رضوان نے دن کے اختتامی اوورز میں ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں پر 94 رنز بنالیے اور اسے جنوبی افریقا کے خلاف دوسری اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل ہے۔بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان نے پروٹیز کیخلاف دوسری اننگز میں4 وکٹوں پر 94 رنز بنالیے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
