پاکستان میں رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کو ہوگا

کراچی (کنزیو واچ نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔ یہ فلکیاتی منظر یورپ، ایشیا، افریقا، امریکا اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی حصوں میں نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوگی۔ جزوی گرہن رات 9 بجکر 27 منٹ پر اور مکمل گرہن 10 بجکر 31 منٹ پر شروع ہوگا۔چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ مکمل گرہن 11 بجکر 53 منٹ پر ختم ہوگا۔ جزوی گرہن کا اختتام 12 بجکر 57 منٹ پر اور مکمل طور پر گرہن رات ایک بجکر 55 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں