ممبٸ (کنزیو مر واچ نیوز)بھارتی اداکارہ شریا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں کردار کیلئے ہدایت کار نے نامناسب ڈیمانڈ کی تھی۔اداکارہ شریا کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور وہ کئی فلموں اور سیریز میں کام کرچکی ہیں۔ اداکارہ تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت، سوریا اور سلمان خان
کے ساتھ فلم سکندر میں بھی نظر آچکی ہیں۔
شریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایاکہ چنئی میں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہوئی ہوں، 2014 میں ایک فلم کے آڈیشن کیلئے نامور ڈائریکٹر کے دفتر گئی اور ساتھ والدہ بھی تھیں، جب ڈائریکٹر کے کیبن میں گئی تو انہوں نے کہا کہ میری گود میں بیٹھو اور سین دکھاؤ۔ان کا کہنا تھاکہ میں بالکل نوجوان تھی اور ڈر گئی تھی، میں نے بہانہ کیا اور کہا کہ میں سین تیار کروں گی اور کل واپس آؤں گی لیکن اس کے بعد میں کبھی نہیں گئی، اسی طرح کے واقعات کے باعث انڈسٹری سے تھوڑا دور ہوگئی تھی اور میرے ممبئی منتقل ہونے کی ایک وجہ بھی یہی ہے۔انٹرویو میں اداکارہ نے ڈائریکٹر کا نام نہیں بتایا۔
فلم ڈاٸریکٹر اکثر نا جا ٸز ڈیمانڈ کر تے ہیں،شریا گپتا
