پی ٹی آئی والے کہتے ہیں خان نہیں تو پاکستان نہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف ساتھ بیٹھنے کے لیے پی ٹی آئی نے پخ لگادی ہے کہ پہلے ہمارے بانی کو پیرول پر رہاکرو۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ حکومت کل جماعتی کانفرنس کے لیے اُن کے پاس جانے کو تیار ہے لیکن یہ قومی معاملہ ہے، اس میں غیرمشروط شرکت ہونی چاہیے، لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔خواجہ آصف نےکہا کہ ملک کے لیے اچھے عمل میں شمولیت کے لیے شرط لگائی جائے یہ پی ٹی آئی کا یقین ہے، ہماری قیادت جیل میں رہی، پارٹی تمام عمل میں شمولیت کرتی رہی، بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا شکار ہوئیں لیکن ان کی پارٹی نے کبھی قومی مسائل پر کسی جگہ شرط نہیں لگائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں