(میڈ اِن پاکستان) آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں وائپر گروپ بھرپور شرکت کرے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش آئی ٹی سی این ایشیا 2025 23 سے 25 ستمبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ اس تین روزہ نمائش میں دنیا بھر کی نمایاں کمپنیوں کے ساتھ ساتھ مقامی ادارے بھی اپنی جدت اور مصنوعات پیش کریں گے۔نمائش میں وائپر گروپ اپنے ذیلی اداروں وائپر ٹیکنالوجی، ویژن ٹیکنالوجی اور وائپر اکیڈمی کے تعاون سے شرکت کرے گا۔ اس موقع پر گروپ کی جانب سے جدید ترین اے آئی پی سیز، مقامی طور پر تیار کردہ ہارڈویئر، جدید سافٹ ویئر ایپلی کیشنز اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔اس سال نمائش کا مرکزی موضوع “ٹیکنالوجی، میڈ اِن پاکستان” رکھا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں تیار کی جانے والی آئی ٹی مصنوعات اور خدمات کو عالمی معیار پر اجاگر کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔وائپر گروپ کے ترجمان نے کہا کہ ادارے کا مقصد ایک ایسا خود کفیل ڈیجیٹل پاکستان تشکیل دینا ہے جو خطے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی مقابلہ کر سکے۔نمائش میں شرکاء اور معزز مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ہال نمبر 1 میں قائم وائپر کے اسٹال پر آ کر براہِ راست دیکھ سکیں کہ پاکستان کس طرح ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر معزز وی آئی پی مہمانوں کے استقبال اور میزبانی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں