ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکن تیز ،مداحوں میں تشویش

ممبئی ( کنزیو مر واچ نیوز)بھارت کے مایہ ناز بیٹر اور آئی پی ایل کی ٹیم رائلز چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکن تیز ہوگئی، جس پر انہوں نے مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر کو اپنے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا۔بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی آئی پی ایل میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں، راجستھان رائلز کیخلاف بیٹنگ کے دوران رنز مکمل کرنے کے بعد انہوں نے مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کیلئے کہا۔سنجو سیمسن نے وکٹ کیپنگ گلوز اتار کر کوہلی کے دل کی دھڑکن چیک کی اور ہلکا سا مسکراتے ہوئے کہا کہ سب کچھ نارمل ہےبعد ازاں ویرات کوہلی کو گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ لیتے بھی دیکھا گیا، کوہلی کی جانب سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہنے اور گراؤنڈ میں طبی امداد ملنے کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں