چھینی اور چوری کی گئیں 150 گاڑیاں اے آئی کیمروں کی مدد سے برآمد

کراچی (کنزیومرواچ نیوز)سندھ حکومت کے نئے منصوبے ایس 4 کے جدید ترین اے آئی کیمروں کی مدد سے کراچی سے چھینی یا چوری کی گئی 150 سے زائد گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق گاڑیوں کی چوری اور چھینا جھپٹی کے الزامات میں ایک خاتون سمیت 200 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چہروں اور نمبر پلیٹس کی شناخت کرنے والے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمرے مختلف شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگائے گئے ہیں۔ کراچی میں کیمروں سے لاکھوں چالان، اسٹریٹ کرمنلز، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چور گرفت سے آزادکراچی سے چھینی و چوری کی گئی تمام گاڑیوں اور مطلوب ملزمان کا ڈیٹا بھی ایس فور کیمروں کے ڈیٹا بینک میں شامل کیا گیا ہے۔ جوں ہی چوری شدہ گاڑی یا ملزمان شہروں کے انٹری ایگزٹ راستوں سے گزرتے ہیں تو اے آئی کیمروں سے مذکورہ گاڑیوں اور ملزمان کی ازخود فوری نشاندہی ہو جاتی ہے۔ کراچی میں حال ہی میں تشکیل دی گئی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول کا عملہ مذکورہ گاڑیوں کو روک کر ملزمان کو گرفتار کرتا ہے اور اس طرح سے چوری کی گئی یا چھینی گئی گاڑیاں برآمد کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں