پی ٹی آئی والوں کا اس مٹی سے کوئی رشتہ نہیں،وزیردفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا پی ٹی آئی نے گالم،گلوچ کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے،اس مٹی کے ساتھ انکا کوئی رشتہ نہیں،جب ایسی زبان کسی فرد اور ادارے کےخلاف بولی جائے گی تو جواب آنا فطری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑا مختاط جواب دیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں میڈیا سےگفتگو میں کہا تحریک کی انصاف کی موجودہ لیڈر شپ کی زبان بھی وہی ہےجو باہربیٹھے افراد استعمال کر رہے ہیں،سیاست کریں لیکن ملک دشمنی نہ کریں۔مزیدکہامیں نےشہدا کےکئی جنازےپڑھےہیں کیایہ پاکستان کےشہری نہیں ہیں،ان کےصوبے میں شہادتیں ہوتی ہیں یہ جنازوں میں نہیں جاتے،یہ شہدا کے قربانیون کوتسلیم نہیں کررہے، انکو چاہیئےکہ شہدا کے جنازوں میں جائیں دہشت گردوں اور طالبان کی حمایت نہ کریں۔اس سےقبل وفاقی وزیردفاع نےاپنے بیان میں کہا فوج پرتنقیدہم نےبھی کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی،سوشل میڈیاپرسب کچھ پی ٹی آئی کی مرضی سےہورہاہے،پی ٹی آئی کے لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں۔وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہابانی پی ٹی آئی کی بہن کی بھارتی میڈیا سے بات چیت تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کیابات کرینگےجب ان کی اپنی پارٹی مخالفانہ بیانات دےرہی ہے، بیرسٹرگوہرکوکوئی لفٹ نہیں کراتا،پارٹی ورکرز ان کیخلاف بیان دیتے ہیں، تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوادہشتگردی کےخلاف جنگ نہیں لڑرہے۔مزیدکہا نوازشریف نےبھارتی میڈیا انٹرویوزمیں کبھی پاکستان کےوجود،سالمیت کیخلاف بات نہیں کی،پی ٹی آئی نےاپنےکسی رہنماکی پاکستان مخالف بات پرایک باربھی مذمت نہیں کی،نوازشریف کوقیدکیا گیا،انکو3مرتبہ ہٹایاگیالیکن کبھی ریڈلائن کراس نہیں کی۔،خواجہ آصف نےکہاپیپلزپارٹی کےلیڈرکوپھانسی دی گئی اسکے باوجود انہوں نے 9 مئی جیسا واقعہ نہیں کیا، محترمہ بینظیربھٹوکو شہیدکیاگیاپیپلزپارٹی نےتوکبھی بھارت کوآوازنہیں دی،پیپلزپارٹی اورن لیگ نےکبھی 9 مئی جیسااقدام نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں