ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ممبئی(کنزیومرواچ نیوز)بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کرکے آئی سی سی مقابلوں میں 24 بار 50 سے زیادہ اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کے مقابلوں میں 23 بار 50 سے زیادہ اسکور بنائے تھے۔ویرات کوہلی اس سے قبل ون ڈے انٹرنیشنل میں 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں