کراچی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہیگا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفےسے جاری رہنے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق شہر میں کل صبح ہلکی بارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں مون سون سسٹم 23 اگست تک اثرانداز رہنےکا امکان ہے، اس کے بعد27 اگست سے ایک بار پھر کراچی سمیت سندھ میں بارشیں متوقع ہے، بارش کا یہ سسٹم 30 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، سسٹم کے قریب آنے کے بعد ہی حتمی پیشگوئی کی جاسکے گی۔شہر میں گزشتہ روز کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی، ڈرگ روڈ، اسٹیڈیم روڈ، موسمیات، یونیورسٹی روڈ اور شارع فیصل ایف ٹی سی سمیت کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ شہر میں بارشوں سے کلفٹن کے علاوہ دیگر انڈر پاس بند ہیں جب کہ کورنگی ندی اور کازوے روڈ بھی بند ہے۔ کراچی میں منگل اور بدھ کو بارش کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی جب کہ 6 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں