کراچی(کنزیومر واچ نیوز) رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 555 افراد جاں بحق ہو چکے۔پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 169 افراد جاں بحق ہوئے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں میں 429 مرد، 53 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ مختلف حادثات میں ڈمپرکی ٹکر سے 34 اور ٹرالر کی ٹکر سے 63 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ واٹر ٹینکرکی ٹکرسے 37 اور بسوں کی ٹکر سے 35 افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس کے مطابق کراچی میں رواں برس اب تک مختلف حادثات میں 8 ہزار 338 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں مردوں کی تعداد 6 ہزار 528، خواتین کی تعداد 1267 اور بچوں کی تعداد 543 ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ چند روز قبل راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے تھے۔
کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں کتنی اموات ہو چکیں؟ اعداد و شمار جاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
