پشاور(کنزیومر واچ نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کا بتانا ہے کہ بارشوں، سیلاب، لینڈسلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے خیبر پختونخوا میں 321 افراد جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے خیبرپختونخوا حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کررہا ہے، متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے سمیت پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں ممکنہ بارشوں کی صورت میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ترجمان نے کہا کہ عوام بارشوں اور سیلاب کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، سیاح اگلے 5 تا6 روز تک شمالی علاقہ جات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
پختونخوا : بارشوں اور سیلاب سے اموات 400سے متجاوز، مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
