کوئٹہ: مظاہرین سول ہسپتال سے ٹرین حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کی لاشیں لے گئے

کوئٹہ(کنزیومرواچ نیوز)کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے سول اسپتال لائی گئی لاشوں کی شناخت کی اجازت نہ ملنے پر مردہ خانے پر دھاوا بول دیا اور مبینہ طور پر جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کی لاشیں لے جانے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے 3 لاشیں برآمد کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ مظاہرین ان لاشوں کی شناخت اپنے پیاروں کے طور پر کر پائے ہیں یا نہیں ، اسپتال حکام نے ڈان کو بتایا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) سے وابستہ مظاہرین جبری طور پر مردہ خانے میں داخل ہوئے اور کم از کم 5 لاشیں لے گئے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد کو سول ہسپتال میں مظاہرہ کرتے دیکھا گیا، کچھ ویڈیو کلپس میں نقاب پوش افراد لاشیں نکالتے اور انہیں تدفین کے لیے کفن میں لپیٹ کر تابوت میں منتقل کرتے نظر آئے۔بی وائی سی کے کارکنوں نے تصدیق کی کہ مظاہرین مردہ خانے سے متعدد لاشیں لے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں