پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی

کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن سے ہی شدید مندی کا رجحان رہا۔ بازار حصص میں ایک موقع پر 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ نے ایک ہی دن میں 8 حدیں گنوا بیٹھی۔ اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 18 ہزار سے ایک لاکھ 10 ہزار 555 پوائنٹس پر آگئی۔قبل ازیں اسٹاک مارکیٹ میں 6 ہزار 287 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد مارکیٹ بند کردی گئی۔ مارکیٹ رول کے مطابق ٹریڈنگ 45 منٹ تک معطل رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی مندی کے بعد ریکور ہونا شروع ہوگئی۔ مارکیٹ میں 8 ہزار 700 پوائنٹس نیچے آنے کے بعد 4 ہزار پوائنٹس ریکور ہوگئے۔ اس وقت اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 138 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنری اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ حبکو، اے آر ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل میں شدید مندی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں