کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی متنازع پوسٹ پر تخلیقی پوسٹ جاری کرتے ہوئے بھرپور جواب دے دیا۔
پنجاب کنگز کی متنازع پوسٹ ، معمہ کیا ہے؟
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب الیون نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو ہی ہٹا دیا تھا۔
پنجاب کنگز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے لوگو کی جگہ ایک سفید ڈبہ لگا یا جب کہ پوسٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا لوگو واضح طور پر نظر آرہا ہے۔
پنجاب کنگز کے غیر اخلاقی اقدام پر مداحوں کا شدید ردعمل
پنجاب کنگز کے اس غیر اخلاقی اقدام پر بھارتی کرکٹ فینز سمیت دنیا بھر کے کرکٹ فینز نے اسے احمقانہ اور اوچھی حرکت قرار دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا تھا جس کے بعد پنجاب کنگز نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سیکشن ہی بند کر نا تھا۔
کراچی کنگز کی تخلیقی پوسٹ
مداحوں کی تنقید اور دباؤ کے بعد اب پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی جانب سے بھی ایک تخلیقی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پنجاب کنگز کو بھرپور جواب دیا ہے۔
کراچی کنگز کی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا جب کہ بھارتی کپتان کی تصویر مکمل طور پر سائے میں لپٹی ہوئی تھی۔اسی تصویر میں ٹیبل پر رکھی گھڑی بھی نظر آرہی ہے جس میں پورے6:00 بجتا ہوا نظر آرہا ہے جو غالباََ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے
پاک بھارت میچ سے قبل پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت، بھارتی صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیاواضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان گروپ میچ کل بروز اتوار 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے، اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں تو ان کا دوسرا ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا۔اس کے علاوہ اگر پاکستان اور بھارت فائنل تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں تو 28 ستمبر کو ایشیا کپ میں دونوں حریفوں کا تیسرا بڑا معرکہ بھی ممکن ہے۔
پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت پر کراچی کنگز کا کرارا جواب
