راولپنڈی(کنزیومرواچ نیوز) نادرا نے عدالتی حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11ملزمان کےخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی مگر علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے سلسلے میں دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا، نادرا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






