لسانی فسادات کی کوشش، ڈمپر جلانے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا،آفاق احمد

کراچی (کنزیومر واچ نیوز)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت یوپی موڑ پر ایک موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے ڈالی گئی اور وڈیو بنائی گئی، ڈمپر جلانے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، اس کو بنیاد بنا کر لسانی فسادات کی کوشش کی گئی۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے شہر کی تمام قومیتوں سے پر امن احتجاج کی درخواست کی تھی، پیپلز پارٹی کی بدعنوانیوں سے متاثر یہاں رہنے والے ہیں، جب تاجروں کی دعوت پر ان کے دفاتر گیا تو لوگوں نے خوش آمدید کہا، مختلف قومیتوں نے میرے مؤقف کی حمایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہے، ہم مسلسل اپنی تحریک کے لئے کام کررہے ہیں، میرے مؤقف کی حمایت کے وجہ سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، میرے مؤقف کی حمایت کو سبوتاژ کرنے کے لئے تاثر دیا جارہا ہے کہ لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، شاہی سید بارہا ایم کیو ایم سے ملاقات میں تاثر دیتے رہے کہ پختون اور مہاجر ایک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں