پشاور(کنزیومر واچ نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈیرہ اسمٰعیل میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں سرکردہ لیڈر شیریں بھی شامل ہے۔سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شام بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے تھے۔
فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
