فوجی فائونڈیشن کمپنیوں کی مجموعی سالانہ آمدنی 767 ارب روپے

کراچی( کنزیومر واچ نیوز)کے اے ایس بی 2024 کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فوجی فائونڈیشن گزشتہ 3 برسوں سے مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ زیرجائزہ عرصے کے دوران فوجی فائونڈیشن کی کمپنیوں نے کے ایس ای بینچ مارک انڈیکس میں 149 فیصد کا منافع حاصل کیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عسکری بینک کا 70 فیصد جبکہ ماری پیٹرولیم کا 359 فیصد کا منافع ریکارڈ کیا گیا۔ فوجی فرٹیلائزر لمیٹڈ نے ایک سال میں 53 فیصد کا منافع حاصل کیا۔ماری پیٹرولیم، ایف ایف سی اور ایف ایف بی ایل نے بالترتیب ایک سال میں 247 فیصد، 209 فیصد اور 233 فیصد کا منافع ریکارڈ کر کے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ماری پیٹرولیم اب پاکستان سٹاک ایکسچینج پر سب سے قیمتی کمپنی بن چکی ہے جس کی قیمت کا تخمینہ ایک ٹریلین روپے سے زیادہ لگایا گیا۔فوجی فائونڈیشن کی کمپنیوں میں ماری اور ایف ایف سی دو سب سے زیادہ مستقل منافع دینے والی کمپنیاں ہیں، ستمبر 2022 سے لے کر اب تک، ماری پیٹرولیم نے 59 ارب روپے اور ایف ایف سی نے 54 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کروایا۔عسکری بینک اور ایف سی سی ایل نے بونس شیئرز کی صورت میں بالترتیب 3.6 ارب روپے اور 2.5 ارب روپے کا منافع ادا کیافوجی فائونڈیشن کی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 767 ارب روپے کی نیٹ آمدنی ریکارڈ کی ہے جو کہ سال بہ سال 17 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ فوجی فائونڈیشن کی کمپنیوں نے ٹیکس ادائیگیوں کے بعد مجموعی طور پر 116 فیصد کا سال بہ سال منافع کمایا۔سال بہ سال آمدنی میں ایف ایف سی 43 فیصد اضافے کے ساتھ سب سے آگے رہی جبکہ دوسرے نمبر پر عسکری بینک (21فیصد)اور تیسرے نمبر پر ایف ایف ایل (20فیصد)رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں