فرانس (کنزیومرواچ نیوز)یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی نے حیران کن پیشگوئی کہ ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد مرجائیں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے بدھ کو ایک انٹرویو میں پیشگوئی کی کہ پیوٹن کی صحت خراب ہورہی ہے اور وہ جلد وفات پاجائیں گے۔یوکرینی صدر نے کہا کہ پیوٹن جلد مر جائیں گے، یہ ایک حقیقت ہے اور یہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ پیوٹن اپنی موت تک اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں اور مغرب کے ساتھ براہ راست تصادم کے خواہاں ہیں۔رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ کیوں سمجھتے ہیں کہ 72 سالہ روسی صدر اپنی زندگی کے اختتام کے قریب ہیں۔
‘پیوٹن جلد مر جائیں گے، یوکرینی صدر کی حیران کن پیشگوئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
