شادی نہیں کی، جھوٹی خبریں پھیلا ئی جارہی ہیں،اداکارہ انمول بلوچ

کراچی (کنزیومر واچ نیوز)ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل انمول بلوچ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے تاحال شادی نہیں کی اور یہ کہ ان کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی خبریں درست نہیں۔انمول بلوچ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ آن لائن پھیلنے والی تمام معلومات پر یقین نہ کریں۔اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر اور کسی کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی، ان کے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تو انڈسٹری کے تمام افراد کو خود آگاہ کریں گی جب کہ وہ مداحوں کو بھی پہلے بتائیں گی لیکن ابھی ان کی شادی سے متعلق پھیلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں