کراچی کی راتیں اور صبح ٹھنڈی ہو گئیں؛ کیا سردی واپس آئے گی؟

کراچی(کنزیومرواچ نیوز) شہر قائد میں راتیں اور صبح ٹھنڈی ہو گئیں جب کہ درجہ حرارت بھی کم ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی جزوی واپسی ہوئی ہے اور بلوچستان کی جانب سے چلنے والی سرد ہواؤں نے رات اور صبح کا درجہ حرارت کم کردیا ہے۔شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا اور 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 20.4 اور زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں اور صبح سرد جب کہ دن کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔آئندہ24گھنٹوں میں شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 5 سے25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں