لاہور میں بارش ، رمضان میں خوشگوار موسم سے شہری خوش

لاہور(کنزیومر واچ نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب وقفے وقفے سے بادل برستے رہے، جس پر ماہِ صیام میں موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے۔ بارش کے باعث لاہور میں موسم سرد ہوگیا جب کہ آج دن میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے، جس کے زیراثر ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری رہنے کی توقع ہے جب کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد بھی ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں