نیٹ میٹرنگ صارفین، بائی بیک ریٹ 10 روپے فی یونٹ تک کم کر دیاگیا

اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)حکومت نے نیٹ میٹرنگ کیلئے بجلی کے بائی بیک ریٹ کو کم کرکے 10 روپے فی یونٹ کردیا ہے اور اس فیصلے کی وجہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہے جس سے گرڈ صارفین کو مالی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گرڈ صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے موجودہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منظور شدہ تبدیلیوں کے حصے کے طور پر ای سی سی نے نیشنل ایوریج پاور پرچیز پرائس (این اے پی پی) سے بائی بیک ریٹ کو 10 روپے فی یونٹ کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطاق یہ فیصلہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافے اور اس کے نتیجے میں گرڈ صارفین پر مالی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں