3 قد آور صحافیوں کی سالگرہ کراچی پریس کلب کی یادگار تقریب بن گئی (آغاخالد)

کراچی پریس کلب میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنمائوں لالہ اسد پٹھان اور خورشید عباسی کے اعزاز میں عشائیہ ترتیب دیاگیا جس کے میزبان کچھ مشترکہ دوست تھے کے پی سی کے نجیبی ٹیرس کی نو تعمیر شدہ چھت پر 15 اکتوبر 2025 کی شب منعقدہ یہ تقریب ایک یادگار اور عمدہ بیٹھک میں تبدیل ہوگئی تقریب کی صدارت کا اعزاز سماجی اور صحافتی میدان کی ہر دلعزیز شخصیت چئیرمین چینل 5 اور میٹرو ٹی وی اور کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کے حصہ میں آیا، تقریب میں خالد آرائیں، خورشید عباسی اور جنگ کے سابق معروف کامرس رپورٹر رفیق بشیر کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا یہ تقریب یکم اکتوبر کو ان تینوں محترم شخصیات کی سالگرہ کے دن منعقد ہونا تھی مگر کراچی کے ایک ممتاز صحافی اور ٹی وی میزبان کے اندوہناک قتل کی وجہ سے اسے منسوخ کرکے تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی تقریب کا آغاز ممتاز صحافی رہنما اور پریس کلب کی مقبول شخصیت امتیاز خان فاران نے کیا تعارفی کلمات کے بعد انہوں نے سینیر صحافی علامہ عارف ہاشمی کو تلاوت کلام پاک کی دعوت دی بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ تقریب میں بطور خاص گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کرنا تھی مگر ملکی حالات کے پیش نظر اس وقت تینوں شخصیات اسلام آباد میں ہیں، انہوں نے بقیہ تقریب کی نظامت کے لیے ہم سب کے پیارے خالد فرشوری کو دعوت دی اور اسٹیج ان کے حوالہ کردیا، انہوں نے معروف تاجر جنید کلیم کو دعوت دی کہ وہ اسٹیج پر آکر خالد آرائیں کو گلدستہ پیش کریں جس کے بعد تو گل دستے پیش کرنے والوں کی لائن لگ گئی جبکہ ڈاکٹر سلوت نے خورشید عباسی کو ہمیشہ کی طرح ان کی سالگرہ کے حوالے سے تحائف پیش کیے جبکہ انہوں نے خالد آرائیں اور رفیق بشیر کو بھی تحفہ دیا اس موقع پر کے پی سی کے مقبول صحافی شمس کیریو نے رفیق بشیر کی مدد سے خورشید عباسی کے گلے میں اجرک اوڑھائی اور سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ، بعد ازاں فرشوری نے خصوصی مہمانان گرامی کو ترتیبا خطاب کی دعوت دی جس پر خالد آرائیں نے اپنی تقریر میں صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں یہ اعزاز بخشا اور ان کی دیگر دوستوں کے ساتھ سالگرہ کا اہتمام کیا انہوں نے برسوں قبل سکھر پریس کلب کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے ان کے خطاب کا حوالہ دیا اور کہاکہ اس تقریر سے ٹی وی مالکان ناراض ہوگئے اور برسوں یہ کشیدگی برقرار رہی کیونکہ انہوں نے صحافی رہنما اور سکھر پریس کلب کے روح رواں لالہ اسد کے توجہ دلانے پر یہ اعلان کیا تھا کہ کوئی بھی یو جے یا پی ایف یو جے لکھ کر نشان دہی کرے کہ فلاں چینل بروقت تنخواہیں ادا نہیں کرہا تو ہم ان کی کیبل سروس بند کردیں گے جس پر بڑا شور مچا اور اکثر چینل مالکان ہم سے ناراض ہوگئے مگر افسوس ہے کہ ایک صحافتی تنظیم نے لالہ اسد سے شکایت کے بہانے ہماری اس تقریب کا بائکاٹ کیا اور سننے میں آرہا ہے کہ کئی روز سے تقریب کی مخالفت بھی کی جارہی تھی اس موقع پر لالہ اسد پٹھان نے بھی اپنی تقریر میں خالد آرائیں کے دعوی کی تصدیق کی اور کہاکہ ان کا یہ انقلابی اعلان ایسا زوردار دھماکہ تھا کہ کئی چینلز کی انتظامیہ نے مہینوں سے روکی ہوئی اپنے عملہ کی تنخواہیں فورن ادا کردیں تقریب سے پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرل خورشید عباسی جرمنی سے آئے صحافی شمس الحق، امریکہ سے آئے ہوئے معروف پروگرام آرگنائزر ناصر شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے میزبانوں کی فہرست میں معتبر صحافی اور سماجی شخصیت شیخ راشد عالم نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوے مہمانوں اور کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور تقریب کے شاندار انعقاد پر میزبانوں کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب میں معززین شہر اور مختلف طبقات کی اہم شخصیات سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں کراچی کلب کے جنرل سیکریٹری جاوید کریم(عرف راجہ بھائی) میٹرو ٹی وی کے ڈائرکٹر امیر علی چانڈیو، قومی اخبار گروپ کے سی ای او فہد شاکر ، اسد شاکر الوفاء￿ ٹور اینڈ ٹریول کے سی ای او غیاث صدیقی ( پپو بھائی ) آبرار بختیار، شمس کیریو، لیاقت مغل، راشد لطیف، شہزاد چغتائی، کامران زہری، شجاعت قریشی، سہیل شبیر، سجاد بھٹی، نوید علی راجپوت، قریشی برادری کے صدر اعجاز قریشی، نور محمد جونیجو، زاہد آرائیں، احمد آرائیں، چاند نواب، آصف جیے جا، رانا ظاہر، ناصر، شعیب، سہیل رفیق، شاہ زماں، گڈو، خبریں گروپ کے رانا فیصل، ارباب چانڈیو، ثروت جبیں چانڈیو، عاصمہ اعوان، نوشابہ صدیقی، ڈاکٹر سلوت نے بطور خاص شرکت کی، تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ادا کرتے ہوے کراچی کی صحافت کے نمایاں نام ذہین ہنس مکھ اور موقع محل کی مناسبت سے چٹکلے چھوڑنے اور جملوں کو شگوفوں میں بدلنے کے ہنرمند خالد فرشوری نے حاضرین محفل کو ہنسا ہنساکر شاداں و فرحان کردیا جبکہ تنویر آفریدی نے کیک کٹائی کے موقع پر ترنم سے سالگرہ کی مناسبت سے گیت گاکر حاضرین کو خوب محظوظ کیا اختتام تقریب بریانی اور زردہ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی جبکہ تقریب کے انعقاد میں شیخ راشد عالم، امتیاز خان فاران، صابر مغل، اسد شاکر، فہد شاکر، راؤ عمران اشفاق، سجاد بھٹی، کامران زہری، وجاہت علی عابدی اور آغا خالد نے اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں