کراچی (کنزیومر واچ نیوز)عید کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلےکی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 4 بج کر 11منٹ پر محسوس کیےگئے۔ شہریوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر زلزلے کے جھٹکوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے
عید کے روزکراچی میں زلزلےکے جھٹکے
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
